محسن حجازی
محفلین
ارے ہم اتنا تاخیر سے پہنچے !
خوش آمدید سارہ
آپ کو محفل پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔
کچھ غائبانہ تعارف تو پہلے سے تھا۔۔۔ باقی اب ہو جائے گا۔۔
کوئی بات نہیں آئندہ وقت کا خیال رکھئیے گا
میرا خیال ہے کہ اب فورم پر آپ دو بہن بھائیوں کے علاوہ ہم دو بہن بھائی بھی موجود ہیں۔
میری رائے میں یہ فورم اردو سیکھنے کے لیے بہترین ہے، ملائکہ اور مرک جیسے بچوں کو باقاعدگی سے آنا چاہئیے خاص طور پر ہماری تحاریر ضرور پڑھی جائیں، شعر بھی ہم کبھی کبھار کہہ دیتے ہیں غلطی سے اور عموما غلط ہی کہتے ہیں، سو کافی خزانہ سخن موجود ہے ان بچوں کے لیے۔
تاہم ہم سے بالغوں کے لیے تعلیم بالغاں کا بھی انتظام موجود ہے جس کے انچارج جناب م م مغل صاحب ہیں ماشااللہ نثر و نظم میں یکتا ہیں اور ان کی وہ غزل تو ہمیں بھولتی ہی نہیں۔۔۔ میں نے بارہا دیکھا ہے آئینے میں
اس غزل کے ہر دوسرے مصرعے میں بار بار آئینہ دیکھنے پر ہم قائل ہوگئے کہ م م مغل
صاحب ابھی جوان ہیں ویسے جن احباب نے وہ غزل دیکھ رکھی ہے وہ اس بات کی تائید کریں گے کہ ایک ہی آئینے میں مغل صاحب نے برسات مکافات، مستورات سب دیکھ ڈالا ہم کو بسیار تلاش بازار سے ایسا کوئی آئینہ نہیں ملا
غالبا پھر یہ مغل صاحب کا آئینہ ادارک رہا ہوگا۔۔۔
ویسے اتنا آئینہ دیکھنا بھی نہیں چاہئیے نہ زیادہ دکھانا چاہئے کدورتیں بڑھتی ہیں۔
وارث بھائی، فرخ بھائی، اعجاز انکل، محمد احمد، نوید صادق، آصف شفیع، سجاد علی، خاور چوہدری جیسے ادب دوست لوگ بھی ہم سے جاہلوں کے لیے باعث تعلم ہیں۔
زھرا علوی بھی صبا چلی ہے کسی یار مہرباں کے لیے کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔
جیا راؤ صاحبہ کی تو کیا ہی بات ہے! ہمیں خود نہیں پتہ کہ کیا بات ہے لیکن کوئی بات ہے ضرور!
جیہ صاحبہ بھی غالب پر غالب ہیں۔
یہ منہ بولی بہنیں مہینوں غائب ہو جاتی ہیں، پھر الزام بھی ہمیں کو دیتی ہیں۔۔۔