سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

متلاشی

محفلین
زمان و مکاں کا لا متناہی حد تک خمدار ہونے کا انسانی عقل کے محدود سے کیا جوڑ ہے؟ روشنی کی رفتار کے بہت قریب سفر کرنے والا کوئی بھی مادہ لا متناہی کمیت اختیار کر لیتا ہے۔ اسی لئے کوئی بھی مادہ روشنی کی رفتار پر سفر نہیں کر سکتا ۔ اسکا کیا یہ مطلب لے لیا جائے کہ انسانی عقل اپنی محدودیت کی وجہ سےاس قانون قدرت کو سمجھنے سے قاصر ہے؟
یہ قانونِ قدرت نہیں صرف ایک سائنسی مفروضہ ہے دیکھئے گا جدید سائنس خود ہی اس نظریے کو پاش پاش کر دے گی ۔۔۔! اسلامی نقطہ نگاہ سے واقعہ معراج اس پر دال ہے مگر چونکہ آپ اس کو مانیں گے نہیں اس لیے میں اس کی تفصیل یہاں نہیں دے رہا۔۔۔
 
arifkarim

معطل
آپ خود مان چکے ہیں کہ کائنات لا محدود ہے تو پھر اس تابکاری کو ہر سمت کیسے ماپ لیا گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :) عقلی اور منطقی بات کریں جناب ۔۔۔ فرضی ڈھکوسلوں سے دال نہیں گلنے والی
سائنس کی رو سے کائنات بگ بینگ سے لیکر اب تک پھیل رہی ہے، لا محدود نہیں ہے۔ باقی کائنات میں موجود تابکاری ماپنے کیلئے ریڈیو خورد بین استعمال کی جاتی ہے:
USA.NM.VeryLargeArray.02.jpg
 
متلاشی

محفلین
لیکن یہاں فرق یہ ہے کہ ان قیاس آرائیوں سے بہت سے دیگر لاحل سائنسی مسائل حل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ یعنی کہ یہ قیاس غلطی پر نہیں ہے، روز بروز مزید تقویت پکڑ رہا ہے۔
یعنی آپ بگ بینگ پر تو قیاس کر سکتے ہیں بلکہ قیاس نہیں یقین رکھتے ہیں ۔۔۔ لیکن اللہ پر نہیں ۔۔۔۔۔ اللہ پر بھی ایمان لانے سے سارے کے سارے لا ینحل مسائل حل ہو جاتے ہیں :) اور یہ قیاس بلکہ یقیں روز بروز بڑھ رہا خدا پر ایمان رکھنے ولالے دنیا میں بنسبت منکرینِ خدا کے زیادہ ہیں ۔۔۔۔ بات صرف اتنی ہے کہ آپ خالق بگ بینگ کو مان رہے ہیں ۔۔۔ جب کہ بطور مسلمان میں خالق اللہ کو مانتا ہوں ۔۔۔۔ جو قدیم ہے حادث نہیں ۔۔۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
لاجک سے بات کریں محض مزاح کے انداز میں بات کو ٹالیں نہیں ۔۔۔ سائنس کے مطابق نتائج یکساں ہونے چاہیں ۔۔۔ اور ہر شخص کو ایک ہی عمر میں آ کر مرنا چاہیے ۔۔۔
تمام انسانوں کو اگر یکساں بیماریاں ہوتیں تو وہ یقیناً ایک ہی عمر میں آکر مرتے۔ اب خوش؟
 
arifkarim

معطل
یہ قانونِ قدرت نہیں صرف ایک سائنسی مفروضہ ہے دیکھئے گا جدید سائنس خود ہی اس نظریے کو پاش پاش کر دے گی ۔۔۔! اسلامی نقطہ نگاہ سے واقعہ معراج اس پر دال ہے مگر چونکہ آپ اس کو مانیں گے نہیں اس لیے میں اس کی تفصیل یہاں نہیں دے رہا۔۔۔
ہم واقعہ معراج کو مادی سفر ہرگز تصور نہیں کر سکتے۔ یہ قوانین قدرت کے خلاف ہے۔ ہاں خواب کی حالت میں یقیناً ایسا سفر ممکن ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
یعنی آپ بگ بینگ پر تو قیاس کر سکتے ہیں بلکہ قیاس نہیں یقین رکھتے ہیں ۔۔۔ لیکن اللہ پر نہیں ۔۔۔۔۔ اللہ پر بھی ایمان لانے سے سارے کے سارے لا ینحل مسائل حل ہو جاتے ہیں :) بات صرف اتنی ہے کہ آپ خالق بگ بینگ کو مان رہے ہیں ۔۔۔ جب کہ بطور مسلمان میں خالق اللہ کو مانتا ہوں ۔۔۔۔ جو قدیم ہے حادث نہیں ۔۔۔
ایک خدا پر ایمان لانے سے تمام مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ نت نئے مسائل جنم لیتے ہیں۔ جن ممالک میں سائنس سے زیادہ دینیات و مذاہب کو فوقیت دی جاتی، ان معاشروں کی ترقی کا موازنہ ان ممالک سے کر لیں جو سائنس و منطق کے اصولوں پر چل رہے ہیں۔ فرق روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ مشرقی ایشیائی ممالک نے اہل مغرب سے بہت دیر کے بعدمراسم بڑھائے اور آج ان میں سے بعض ترقیاتی لحاظ سے مغربی ممالک کو بھی مات دے رہے ہیں۔ اسکے برعکس ہماری مسلم دنیا ہے جو ہزار سال سے زائد مغرب سے جڑی ہوئی ہے اور ترقیاتی پسماندگی میں اپنا مقام آپ رکھتی ہے۔
 
