سات آسمان

فرخ منظور

لائبریرین
یعنی ان کے سوا کوئی غالب کو نہیں سمجھ سکتا؟؟؟ :(

ارے یہ میں نے کب کہا۔ غالب کا نام آئے اور غالب کی بھتیجی کا نام نہ آئے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ :) میں نے تو یہ کہا کہ اس مذاق کو کوئی اور نہیں سمجھ سکتا یعنی ان اشعار کا یہاں کیا محل ہے۔ امید ہے اب وضاحت ہو گئی ہوگی۔ :)
 

کاشفی

محفلین
رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا


یہ شعر کس کا ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
سات آسمانوں پر غالب کے دو اشعار پیشِ خدمت ہیں۔

رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا

مئے عشرت کی خواہش ساقیِ گردوں سے کیا کیجے
لیے بیٹھا ہے اک دو چار جامِ واژگوں وہ بھی
:)

کیا کمال اشعار ہیں قبلہ غالب کے!

اور حضور "ہفت آسماں" پر عرفی شیرازی کا ایک شعر

از من بگیر عبرت و کسبِ ہنر مکن
با بختِ خود عداوتِ ہفت آسماں مخواہ

مجھے دیکھ کر عبرت حاصل کر اور ہنر پیدا کرنے کا خیال چھوڑ دے، اپنی قسمت کے ساتھ سات آسمانوں کی دشمنی مت چاہ۔ :)
 
Top