متلاشی
محفلین
کیا نیچر خود بخود عدم سے وجود میں آ گئی ؟؟؟؟؟؟؟؟یہاں قدرتی دراصل نیچرل کا ترجمہ ہے اب اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نیچر ہی خدا ہے تو ٹھیک ہے، کون روک سکتا ہے
کیا نیچر خود بخود عدم سے وجود میں آ گئی ؟؟؟؟؟؟؟؟یہاں قدرتی دراصل نیچرل کا ترجمہ ہے اب اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نیچر ہی خدا ہے تو ٹھیک ہے، کون روک سکتا ہے
جہاں سائنسدانوں نے اتنے کم وقت میں کائنات کے اتنےسارے راز مسخر کر لئے ہیں تو جو رہ گئے ہیں وہ بھی آئندہ وقتوں میں ہو جائیں گے۔ دور حاضر میں کسی سوال کا جواب نہ مل سکنے کا یہ مطلب کیسے نکلا کہ ساری تحقیق چھوڑ چھاڑ کر ایمانیات کی دنیا میں قدم رکھ دیا جائے؟سائنس دان حضرات ان چار قوتوں کے ماخذ اور مالک تک اس لیے نہیں پہنچ سکے کیوں کہ ان بے چاروں کی عقل محدود ہے اور وہ جس ذات کو تراشتے پھرتے ہیں وہ لامحدود ہے ۔۔۔ ہر چیز کو عقل ثابت نہیں کرسکتی ۔۔۔ جہاں عقل فیل ہو جائے وہاں انسان کی رہنمائی کے لیے وحی الٰہی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور مذاہب اسی طرح وجود میں آئے۔۔۔
انسانی عقل محدود ہے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ عقل کے تمام دروازے اپنے پر بند کر کے اللہ اللہ کا ورد شروع کر دیا جائے۔ سائنسی نتائج حتمی نہ بھی ہوں، تب بھی مادی دنیا کی حقیقت اور مخفی راز جاننے کیلئے سب سے زیادہ منطقی اور معقول علوم فراہم کرتے ہیں۔جب آپ خود مان چکے ہیں کہ انسانی عقل محدود ہے تو پھر ہر چیز کو عقل پر کیوں پرکھتے ہیں ؟؟؟؟؟ اور پھر اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں جس کے بارے میں آپ یہ بھی مانتے ہیں کہ کل کو جدید تحقیق کی روشنی میں یہ نظریہ بدل بھی سکتا ہے ۔۔۔ تو سائنسی نتائج اور قوانین کبھی بھی حتمی نہیں ہو سکتے ۔۔۔
تعریف تو وہی ہے جو اوپر بیان کی ہے۔ یعنی مادی دنیا ساری کی ساری، انسانی تخلیق کو چھوڑ کر، قدرت کہلاتی ہے۔آپ کی تعریف سے فاتح بھائی متفق نہیں ۔۔۔ سائنس اصولوں کے مطابق جدید ترین تعریف پیش کریں
عقل ذہنی شعور کا نام ہے۔ یہ مادی حالت میں دماغ میں مدفن ہے۔یعنی آپ مان گئے کہ انسانی عقل محدود ہے ۔۔۔ آپ ماشاء اللہ عقل وفہم رکھتے ہیں مگر کیا آپ سائنسی نظریے سے عقل کا مادی وجود ثابت کر سکتے ہیں ؟؟؟؟
مذاق تھا جی، دل پر نہ لیںمطلب آپ کو ریٹنگ کی فکر ہے جبکہ میں یہاں پر مثبت اور تعمیری اور مدلل بحث کرنا چاہ رہا ہوں
جی نہیں البتہ انگریزی زبان پر کسی حد تک عبور حاصل ہے۔ تمام انگریزی لغات لفظ نیچر کی یہی تعریف کرتی ہیں۔کیا آپ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق پر ایمان رکھتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جی ہاں۔ اسے بگ بینگ کہا جاتا ہے۔کیا نیچر خود بخود عدم سے وجود میں آ گئی ؟؟؟؟؟؟؟؟
لیکن کمال دیکھئے کہ پرائمری فیل مُلا حضرات پہنچ گئے!
