تمام ہندستانیوں کو "یومِ جمہوریۂ ہند" بہت بہت مبارک۔
ہندوستانی قومی ترانہ
(اردو رسم الخط میں)
جن گن من ادھی نایک جئے ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
پنجاب سندھ گجرات مراٹھا
دراوڈ اتکل ونگا
وندھیہ ہماچل یمنا گنگا
اچھلہ جلہ دھی ترنگا
توا سبھ نامے جاگے
توا شبھ آشش مانگے
گاہے توا جیا گادھا
جن گن منگل دایک جیہ ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
جیا ہے، جیا ہے، جیا ہے
جیا جیا جیا جیا ہے
ہندوستانی قومی ترانہ
(اردو رسم الخط میں)
جن گن من ادھی نایک جئے ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
پنجاب سندھ گجرات مراٹھا
دراوڈ اتکل ونگا
وندھیہ ہماچل یمنا گنگا
اچھلہ جلہ دھی ترنگا
توا سبھ نامے جاگے
توا شبھ آشش مانگے
گاہے توا جیا گادھا
جن گن منگل دایک جیہ ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
جیا ہے، جیا ہے، جیا ہے
جیا جیا جیا جیا ہے
بےشمار و بےحساب سنگین واقعات ، ایمرجنسی ، علاحدگی پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ فسادات ، آگ اور خون کی ہولی کے دوران قانون و آئین کی دھجیاں اڑانے کے ہنگامے ۔۔۔ ملک کی خوش قسمتی ہے کہ ان تمام خامیوں اور خرابیوں کے باوجود جمہوریت آج بھی ہند میں قائم ہے۔
سابق صدر جمہوریہ آر کے ناراین نے ایک دفعہ فرمایا تھا :
آئین ناکام نہیں ہوا ، ہم اسے ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔
تمام دنیا میں ہندوستانیوں کی جانب سے "یومِ جمہوریہ ہند" منائے جانے کا ایک مطلب یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ جمہوریت جیسے طرز عمل کو اس کے اصل کی طرف خوش اسلوبی سے لے جانے کی ذمہ داری دراصل عوام کے ہاتھ ہے۔ جمہوری نظامِ حکومت کو تقویت بخشنے کے عمل کے طور پر اولین فرض عوام پر یہ عائد ہوتا ہے کہ سماج دشمن عناصر ، بدعنوان اور بدکردار سفید پوش ، لوٹ کھسوٹ کے عادی لٹیروں کو انتخابات میں منتخب ہونے سے روکنے کیلئے ہر ہندوستانی اپنی قوت اور استطاعت کا استعمال کرے۔