تعارف سارہ پاکستان۔ خوش آمدید!

بھئی میں تو کل سے ہی یہی سوچ رہا تھا کہ کس ہستی کا شان نزول ہے جن کا ابھی تک محفل میں نزول ہی نہیں ہوا۔

خیر سارہ اپیا ہم آپ کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور ہاں کچھ محسن بھائی کے ساتھ جھگڑوں‌ کی دستانیں‌ ہوں تو ضرور سنائیے گا۔ موصوف محفل کے ہردل عزیز شخصیتوں میں سے ہیں۔ اور ان کے بارے میں‌ پڑھ کر سبھی کو اچھا لگے گا۔
 
سارہ بہن کو اردو محفل میں خوش آمدید۔
امید ہے کہ محسن بھائی کی طرح سارہ بہن بھی فعال اور ہر دل عزیز رکن ثابت ہوں گی اور آپ کا محفل پر وقت اچھا گزرے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
سارہ اپنے بلاگ کا ربط دو۔ بلکہ اردو ٹیک والوں کو پکڑتے کہ کہ صاحبو کے دن کام آؤ گے؟
جہان نثر کے فورم میں اپنے مختصر افسانے اور دیگر تحاریر ارسال کرتی رہو کہ بہت اچھا فورم ہے ثبوت اس کا یہ ہےکہ ہم تین سال سے یہیں پر ہیں، کسی نے نکالا نہیں وگرنہ ہم تو وہ ہیں کہ تین منٹ بعد ہی ناک میں دم آجاتا ہے :grin:
باقی یہ کہ ہمارا از حد ادب کرو کہ تمہارا پاسورڈ جادوگروں سے نکلوا کر دیا۔
دیگر کام بھی جو تہماری طرف ہمارے پھنسے ہوئے ہیں یا مستقبل قریب و بعید میں درپیش آ سکتے ہیں، ان کی بابت ہمیں زیادہ یاد دہانی نہ کروانی پڑے :grin:
ماسی یہ اصلی تے سچی بہن ہے لیکن ان سے آپ کی بات نہیں ہوئی، وہ چھوٹی ردا سے ہوئی تھی۔
یہ شمشاد بھائی دو دن سے نظر نہیں آ رہے۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
خوش آمدید سارہ۔ اور شکریہ محسن اپنی بہن کو یہاں لانے کا۔
امید ہے کہ ایک اور سارہ بھی یہاں جلد ہی ایٹ ہوم فیل کریں گی دوسری ساراؤں (سارہ خان، سارا( کے ساتھ۔

انکل یہ یہاں خود ہی پہنچ گئیں ایک روز کہنے لگیں کہ بھائی جان انٹرنیٹ پر اردو ٹائپ کرنے میں مشکل ہے ذرا رہنمائی فرمائیے۔
ہم کو حیرت ہوئی کہ انٹرنیٹ پر کدھر اردو ٹائپ کرنے کی نوبت پیش آگئی؟ استفسار پر معلوم ہوا کہ کوئی فورم ہے ہم کو شک گزرا کہیں اردو محفل نہ ہو لیکن تصدیق پر ہم بھولے بن گئے اچھا؟ کدھر ہے؟ کیسا ہے؟ اچھا؟ واقعی؟ دکھاؤ تو! :grin:
کہنے لگیں مجھ سے لاگ ان نہیں ہو رہا پاس ورڈ کا مسئلہ ہے ہم نے کہا ابھی جادو دکھاتے ہیں، سو ہم نے ارض وسطی کے ایک جادوگر کی خدمت میں مسئلہ عرض کیا اور اس کے بعد پاسورڈ انہیں مل گیا۔
بعدازاں ہم نے انکشاف کیا کہ اس فورم پر ہم عرصہ تین برس سے موجود ہیں۔ :cool:
 

جیا راؤ

محفلین
ارے ہم اتنا تاخیر سے پہنچے !:eek::eek:

خوش آمدید سارہ:)
آپ کو محفل پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔ :)
کچھ غائبانہ تعارف تو پہلے سے تھا۔۔۔ باقی اب ہو جائے گا۔۔ :)
 

جیا راؤ

محفلین
اپ سب کا بہت بہت سکریہ ،مجھے خوش امدید کہنے کا،
ا تنی اچھی محفل میں ا نے پر میجھے بہت خو شی ہے۔۔۔ا تنا پر خلو ص ویل کم بہت اچھا لگا۔۔۔
محفل پر بہت جلد اپنی کوئی ادنی کا وش پیش کروں گی۔


