محب علوی
مدیر
نظامی کافی دیر سے سائنسی لغت کے لیے بے چین اور بے قرار تھا مگر میںنے اسے روکا ہوا تھا کہ پہلے ہم انگریزی سے اردو لغت کے لیے بنیادی کام کر لیں پھر سائنسی لغت کی طرف چلیں گے۔
مگر اب وقت آ گیا ہے کہ سائنسی لغت پر کام شروع کیا جائے۔
اس دھاگے میں تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ سائنسی لغت کے لیے الفاظ اور تجاویز پیش کریں تاکہ اس سمت میں کام آگے بڑھ سکے۔
اس کے ساتھ ہی چند دنوں میں انگریزی اردو الفاظ کی فہرست فراہم کر دی جائے گی تاکہ پروف ریڈنگ کا کام زور و شور سے شروع ہو سکے اور تمام ارکان جنہوں نے پہلے بھی اس میں حصہ لیا تھا وہ مذہبی جوش و خروش سے اس میں دوبارہ اپنی توانیاں صرف کریں اور ہم اسے بہترین لغت بنا دیں۔ اس دفعہ پروف ریڈنگ میں میری تجاویز مندرجہ ذیل ہیں
تین نئے کالم شامل کیے جائیںگے ۔
ہر لفظ کے لیے محاورہ ، ضرب المثل اور شعر جس کو جو یاد ہو وہ لکھ سکتا ہے ورنہ یہاں بھی پوچھ سکے گا۔
اس کے علاوہ اگر کوئی کسی حرف کے لیے فارسی ، عربی ، پنچابی ، پشتو یا کسی دوسری زبان کے الفاظ بھی شامل کرنا چاہے تو اسے بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔
سائنسی پہلو سے الفاظ کے مطالب بھی لکھے جائیں گے جس میں ہر شخص اپنی فیلڈ کے حوالے سے الفاظ کے معنی لکھ سکتا ہے جیسے کمپیوٹر میں Inheritance کا مطلب اور ہے اور حیاتیات میں اور جبکہ قانون میں ان دونوں سے ہٹ کر ہے۔
تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ اس میں شرکت کریں اور اپنے مشوروں سے نوازیں اور ساتھ میں مدد بھی کریں۔
نظامی ، راہبر ، شمشاد اور جواد خصوصی توجہ دیں۔
اعجاز صاحب اور مہوش سے درخواست ہے کہ وہ بھی پروف ریڈنگ کے لیے کچھ خصوصی وقت نکالیں۔
کچھ اور لوگوں پر میں کام کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ کون کون فارغ بیٹھ کر ملک اور قوم کا قیمتی وقت برباد کر رہا ہے