یہ منظر تو تھوہا خالصہ سے مٹور جانے والے رستے کی ہوبہو عکاسی کرتا ہے۔دل کہتا ہے؛
شکریہ خالدہمیشہ کی طرح انتہائی شاندار تصویر کشی۔ شکریہ
پیگی کافی بڑی ہو گئی ہے۔
سنوڈونیا سے نہیں مشابہہ؟یہ منظر تو تھوہا خالصہ سے مٹور جانے والے رستے کی ہوبہو عکاسی کرتا ہے۔دل کہتا ہے؛
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
ہر وہ جا جو دل کو اچھی لگے سنوڈونیا ہی ہوتی ہے سیلانی بابا جی۔جیسے رانجھے کو ہیر کے سوا کچھ سجھائی نہیں دیتا ہوتا ویسے ہی ایک نیچر لور صرف قدرت کے مناظر سے عشق کرتا ہے، نیچر ہی اس کی ہیر ہوتی ہے، میں بھی ایسا ہی ہوں، آپ تصویر کش ہیں میں قدرت کو آنکھ سے دیکھنے کا قائل ہوں، رب کی کائنات کو محسوس کرتا ہوں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہوں۔ بس میرا کیمرا مجھ سے ناراض رہتا ہے کہ مجھے کیوں خریدا تھا، ویسے وہ کہتا ٹھیک ہی ہے، سوچ رہا ہوں اس کی بھی سن ہی لی جائے، اگلی بار جب پاکستان جانا ہو گا تو بیک پیک میں سفری دستاویزات اور دواؤں کے ساتھ کیمرا ہی ہو گا۔سنوڈونیا سے نہیں مشابہہ؟
اب یہ کتنی برس کی ہے؟ کیا آپ کی بیٹی ابھی بھی اس سے اٹیچ ہے؟
جلد جائیںتھوہا خالصہ سے مٹور جانے والے رستے کے ذریعے کشمیر کی طرف جائیں تو جا بجا ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، آپ کے اس فوٹو سے وطن کی یاد تازہ ہو گئی، لگتا ہے اسے مزید تازہ تر کرنے کے لیے تھوڑا خرچہ کرنا پڑے گا۔
ابھی 7 نومبر کو واپسی ہوئی ہے، چار پیسے کمانے دیں، پھر یہ شوق ضرور پورے ہوں گے۔جلد جائیں
خدا کی پناہ مہینے سے اوپر ہو گیا اور جانے کی کوئی تدبیر ہی نہیں!ابھی 7 نومبر کو واپسی ہوئی ہے، چار پیسے کمانے دیں، پھر یہ شوق ضرور پورے ہوں گے۔
پچھلے سال ستمبر اکتوبر، اس سال جون جولائی اور اب اکتوبر نومبر میں کل ملا کر 3 چکر لگا چکا ہوں سیلانی باباخدا کی پناہ مہینے سے اوپر ہو گیا اور جانی کی کوئی تدبیر ہی نہیں!
امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار ہے کیا؟پچھلے سال ستمبر اکتوبر، اس سال جون جولائی اور اب اکتوبر نومبر میں کل ملا کر 3 چکر لگا چکا ہوں سیلانی بابا
ان دنوں جیب ہلکی ہے، جیسے ہی گنجائش نکلتی ہے تو سوچ رہا ہوں فروری مارچ میں ایک چکر لگا ہی لوں،
واہ والے جانتے ہیں کہ ویسے بھی اسلام آباد اور آس پاس کا موسم ان دنوں بڑا نکھرا بکھرا ہوتا ہے۔
پچھلے کئی سال سے خود کو ہی امپورٹ ایکسپورٹ کر رہا ہوں۔ اس خیال سے کہ شاید پاکستان والے خرید لیں وہاں چلا جاتا ہوں، کوئی دام ہی نہیں لگاتا پھر واپس آنا پڑتا ہے، یو کے والے بھی کہتے ہیں "اب یہ مال قابلِ فروخت نہیں"۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ مال پیکنگ میں ہی خراب و خوار ہو رہا ہے۔امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار ہے کیا؟