جو لا یعنی سوال آپ نے کیا اس کے جواب میں ایک لا یعنی میں نے کر دیا۔
میں نے کوئی لا یعنی سوال نہیں کیا ۔۔۔ الزامی سوال اور لا یعنی سوال میں بہت فرق ہوتا۔۔۔۔ آپ کو خدا کے وجود پر اعتراض تھا ۔۔۔
آپ جس طرح انسان جسم میں روح اور عقل و شعور کو مانتے ہیں مگر اس کے مادی وجود کا کوئی سائنٹفک ثبوت فراہم نہیں کر سکتے ۔۔۔۔۔ تو پھر آپ اس پر یقین ہی کیوں رکھتے ہیں ۔۔۔ یا کھلم کھلا کہہ دیں کہ میں انسانی جسم میں روح یا عقل و شعور نہیں ہوتا۔۔۔ اگر مانتے ہیں تو اس کی دلیل دیں ۔۔۔ دلیل مدعی کے ذمہ ہوتی ہے ۔
جیسا کہ آپ نے کہا:
’’میرا خدا کون یا کیا ہے یا کوئی بھی نہیں ہے سے قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا کہ
اس ساری گفتگو سے ہم سب تو صرف خدا کی موجودگی کے عقلی و سائنسی ثبوت تلاش کر رہے ہیں۔ آپ کا یا میرا کسی خدا کو ماننا یا نہ ماننا اس کی موجودگی یا غیر موجودگی کی دلیل نہیں۔‘‘
تو آپ خدا کے وجود کے صرف اس لیے انکاری ہو رہے ہیں کہ آپ کو اس کے عقلی اور سائنسی ثبوت نہیں مل رہے جب کہ میں اور دیگر احباب آپ کو عقلی ثبوت دے چکے ہیں اور رہ گئی سائنس تو یہ ضروری نہیں کہ جس چیز کو سائنس ثابت نہ کر سکے اس کا وجود ہی نہیں ۔۔۔۔
اب اسی طرح میں نے آپ سے انسان میں روح اور عقل و شعور کے مادی وجود کا عقلی و سائنٹفک ثبوت مانگا تھا۔۔۔ عقلی ثبوت تو ہمیں مل سکتا ہے لیکن سائنسی ثبوت ندارد۔۔۔۔۔! تو ماننا پڑے گا کہ سائنس جس چیز کو ثابت نہ کر سکے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ وجود ہی نہیں رکھتی ۔۔۔ اب جس طرح آپ سائنٹفک ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھی انسانی جسم میں روح اور عقل و شعور کی موجودگی کے قائل ہیں اسی طرح آپ کو خدا کے وجود کو ماننے میں کیا امر مانع ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