سالگرہ مبارک باباجانی۔۔۔۔۔

سلمان حمید

محفلین
کیا یاد کروا دیا نینے۔ پردیسی تو ماں باپ کے ذکر پر ہی اداس ہو جاتے ہیں، تو نے تو پورا نقشہ ہی کھینچ دیا۔

اللہ تعالیٰ انکل جی کو لمبی عمر اور صحت عطا کرے۔ اور جن کے والدین حیات ہیں، ان سب کا سایہ ہمیشہ اولاد پر قائم و دائم رکھے۔ آمین
 

مقدس

لائبریرین
ہیپی برتھ ڈے بابا ۔۔۔۔۔ :) ۔۔۔۔ نین بھیا اداس کرنے والی ایک اور تحریر ۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دل کو چھو لینے والی تحریر۔

آپ کے والد صاحب کو سالگرہ مبارک۔
شکریہ ذیشان بھائی :)

شیزان بھائی :)

کیا یاد کروا دیا نینے۔ پردیسی تو ماں باپ کے ذکر پر ہی اداس ہو جاتے ہیں، تو نے تو پورا نقشہ ہی کھینچ دیا۔

اللہ تعالیٰ انکل جی کو لمبی عمر اور صحت عطا کرے۔ اور جن کے والدین حیات ہیں، ان سب کا سایہ ہمیشہ اولاد پر قائم و دائم رکھے۔ آمین
شہروں والے دھاگے سے تو کم ہی ہے یہ نقشہ۔۔۔ :)
آمین

ہیپی برتھ ڈے بابا ۔۔۔ ۔۔ :) ۔۔۔ ۔ نین بھیا اداس کرنے والی ایک اور تحریر ۔۔۔
گڑیا۔۔۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں بئی۔۔۔ ناراض نہ ہوا جائے۔۔۔ بس جب آپ اگلی بار اس طرح کے غیاب کے بعد آئیں گی تو تحریر حاضر ملے گی۔۔۔ ۔ :)

نہیں بھائی، ہم نے نہ دیکھا نہ پڑھا نہ سنا، ہمیں ناراض سمجھا جائے بس تب تک جب تک لکھ نہیں لیا جاتا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نہیں بھائی، ہم نے نہ دیکھا نہ پڑھا نہ سنا، ہمیں ناراض سمجھا جائے بس تب تک جب تک لکھ نہیں لیا جاتا
یہ تو بڑا مسئلہ ہو گیا۔۔۔ اب آپ کو منانے کو جلد از جلد لکھنا پڑے گا۔۔۔۔ناراضی دور کرنے کو کوئی اور تحریر کا ربط دے سکتا ہوں۔۔۔۔ :)
 

