سائنسی لغت

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ولاسٹی کا اردو ترجمہ نہیں؟

جی کوئی ترجمہ نہیں ہے۔


اسے مختصر کر کے 'سمتار' بنا لیں

ویسے velocity کو ولاسٹی کہنا ہی زیادہ مناسب نہیں ہو گا؟ اردو میں پہلے تو پتہ ہی نہیں لگنا کہ سمتی رفتار ہے کیا چیز اور اگر پتہ بھی لگ جائے تو کم از کم اس کی وضاحت کافی مشکل کام ہو گا۔
 

دوست

محفلین
جب فزکس کو طبیعیات، سپیڈ کو رفتار، ماس کو کمیت پڑھایا جاتا تھا تب بھی اسے ولاسٹی ہی پڑھا تھا.
 

آصف اثر

معطل
اب تک ولاسٹی ہی پڑھتے آرہے ہیں لیکن ”سمتی رفتار“ کافی دلچسپ اور کسی طالبِ علم کے لیے سمجھنا بہت آسان ہے۔ کیوں کہ لفظ اگر اپنا مفہوم خود ہی بیان کررہا ہو تو اصطلاح کو سمجھنا کافی سہل ہوجاتاہے۔
جہاں تک میرا تجربہ ہے اردو کی اپنی اصطلاحات لاطینی اور یونانی الفاظ سے بدرجہا بہتر ہے۔ اگرچہ اس کے لیے استاد کااردو کے قواعد سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔
 

آصف اثر

معطل
اردو میں پہلے تو پتہ ہی نہیں لگنا کہ سمتی رفتار ہے کیا چیز اور اگر پتہ بھی لگ جائے تو کم از کم اس کی وضاحت کافی مشکل کام ہو گا۔
سمتی رفتار سمجھنا واقعی مشکل ہے کہ”وہ رفتار جو کسی خاص سمت میں ہو“ ۔ اب اتنے ”مشکل“ جملے کو سمجھنا کس کے بس کی بات ہوگی۔ جب کہ ”ولاسٹی“ کتنا آسان ہےیعنی ”وہ رفتار جو کسی خاص سمت میں ہو“!:D
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سمتی رفتار سمجھنا واقعی مشکل ہے کہ”وہ رفتار جو کسی خاص سمت میں ہو“ ۔ اب اتنے ”مشکل“ جملے کو سمجھنا کس کے بس کی بات ہوگی۔ جب کہ ”ولاسٹی“ کتنا آسان ہےیعنی ”وہ رفتار جو کسی خاص سمت میں ہو“!:D
ویسے یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ ہٹاؤ فی اکائی وقت کو سمتار کہتے ہیں۔ :p
 
چیز تو دلچسپ ہے، البتہ یہ دیکھنا ہوگا کہ اب تک اس کی ایپلیکیشن سپورٹ کتنی ہے۔ :) :) :)
یہ ملاحظہ فرمائیں۔ ایپلیکیشنز تو پہلے سے موجود ہیں (جیسا کہ بے بل نیٹ)، موجودہ اردو لغات کا ڈیٹا اس شکل میں نہیں کہ وہ استعمال کر سکیں۔ ہمیں اردو لغت کے ڈیٹا کو سِمینٹک ویب (Semantic Web) اور لنکڈ ڈیٹا (Linked Data) کے اصولوں کے مطابق ڈھالنے اور شائع کرنے پر توجہ دینی چاہئیے تاکہ پہلے سے موجود ایپلیکیشنز اردو لغت کا ڈیٹا استعمال کر سکیں۔
 
آخری تدوین:
Top