متلاشی

محفلین
یہ محض آپکی سوچ ہے۔ سائنسی کمیونیٹی حواس ستہ کو متفقہ طور پر تسلیم نہیں کرتی۔
متفقہ کے لفظ پر غور کریں ۔۔۔ ہر نئے نظریے کو اس وقت کے سائنس دانوں نے قدامت پسندانہ سوچ کی وجہ سے فوری طور پر کبھی بھی متفقہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔۔۔ آپ شاید ہنسیں ۔۔۔ مگر یہ اٹل حقیقت ہے کہ سائنسدانوں بھی بہت بڑے قدامت پسند ہوتے ہیں :)
 
متلاشی

محفلین
سائنس کی رو سے کائنات بگ بینگ سے لیکر اب تک پھیل رہی ہے، لا محدود نہیں ہے۔ باقی کائنات میں موجود تابکاری ماپنے کیلئے ریڈیو خورد بین استعمال کی جاتی ہے:
USA.NM.VeryLargeArray.02.jpg
جناب یہ نظریہ کس تاریخ کو پیش کیا گیا یہ بتا دیں تو نوازش ہو گی ؟؟؟؟
 
arifkarim

معطل
متفقہ کے لفظ پر غور کریں ۔۔۔ ہر نئے نظریے کو اس وقت کے سائنس دانوں نے قدامت پسندانہ سوچ کی وجہ سے فوری طور پر کبھی بھی متفقہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔۔۔ آپ شاید ہنسیں ۔۔۔ مگر یہ اٹل حقیقت ہے کہ سائنسدانوں بھی بہت بڑے قدامت پسند ہوتے ہیں :)
تمام سائنسدان متشکک ہوتے ہیں۔ ہر نئے دعوے کو تشکیک کے کٹھن مرحلہ سے گزارے بغیر آنکھیں بند کر کے تسلیم نہیں کرتے۔ 20 ویں صدی کے عظیم ترین سائنسدان آئن اسٹائن کے سائنسی نظریات کو تسلیم کرنے میں ایک عرصہ لگ گیا تھا۔
 
arifkarim

معطل
جناب یہ نظریہ کس تاریخ کو پیش کیا گیا یہ بتا دیں تو نوازش ہو گی ؟؟؟؟
1965 میں کاسمک بیک گراؤنڈ تابکاری کا پہلی با رمشاہدہ کیا گیا اور 1978 میں جا کر ان سائنسدانوں کو نوبیل انعام سے نواز گیا۔ 1989 میں ناسا نے اس تابکاری پر مزید تحقیق کیلئے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا۔
 
فاتح

لائبریرین
1965 میں کاسمک بیک گراؤنڈ تابکاری کا پہلی با رمشاہدہ کیا گیا اور 1978 میں جا کر ان سائنسدانوں کو نوبیل انعام سے نواز گیا۔ 1989 میں ناسا نے اس تابکاری پر مزید تحقیق کیلئے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا۔
او یار چھوڑ دو انہیں ان کے حال پر۔ انٹرنیٹ پر ہر جانب علمی مواد بکھرا ہوا ہے، پڑھ لیں گے جنہیں پڑھنا ہو گا، آپ جا کے نستعلیق کرننگ پر کام کر لو، سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں۔
 
متلاشی

محفلین
ہم واقعہ معراج کو مادی سفر ہرگز تصور نہیں کر سکتے۔ یہ قوانین قدرت کے خلاف ہے۔ ہاں خواب کی حالت میں یقیناً ایسا سفر ممکن ہوگا۔
معراج جسمانی شکل میں ہوا ۔۔۔ خیر یہ الگ بحث ہم اس پر بحث نہیں کر رہے ۔۔۔ اور معجزہ قوانینِ قدرت سے ہٹ کر نئی چیز ہی کہلاتی ہے ۔۔۔ جو عقل سے ماورا ہو مگر اس کا مشاہدہ سب کریں
 
arifkarim

معطل
او یار چھوڑ دو انہیں ان کے حال پر۔ انٹرنیٹ پر ہر جانب علمی مواد بکھرا ہوا ہے، پڑھ لیں گے جنہیں پڑھنا ہو گا، آپ جا کے نستعلیق کرننگ پر کام کر لو، سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں۔
ہم دونوں نستعلیق پر کام کی شروعات کرنے پہلے ذرا برین اسٹارمنگ کر رہے ہیں۔ آپکو بھی شامل ہونا ہے تو بسم اللہ کریں۔
 
