سائنسی شاعری

سیما علی

لائبریرین
حقیقت ایک ہے ہر شے کی، خاکی ہو کہ نوری ہو
لہو خورشید کا ٹپکے ، اگر ذرّے کا دل چیریں

کا سمک وژن کی اوّلین و ارفع صورت گری علامہ اقبال رح کے ہاں بالخصوص ’’جاوید نامہ‘‘ کی صورت میں نظر آتی ہے۔اقبال نے سائنسی نظریات و اصطلاحات سے بھی استفادہ کیا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آج ہمارے ذہن میں یہ خیال آیا کہ ایک لڑی "سائنسی اشعار" کی بنائی جائے۔ :)

لیکن دیکھا تو یہ لڑی موجود تھی۔

ویسے ہمارے خیال سے سائنسی اشعار کی ایک علیحدہ لڑی ہونی چاہیے۔
 

صریر

محفلین
کب تک رہے گا روح پہ پیراہنِ بدن
کب تک ہوا اسیر رہے گی حباب میں

شکیب جلالی
 

جاسمن

لائبریرین
ہری بھری کھیتیاں کہاں ہیں مرے مقدر کے زائچے ہیں
شہید عشق وفا کا طاہرؔ ہتھیلیوں پر حساب لکھنا
پروفیسر ڈاکٹر طاہر تونسوی
 

جاسمن

لائبریرین
میں اِک حِساب میں اُلجھا رہا کئی برسوں
مگر خدا نے میرے مجھ کو بے حِساب دیا
خالد اصغر
 

سیما علی

لائبریرین
نے برسرِ افلاک نہ بر روئے زمیں ہےَ
مثل شہِ لولاک کسی جا بھی نہیں ہے
محمد عبد الحمید صدیقی نظر لکھنؤی
 

سیما علی

لائبریرین
کس کی برقِ شوخیِ رفتار کا دلدادہ ہےَ
ذرّہ ذرّہ اس جہاں کا اضطراب آمادہ ہے

مرزا اسد اللہ خاں غالب
 

سیما علی

لائبریرین
برقیؔ ہے بے ثبات یہ دنیائے رنگ و بو
دیتے ہیں درس ہم کو یہی مسکرا کے پھول

ڈاکٹر احمد علی برقی ؔ اعظمی
 
Top