سائنسی لغت

نظامی کافی دیر سے سائنسی لغت کے لیے بے چین اور بے قرار تھا مگر میں‌نے اسے روکا ہوا تھا کہ پہلے ہم انگریزی سے اردو لغت کے لیے بنیادی کام کر لیں پھر سائنسی لغت کی طرف چلیں گے۔
مگر اب وقت آ گیا ہے کہ سائنسی لغت پر کام شروع کیا جائے۔

اس دھاگے میں تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ سائنسی لغت کے لیے الفاظ اور تجاویز پیش کریں تاکہ اس سمت میں کام آگے بڑھ سکے۔
اس کے ساتھ ہی چند دنوں میں انگریزی اردو الفاظ کی فہرست فراہم کر دی جائے گی تاکہ پروف ریڈنگ کا کام زور و شور سے شروع ہو سکے اور تمام ارکان جنہوں نے پہلے بھی اس میں حصہ لیا تھا وہ مذہبی جوش و خروش سے اس میں دوبارہ اپنی توانیاں صرف کریں اور ہم اسے بہترین لغت بنا دیں۔ اس دفعہ پروف ریڈنگ میں میری تجاویز مندرجہ ذیل ہیں

تین نئے کالم شامل کیے جائیں‌گے ۔
ہر لفظ کے لیے محاورہ ، ضرب المثل اور شعر جس کو جو یاد ہو وہ لکھ سکتا ہے ورنہ یہاں بھی پوچھ سکے گا۔
اس کے علاوہ اگر کوئی کسی حرف کے لیے فارسی ، عربی ، پنچابی ، پشتو یا کسی دوسری زبان کے الفاظ بھی شامل کرنا چاہے تو اسے بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

سائنسی پہلو سے الفاظ کے مطالب بھی لکھے جائیں گے جس میں ہر شخص اپنی فیلڈ کے حوالے سے الفاظ‌ کے معنی لکھ سکتا ہے جیسے کمپیوٹر میں Inheritance کا مطلب اور ہے اور حیاتیات میں اور جبکہ قانون میں ان دونوں سے ہٹ کر ہے۔

تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ اس میں شرکت کریں اور اپنے مشوروں سے نوازیں اور ساتھ میں مدد بھی کریں۔

نظامی ، راہبر ، شمشاد اور جواد خصوصی توجہ دیں۔

اعجاز صاحب اور مہوش سے درخواست ہے کہ وہ بھی پروف ریڈنگ کے لیے کچھ خصوصی وقت نکالیں۔

کچھ اور لوگوں پر میں کام کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ کون کون فارغ بیٹھ کر ملک اور قوم کا قیمتی وقت برباد کر رہا ہے ;)
 

دوست

محفلین
گلوبل سائنس میں‌ ہر ماہ آخری صفحہ سائنسی لغت کا شائع ہورہا ہے پچھلے کچھ ماہ سے۔ ان سے درخواست نہ کی جائے کہ ماہ کے ماہ یہ صفحہ اردو محفل کو بھی عنایت کردیا کریں تاکہ یہ ڈیٹابیس میں شامل ہوتا رہے؟
 

الف عین

لائبریرین
میں پھر یہ بات دہراؤں گا کہ اگر ہمیں موجودہ ترجمے پسند نہ ہوں تب بھی ان کو معیاریانے کی کسی کوشش کو قبول کر لیا جائے ۔ کرلپ نے جو قومیانا پروجیکٹ کے لئے اردو کشاف کا ترجمہ کیا ہے ، اسے ہمیں قبول کر لینا چاہئے۔
میرے لائق خدمت کے لئے میں راضی ہوں۔
 
اعجاز صاحب اس دھاگے پر ہم وہ تمام تراجم اکھٹے کرتے ہیں اور پھر ان کی پروف ریڈنگ تو کرنی ہی ہے تو سب احباب جو اس کے لیے مواد اکھٹا کر سکتے ہیں وہ کرنا شروع کردیں اور تھوڑا تھوڑا اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیں انشاءللہ جلد ہی یہ عمدہ لغت کی شکل اختیار کر جائے گی۔