یہود و نصاریٰ تو کب کا اس عظیم الشان کتاب کو اپنی مقدس کتب کی کاپی قرار دے چکے ہیں۔عارف کریم پرائمری فیل ملا حضرات بھی نہیں پہنچ سکتے تھے ، لیکن اس جانب رہنمائی اس عظیم الشان کتاب نے کی ہے جس کے چیلنج کا جواب آج تک دنیا کا کوئی انسان بلکہ تمام دنیا بھی مل کر نہیں دے سکی اور جس ایک سورت لانے پر پوری دنیا مل کر بھی قادر نہیں ہو سکتی۔
یہود و نصاریٰ تو کب کا اس عظیم الشان کتاب کو اپنی مقدس کتب کی کاپی قرار دے چکے ہیں۔
تمام حوالے یہود و نصاریٰ کی بائبل سے یہاں موجود ہیں:کوئی دلیل؟
جناب اپنے الفاظ میں یہاں پیش کریں تاک اس پر رد بھی کیا جا سکےتمام حوالے یہود و نصاریٰ کی بائبل سے یہاں موجود ہیں:
http://wikiislam.net/wiki/Muhammads_Plagiarism
اگر یہ سائٹ پاکستان میں بلاکڈ ہو تو پراکسی لگا کر کھول لیں۔
اسکے لئے آپکو پہلے یہود و نصاریٰ کی بائبل کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔ حاصل کُل یہی ہے کہ مذہبی کتب سے سائنسی علوم اخذ نہیں کئے جا سکتے۔جناب اپنے الفاظ میں یہاں پیش کریں تاک اس پر رد بھی کیا جا سکے
اور یہ تو دنیا کا اصول ہے کہ دنیا کا ایرا غیرا اٹھ کرسستی شہرت کے حصول کیلئے چاند پر تھوکنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس سے چاند کا کوئی نہیں بگڑتا۔
یہ پوسٹ یہاں موجود ہے اور موجود رہے گیاسلام کے کیسے کیسے نمونے محفل پر موجود ہیں!!
یہ سائنسی بحث ہے جس میں دین و الحاد کو زبردستی گھسیڑا گیا ہے۔ویسے میرے خیال میں آپ سے سینگ پھنسانے کا کم از کم اس فورم میں کوئی فائدہ نہیں کیونکہ الحاد پر مبنی تمام پوسٹس اسی طرح باقی رہتی ہیں جبکہ ایمان پر مبنی پوسٹس کو حذف کر دیا جاتا ہے ۔
یہ اسلامی فارم نہیں ہے۔ اسلئے ان نمونوں کو برداشت کریں۔الحاد کے کیسے کیسے نمونے یہاں موجود ہیں
تمام سائنس دان جو اس لڑی پر بحث کر رہے ہیں۔ اُن سے گزارش ہے کہ آکسفورڈ ڈکشنری کی پیش کردہ تعریفِ سائنس "مشاہدے اور تجربے کے ذریعے طبعی اور قدرتی دنیا کی ساخت اور رویے کے منظم مطالعے پر محیط عقلی اور عملی سرگرمی"۔کے مطابق سائنس پر عمل کرنے والے کے لیے یہ بھی لازم ہے کہ اُس نے متعلقہ سرگرمی کا مشاہدہ بھی کر رکھا ہو۔ سادہ الفاظ میں یوں کہہ لیں، کہ سائنس پر یقین رکھنے والے مشاہدے کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں۔ اب کچھ سوالات کا جواب عنایت فرما دیں تو مہربانی ہو گی۔۔۔
1۔ یہاں موجود سائنسدانوں اور پوری دنیا کے دوسرے سائنسدانوں میں سے کتنے ہیں، جنہوں نے بگ بینگ کا وقوع پذیر ہوتے وقت مشاہدہ کیا ؟