سارہ آپ کی ایک کاوش (نظم) تو ہم دیکھ چکے ہیں۔۔۔ امید ہے اب با قاعدگی سے کچھ نہ کچھ آپ کی جانب سے پڑھنے کو ملتا رہے گا۔۔۔ :)

ویسے ایک دن میں دو پیغامات۔۔۔ کچھ زیادہ نہیں !:grin:
 

مغزل

محفلین
میں اپنی چھوٹی ہمشیرہ سارہ خوش بخت کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
سارہ مجھ سے چھوٹی ہیں، فائن آرٹس میں ڈپلومہ ہولڈر ہیں اور ماس کمیونی کیشن میں گریجوایشن کر رہی ہیں۔
ان کے مشاغل میں ڈرائنگ پینٹنگ کوکنگ کے علاوہ تحریر و تصنیف بھی شامل ہیں جسے وہ اپنے بلاگ سارا پاکستان پر رکھتی رہتی ہیں۔

سارہ خوش آمدید!

بڑی حیرت و خوش افزا خبر دی ہے جناب۔
چلیئے اسی بہانے آپ پر لگائی جانے والی قدغن میں کمی آئے گی کہ
جناب مراسلات کا تشفی جواب نہیں دیتے ۔۔ اوّل جواب ہی نہیں دیتے۔

سارا پاکستانی !
کو محفل میں خوش آمدید۔ :hatoff:
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔:?:
اور نہ صرف ہمارے لیے محسن بھیا کی مخبری کریں گی
بلکہ ہماری شکایتیں ہائی کمان تک پہنچائیں گی۔ :grin:
سدا خوش رہیئے اور سلامت تا قیامت رہیئے۔

محسن صاحب کا عرفِ عام میں بڑا ، ویسے چھوٹا بھائی۔
م۔م۔مغل​
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم ۔ سارہ محفل پر خوش آمدید

ویسے مجھے آپ کا آنا اچھا نہیں لگا۔:) میں محسن کی منہ بولی بہن ہوں اب سگی بہن کے ہوتے ہوئے مجھے خاک گھاس ڈالے گا؟
 

پاکستانی

محفلین
خوش آمدید سارہ، امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
آپ کا نام دیکھ کر کچھ عجیب سا لگا ''سارہ پاکستان'' اگر اسے ''سارہ پاکستانی'' کر دیں‌‌ تو میرے خیال سے زیادہ بہتر رہے گا۔ ویسے سارہ میری بیٹی کا نام بھی ہے جو خیر سے اب پانچویں برس میں جا رہی ہے۔
جیتی رہیں اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے۔
 

خاور بلال

محفلین
میرے خیال میں دونوں خواتین کا آپس میں Armageddon (ہرمجدون) کروالیا جائے۔ باقی رہ جانے والی خاتون کو ہم محسن کی بہن تسلیم کرلیں گے۔
 

محسن حجازی

محفلین
خوش آمدید سارہ، امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
آپ کا نام دیکھ کر کچھ عجیب سا لگا ''سارہ پاکستان'' اگر اسے ''سارہ پاکستانی'' کر دیں‌‌ تو میرے خیال سے زیادہ بہتر رہے گا۔ ویسے سارہ میری بیٹی کا نام بھی ہے جو خیر سے اب پانچویں برس میں جا رہی ہے۔
جیتی رہیں اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے۔

اصل میں سارہ "سارہ پاکستان" کے نام سے بلاگ بھی لکھتی ہیں، جس کے معنی سارا پاکستان کے ہیں گویا شاید نام کو دونوں طرح سے کام میں لايا گیا ہے۔ تاہم یہ میری ذاتی رائے ہے جس کی صحت پر مجھے اصرار نہیں۔
 

بلال

محفلین
سارہ پاکستان کو اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں سارہ پاکستان کا وقت اچھا گزرے گا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ بہن اردو محفل پر بہت بہت خوش آمدید

شکر ہے کوئی تو گھر کا بھیدی ملا۔ محسن بھائی نے تو آج تک اپنا نمبر بھی نہیں دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ۔ سارہ محفل پر خوش آمدید

ویسے مجھے آپ کا آنا اچھا نہیں لگا۔:) میں محسن کی منہ بولی بہن ہوں اب سگی بہن کے ہوتے ہوئے مجھے خاک گھاس ڈالے گا؟

تم نے ابھی تک گھاس کھانا نہیں چھوڑی، میں تو سمجھ رہا تھا کہ گھاس چھوڑ کر اب تک ساگ وغیرہ کھانا شروع کر دیا ہو گا۔
 
Top