اعجاز صاحب آپ کے پاس اگر کوئی ایسی فائل ہے تو اسے ضرور پیش کریں اور کچھ الفاظ پر تو آپ خود بھی کام کرکے سامنے لا سکتے ہیں۔ اسی طرح میں بھی چند الفاظ‌ پر کام کرتا ہوں۔ قیصرانی ، نظامی ، جواد اور شاکر سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی چند الفاظ کے ساتھ میدان عمل میں ‌آ‌جائیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب محب علوی۔
-کرلپ کی اردو کشاف کو استمعال کرلینا چاہیے۔
-اس کے علاوہ اردو سائنس بورڈ کی کشاف بھی ہے جس میں سائنسی اصطلاحات موجود ہیں-گلوبل سائنس میں چھپنے والی لغت کو بھی اس میں شامل کرنا چاہییے۔(یہ کام میرے ذمہ)

- اردو ویب کی ٹیم نے جو تراجم کیے ہیں ان کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے۔
 
کرلپ کی اردو کشاف کا لنک یہاں دینا اور اردو سائنس بورڈ کی لغت پھر ہم لوگ تھوڑی تھوڑی کرکے ٹائپ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور باقی لوگ کم از کم گلوبل سائنس کی لغت کو تو ٹائپ کریں ہر ماہ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
Initial Velocity
ابتدائی ولاسٹی

Buoyancy
اچھال

Heat of Combustion
احتراق کی حرارت

Final Velocity
آخری ولاسٹی

Acceleration
اسراع

Radiation of Heat
اشعاع حرارت

Archimedes Principle
اصول ارشمیدس

Horizontel component of vector
افقی جزوی ویکٹر

Electron
الیکٹران

Input
ان پٹ

Internal combustion engine
اندرونی احتراقی انجن

Averge Speed
اوسط رفتار ، اوسط سپیڈ

output
آوٹ پٹ

Significant figure
اھم ہندسے

Atom
ایٹم

Conduction
ایصال

Electrical Energy
برقی توانائی

External Combustion Engine
بیرونی احتراقی انجن

Mercury Thermometer
پارے کا تھرمامیٹر

Expansion
پھیلاو

Gravitation
تجاذب

Variable Velocity
متغیر ولاسٹی

Condensation
تکثیف

Tension
تناو
Surface Tension
سطحی تناو

Thermometer
تھرما میٹر

Energy
توانائی

Collision
ٹکر

Gravity
ثقل

Acceleration due to gravity
ثقلی اسراع

Inertia
جمود

Boiling point
نقطہ کھولاو

pulley
چرخی

Resultant vector
حاصل ویکٹر

Volumetric Strain
حجمی سٹرین

Heat
حرارت

Heat Energy
حرارتی توانائی

Specific Heat
حرارت مخصوصہ

Latent Heat
حرارت مخفی

motion
حرکت

Kinetic Energy
حرکی توانائی

Circular motion
دائروی حرکت

pressure
دباو

Temperature
درجہ حرارت

Friction
رگڑ

Force of Friction
رگڑ کی قوت

Coefficent of friction
رگڑ کی قوت کی شرح

Electric Current
برقی رو

Fluid
سیال

Fluid surface
سیالی سطح

physics
طبیعات

Linear expansion
طولی پھیلاو

vertical
عمود

vertical component
عمودی جزو

vertex
کونا

Evaporation
عمل تبخر

Sublimation
عمل تصعید

element
عنصر

Wedge
فانہ
Distance
فاصلہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میرا خیال ہے اس پراجیکٹ کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔
لیکن یہ ایک دلچسپ ذخیرے سے زیادہ شاید پھر بھی نہ ہو کہ انگلش اصلاحات زیادہ عام فہم ہیں۔
بہرحال پھر میں اس کام کے لئے ہر طرح کی مدد کو تیار ہوں۔
لیکن الفاظ معنی کے ساتھ اردو اور انگلش تعریف (ڈیفی نیشن) بھی دی جائے تو زیادہ سود مندر رہے گا۔
کام لمبا اور مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں۔
 
Top