2۔ فرض کریں اگر سائنسداں کہتے ہیں کہ ہم میں سے 5 سائنسدانوں نے بگ بینگ کا مشاہدہ کیا ہے۔ تو پھر باقی پوری دنیا کے سائنسدانوں اور ان کی تھیوریوں پر چلنے والوں نے بنا مشاہدے کے کیسے اُن کی بات پر یقین کر لیا؟ آکسفورڈ کی تعریف کے مطابق پھر وہ سائنسدان نا مکمل ہیں، اور مشاہدے کی دولت سے محروم ؟ اُن کو کیسے یقین آ گیا کہ ہمیں جو بتایا جا رہا ہے وہ سب صحیح ہے ؟
3۔ نظریہ ارتقاء کا کس کس نے مشاہدہ کیا ہے۔ اگر کوئی نہیں تو پھر اس پر یقین کس طرح ؟
4۔ یہاں فورم پر موجود سائنسدانوں میں سے کس کس نے سائنسی لیبارٹری میں جا کر سائنس کی ساری تھیوریوں کا عملی طور پر مشاہدہ کیا ہے؟ اگر لیبارٹری جا کر سائنس کی سب تھیوریوں کا عملی مشاہدہ نہیں کیا، تو پھر ان سب پر یقین کس طرح؟
5۔ کسی تھیوری کو بنا مشاہدہ کیے سچ مان لینا کیسا ہے؟
بات یہ ہے کہ خدا کو آپ بھی مانتے ہیں اور میں بھی ۔۔۔ میں یہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ خدا کا منکر آج تک دنیا میں کوئی شخص پیدا ہی نہیں ہوا۔۔۔ فرق صرف interpretation کا ہے میں اسلامی نظریہ کے مطابق اللہ کے خدا ،خالق اور مالک ہونے پر ایمان رکھتا ہوں اور آپ بگ بینگ کو خدا مانتے ہیں ۔۔۔۔ میرا خدا قدیم ہے اورآپ کا حادث ۔۔۔۔!یہاں قدرتی دراصل نیچرل کا ترجمہ ہے اب اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نیچر ہی خدا ہے تو ٹھیک ہے، کون روک سکتا ہے
معذرت کہ میں بگ بینگ کو خدا ماننے والوں میں سے نہیںبات یہ ہے کہ خدا کو آپ بھی مانتے ہیں اور میں بھی ۔۔۔ میں یہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ خدا کا منکر آج تک دنیا میں کوئی شخص پیدا ہی نہیں ہوا۔۔۔ فرق صرف interpretation کا ہے میں اسلامی نظریہ کے مطابق اللہ کے خدا ،خالق اور مالک ہونے پر ایمان رکھتا ہوں اور آپ بگ بینگ کو خدا مانتے ہیں ۔۔۔۔ میرا خدا قدیم ہے اورآپ کا حادث ۔۔۔۔!
بدر الفاتح بھائی، یہ الحاد کے تابوت میں آخری کیل ہے۔۔۔ ۔۔۔۔ وہ کہتے ہیں نہ کہ "۔۔۔۔۔۔۔۔ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے"اس کا جواب نہیں بن پایا تو ساتھ ہی مضحکہ خیز کی ریٹنگ شروع ہو گئی۔
ہم میں سے کتنے ہیں جنہوں نے ڈائنوسارز کو دنیا پر چلتے پھرتے دیکھا؟ ہم نے انکی باقیات کو دیکھا اور سمجھ گئے کہ یہ مخلوق کبھی زمین پر حکومت کرتی تھی۔ بگ بینگ کا اثبوت بھی اسی طرح تابکاری شعائوں کی باقیات سے حاصل کیا گیا۔1۔ یہاں موجود سائنسدانوں اور پوری دنیا کے دوسرے سائنسدانوں میں سے کتنے ہیں، جنہوں نے بگ بینگ کا وقوع پذیر ہوتے وقت مشاہدہ کیا ؟
