ملائکہ
محفلین
جی آپ سہی کہہ رہے ہیں میں نے شروع میں ایک بلاگ بنایا تھا تاریخ پر مضامین تھے اس میں اور اسکی ہر تحریر میں مجھے بہت وقت اور محنت لگتی تھی لیکن وہاں کوئی آتا ہی نہیں تھا اس لئے ہمت ختم ہوگئی میری اور مصروفیات میں سے ٹائم نکالنا کافی مشکل لگنے لگا۔۔۔۔یہی تو پریشانی ہے ہم لکھنے والے بہت کم ہیں، آپ تشریف لائیں اور اردو کی ترویج کے اس مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔ ویسے انتظامی امور کے حوالے سے دنیا کے اہم ویکیپیڈیاوں کے ہم پلہ ہو چکا ہے اور اب مواد کے لحاظ سے بھی ہو جائے گا۔ انشاء اللہ