سلمان حمید

محفلین
شکریہ ذیشان بھائی :)
شہروں والے دھاگے سے تو کم ہی ہے یہ نقشہ۔۔۔ :)
آمین

نہیں میرے دوست، تو نے مضمون ہی وہ چنا ہے کہ اس کا کوئی جواب نہیں :)
وہ سارا نقشہ کھنچ گیا میری آنکھوں کے آگے جب گھر سے کچھ سو میٹر کے فاصلے پر موجود لاری اڈے تک میری والدہ مجھے لاہور کے لیے بس میں بٹھانے آیا کرتی تھیں اور جب تک سیٹ پر بیٹھ کر بار ہا کہہ کہہ کر واپس نہیں بھیج دیا کرتا تھا، جاتی نہیں تھیں۔ اگر سیٹ نہیں ہوتی تھی تو ضد کرتی تھیں کہ اتر جاؤ، اگلی بس میں جانا (ہر آدھ گھنٹے بعد چلتی تھی بس) لیکن میں بھی اسی بس پر جانے کی ضد کرتا تھا تو مجبورًا کنڈکٹر کو کہنا پڑتا تھا کہ خالہ میں اس کو واربرٹن پر سواری کے اترنے پر جگہ دے دوں گا، آپ گھر جائیں۔
وہ اور بات ہے کہ سیٹ پر بیٹھ جایا کرنا، اورکھڑکی سے والدہ کو گھر کی جانب جاتے دیکھ کر کافی دیر تک اداس رہنا اور پھر کسی خاتون یا بزرگ کے آنے پر اس کے لیے جگہ خالی کر دینا اور اس کی بھی دعائیں لے لینا آج تک نہیں بھولا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے جب گھر چھوڑا تو کبھی والد صاحب مجھے ضد کر کے چھوڑنے آجاتے بس اڈے تک۔ اور پھر میں دیکھتا رہتا۔ جب تک بس نگاہوں سے اوجھل نہیں ہوجاتی تھی۔ وہ وہیں کھڑے رہتے ۔ میں بےنیاز تھا۔ اولاد کی جدائی کے درد سے۔ ان کو کہتا۔ بابا آپ کیوں آتے ہیں۔ آپ گھر بیٹھیں۔ مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا کہ آپ یوں کھڑے رہیں۔ یہاں مٹی ہے۔ آپ کی طبیعت خراب ہوجائے گی۔ لیکن بابا کے لبوں پر ایک ہلکی سی مسکان ابھر آتی۔ بیٹا چند منٹ کی تو بات ہے۔ ابھی تمہاری بس چلی جائے گی۔ تو میں بھی گھر لوٹ جاؤں گا۔ پھر بابا نے مجھے چھوڑنے آنا چھوڑ دیا۔ بس وہی دروازے سے مل کر کہتے ۔ پہنچتے ہی فون کر دینا۔ اور صبح میرے فون کرنے سے پہلے ہی خود فون کر لینا۔ اور میں اس محبت کو سمجھ ہی نہیں پایا کبھی۔ پھر ایک دن میں اپنی اولاد کو چھوڑنے بس اڈے تک آگیا۔ بٹیا شیشے سے دیکھ دیکھ کر ہاتھ ہلا رہی تھی۔ اور میں کھڑا دیکھ رہا تھا کہ شیشے میں بٹیا نہیں میں بیٹھا ہوں۔ اور باہر میرا باپ کھڑا ہے۔ میری آنکھوں میں نمی بڑھنے لگی۔ میں وہاں سے ہٹنا چاہتا تھا۔ لیکن جب تک بس نگاہوں سے اوجھل نہیں ہوگئی۔ میں ایک قدم ہل نہیں سکا۔ اس بار جب گھر گیا تو والد صاحب نے کہا میں تمہیں چھوڑنے جاؤں گا اڈے تک۔ میرا دل کانپ گیا۔ بابا بس کے باہر کھڑے تھے۔ اور میرا دل بھی۔ جب بس چلنے لگی تو بابا دوسری طرف دیکھنے لگے۔ میں کرب میں ڈوب گیا۔ اپنی بیٹی کو میں گھر چھوڑ آیا تھا کہ مجھے جاتا دیکھ کر روئے گی۔ اور اپنے باپ کو ساتھ لے آیا ۔ کتنے سالوں سے میں ان کو رلا رہا ہوں۔ کتنے ہی سالوں سے۔