کیونکہ جو مشاہدہ ان پانچ سائنسدانوں نے کیا اسکی تصدیق اس سے کہیں زیادہ سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں کر دی۔ جب تواتر کیساتھ مشاہدہ تصدیق فراہم کرے تو اسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔2۔ فرض کریں اگر سائنسداں کہتے ہیں کہ ہم میں سے 5 سائنسدانوں نے بگ بینگ کا مشاہدہ کیا ہے۔ تو پھر باقی پوری دنیا کے سائنسدانوں اور ان کی تھیوریوں پر چلنے والوں نے بنا مشاہدے کے کیسے اُن کی بات پر یقین کر لیا؟ آکسفورڈ کی تعریف کے مطابق پھر وہ سائنسدان نا مکمل ہیں، اور مشاہدے کی دولت سے محروم ؟ اُن کو کیسے یقین آ گیا کہ ہمیں جو بتایا جا رہا ہے وہ سب صحیح ہے ؟
نظریہ ارتقا حیوانات کی باقیات کے مطالعہ کے بعد وجود میں آیا۔ ڈائنوسارز کی دریافت بھی اسی لڑی کا حصہ ہے۔3۔ نظریہ ارتقاء کا کس کس نے مشاہدہ کیا ہے۔ اگر کوئی نہیں تو پھر اس پر یقین کس طرح ؟
ان تھیوریز پر مبنی ایجادات کا استعمال کر کے۔ جیسے ہم سب نے میکسویل کے مساوات یا آئن اسٹائن کا نظریات پڑھے نہیں ہوئے لیکن چونکہ انکی بنیاد پر جدید مواصلات اور جوہری توانائی کو کام کرتے دیکھا ہے تو یقین کر لیا کہ یہ سب تھیوریاں درست ہیں۔4۔ یہاں فورم پر موجود سائنسدانوں میں سے کس کس نے سائنسی لیبارٹری میں جا کر سائنس کی ساری تھیوریوں کا عملی طور پر مشاہدہ کیا ہے؟ اگر لیبارٹری جا کر سائنس کی سب تھیوریوں کا عملی مشاہدہ نہیں کیا، تو پھر ان سب پر یقین کس طرح؟
سائنس میں کوئی بھی تھیوری بغیر مشاہدہ کے قابل قبول نہیں۔ سائنس تو نام ہی مشاہدے سے تھیوری کو ثابت کرنے کا ہے۔5۔ کسی تھیوری کو بنا مشاہدہ کیے سچ مان لینا کیسا ہے؟
اوپر جواب دے دیا ہے۔ اب مضحکہ خیزی کی ریٹنگ بھی عنایت کر دیں۔اس کا جواب نہیں بن پایا تو ساتھ ہی مضحکہ خیز کی ریٹنگ شروع ہو گئی۔
ذرا پاکستان سے باہر نکل کر مشرق یا مغرب کا چکر لگا کر آئیں۔ کنویں کے مینڈک نہ بنیںمیں یہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ خدا کا منکر آج تک دنیا میں کوئی شخص پیدا ہی نہیں ہوا
اس میں ڈائنوسارز کا مشاہدہ کہاں شامل ہے؟ مشاہدہ تو وہ ہوتا ہے جسے اپنی آنکھوں سے دیکھا جائے۔ نہ کہ باقیات پر قیاس کر کے چلا جائے۔ محترم کے نزدیک "مشاہدے" اور "قیاس" میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟ہم میں سے کتنے ہیں جنہوں نے ڈائنوسارز کو دنیا پر چلتے پھرتے دیکھا؟ ہم نے انکی باقیات کو دیکھا اور سمجھ گئے کہ یہ مخلوق کبھی زمین پر حکومت کرتی تھی۔ بگ بینگ کا اثبوت بھی اسی طرح تابکاری شعائوں کی باقیات سے حاصل کیا گیا۔
ڈائنوسارز کے ڈھانچوں کا مشاہدہ آپکے نزدیک قیاس ہے؟ پاکستان میں موجود قدیم تہذیب ہڑپا اور مؤنجودوڑو کی باقیات بھی شاید آپکے لئے ایک قیاس ہی ہے نہ کہ ایک قدیم معدوم تہذیب کا مشاہدہ؟اس میں ڈائنوسارز کا مشاہدہ کہاں شامل ہے؟ مشاہدہ تو وہ ہوتا ہے جسے اپنی آنکھوں سے دیکھا جائے۔ نہ کہ باقیات پر قیاس کر کے چلا جائے۔ محترم کے نزدیک "مشاہدے" اور "قیاس" میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