فاتح

لائبریرین
معراج جسمانی شکل میں ہوا ۔۔۔ خیر یہ الگ بحث ہم اس پر بحث نہیں کر رہے ۔۔۔ اور معجزہ قوانینِ قدرت سے ہٹ کر نئی چیز ہی کہلاتی ہے ۔۔۔ جو عقل سے ماورا ہو مگر اس کا مشاہدہ سب کریں
جی بہتر۔ بہت بہتر۔ آپ بالکل ٹھیک فرماتے ہیں، آپ سے کوئی بحث نہیں نہ کوئی جھگڑا۔
میں اس دھاگے بلکہ ہر جگہ سے اپنے تمام الفاظ واپس لیتا ہوں اور دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں کہ آپ کا اعلیٰ ذہنی معیار ہمارے پست معیار سے بہت آگے ہے۔ آپ معراج پر جائیں، چاند پر جائیں، اللہ کے پاس جائیں، ملاقات شلاقات کر کے آئیں یا بے شک نہ آئیں، عیسیٰ اور خضر کے ساتھ رہیں، کوئی نہیں روک رہا آپ کو :)
 
متلاشی

محفلین
ایک خدا پر ایمان لانے سے تمام مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ نت نئے مسائل جنم لیتے ہیں۔ جن ممالک میں سائنس سے زیادہ دینیات و مذاہب کو فوقیت دی جاتی، ان معاشروں کی ترقی کا موازنہ ان ممالک سے کر لیں جو سائنس و منطق کے اصولوں پر چل رہے ہیں۔ فرق روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ مشرقی ایشیائی ممالک نے اہل مغرب سے بہت دیر کے بعدمراسم بڑھائے اور آج ان میں سے بعض ترقیاتی لحاظ سے مغربی ممالک کو بھی مات دے رہے ہیں۔ اسکے برعکس ہماری مسلم دنیا ہے جو ہزار سال سے زائد مغرب سے جڑی ہوئی ہے اور ترقیاتی پسماندگی میں اپنا مقام آپ رکھتی ہے۔
آپ اسلام کو موجودہ دور پر قیاس مت کریں ۔۔۔۔ موجودہ دور کی خرابیوں کے ذمہ دار خود مسلمان ہیں ۔۔۔۔ آپ اسلام کے اوائل کے بات کر لیں ۔۔۔ ہسٹری دیکھیں اس دور کا موازنہ اس وقت کی دیگر سلطنتوں سے کر کے دیکھ لیں ۔۔۔ آپ کو ہمیشہ اسلامک کمیونٹی ہر لحاظ سے آگے نظر آئے گی ۔۔۔ ۔وہ دن بھی تاریخ نے دیکھے ہیں ۔۔۔ جب غرناطہ اور قرطبہ بقعہ نور بنے ہوتے تھے اور لندن اور پیرس کیچڑ اور اندھیروں میں ڈوبے ہوتے تھے ۔۔۔ ذرا ہسٹری پڑھیں اآپ کو سب پتہ چل جائے گا۔۔۔
مسئلہ کے موجودہ دور کے مسائل یا زوال کا ذمہ دار اسلام نہیں بلکہ اسلام پر نہ چلنا مسلمانوں کے زوال کی وجہ ہے ۔۔۔
 
arifkarim

معطل
اور معجزہ قوانینِ قدرت سے ہٹ کر نئی چیز ہی کہلاتی ہے ۔۔۔ جو عقل سے ماورا ہو مگر اس کا مشاہدہ سب کریں
اسے جادو ٹونا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھی عقل سے ماورا ہوتا ہے اور سب اسکا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ البتہ پیچھے وہی انسانی ٹرکس ہی کارفرما ہوتی ہیں جیسے نظر کا دھوکہ۔
 
متلاشی

محفلین
گوگل کر لیں، معلوم ہو جائے گا
میرا تاریخ پوچھنے کا مقصد یہ تھا کہ قرآن یہ نظریہ آج سے 14 سو سال پہلے بغیر کسی ٹیلی سکوپ کے پیش کر چکا ہے ۔۔۔ کیا یہ قرآن کے سچی کتاب ہونے کی دلیل نہیں ؟؟؟ اسی طرح بے شمار باتیں جنہیں جدید سائنس اآج ثابت کر رہی ہے قرآن وہ 14 سو سال پہلے بیان کر چکا ہے جیسا کہ زمین پر پہاڑوں کی ضرورت ۔۔۔۔۔ وغیرہم ۔۔۔
 
Top