دوسرا المیہ محبتوں کے اظہار کا رہا۔ اس بات کا احساس مجھے اس دن ہوا ۔ جب ایک دن میں اور بٹیا رانی سونے کے لیے لیٹے تھے۔ تو اس نے مجھ سے لپٹ کر کہا۔ پاپا آئی لو یو۔ وقت سمٹ گیا۔ اور میں اس کیفیت طرب کو بیان نہیں کر سکتا۔ اس کےبعد اس نے عادت بنا لی۔ وہ روز مجھے سونے سے پہلے یہی یاددہانی کرواتی۔ کہ پاپا آئی لو یو۔ میری دو سال کی بیٹی سمجھتی ہے۔ کہ ماں باپ سے محبت ہےتو ان کو بتانا بھی ہے۔ اور میں جس کی جوانی کا سورج ڈھلنے لگا ہے۔ اس بات سے بےخبر۔ کبھی نہیں کہا۔ کہ بابا مجھے آپ سے محبت ہے۔ ایسی کیا چیز تھی جس نے مجھے مدتوں یہ کہنے سے روکے رکھا۔ آخر ایسا کیا تھا کہ میں کبھی یہ کہہ ہی نہیں پایا۔ جبکہ یہ بات تو مجھ پر واضح تھی کہ میں اپنے بابا سے بہت محبت کرتا ہوں۔ آج جب اس یوم مزدور پر آپ کی سالگرہ ہے۔ تو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ بابا میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔ آج میں یہ آپ کو کہنا چاہتا ہو ں کہ جو مزدوری آپ نے تاعمر ہمارے لیے کی ہے۔ اور ابھی تک کر رہے ہیں۔ میں اس کے کسی ایک لمحے کی قیمت بھی ادا کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ لیکن میری دعا یہی ہے کہ اللہ آپ کا سایہ تاعمر میرے سر پر سلامت رکھے۔ مجھے فرمانبردار اور محبتوں کو پہچاننے والا بنائے۔ اور میرے لیے ایسے اسباب پیدا کرے کہ میں آپ کے پاس رہوں۔ آپ کی خدمت کروں۔

آج میرے بابا کی سالگرہ ہے۔۔۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ان کو صحت دے۔ اور ان کا سایہ سدا میرے سر پر قائم و دائم رکھے۔ آمین

یہی تحریر میرے بلاگ پر
ماشاءاللہ۔ کیا خوب لکھا ہے ذوالقرنین۔ :)
اللہ تعالیٰ سب کے والدین کو صحت ، اطمینان اور پُرسکون طویل زندگی اور ان کی اولاد کو ان کا فرمانبردار رہنے اور ان کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ ثمَ آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ سر۔۔۔ :)

ماشآللہ ۔ بہت دلسوز تحریر ہے۔
آپ کو بھی مبارک ہو آور آپ کے والد صاحب کو سالگرہ مبارک ہو۔
شکریہ لئیق بھائی :)

ماشاءاللہ۔ کیا خوب لکھا ہے ذوالقرنین۔ :)
اللہ تعالیٰ سب کے والدین کو صحت ، اطمینان اور پُرسکون طویل زندگی اور ان کی اولاد کو ان کا فرمانبردار رہنے اور ان کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ ثمَ آمین
شکریہ فرحت۔۔۔ :)
آمین۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تو بڑا مسئلہ ہو گیا۔۔۔ اب آپ کو منانے کو جلد از جلد لکھنا پڑے گا۔۔۔ ۔ناراضی دور کرنے کو کوئی اور تحریر کا ربط دے سکتا ہوں۔۔۔ ۔ :)

:)
جی بھائی، جلد از جلد لکھنا ہے!
اور تحریر کا ربط بالکل دے سکتے ہیں (تاہم اول الذکر کے تحریر ہوجانے تک ناراض ہی سمجھا جائے۔)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ کیا خوب لکھا ہے ذوالقرنین۔ :)
اللہ تعالیٰ سب کے والدین کو صحت ، اطمینان اور پُرسکون طویل زندگی اور ان کی اولاد کو ان کا فرمانبردار رہنے اور ان کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ ثمَ آمین

آمین

السلام علیکم فرحت، کیا حال ہیں؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:)
جی بھائی، جلد از جلد لکھنا ہے!
اور تحریر کا ربط بالکل دے سکتے ہیں (تاہم اول الذکر کے تحریر ہوجانے تک ناراض ہی سمجھا جائے۔)
بس جب تک میں یہ لکھتا ہوں۔۔۔ آپ یہ چاروں پڑھیے۔۔۔ امید ہے مجھے کافی وقت مل جائے گا۔۔۔۔ :p

خواجہ اور ڈڈو
پروگرامر کا خواب
باکمال بزرگ
جدید قیود و ضحک
کہروا-نئے سال کی آمد پر
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
ایسی تحریریں ہم سب کو اپنی غلطیاں سدھارنے کا موقع دیتی ہیں۔ آپ نے بہت اچھا لکھا۔ اللہ آپ سب کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top