مبارکباد سالگرہ مبارک عائشہ عزیز!

شیزان

لائبریرین
سالگرہ مبارک عائشہ سس
7621263026_6fc2455f50_b.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اوئی شولی کیوں اپیا
نو وے۔۔ مجھے تو آپ کا جلدی کرنا اچھا لگا۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ عائش تو ہم سب کے لیے بہت ہی امپورٹنٹ ہے ناں
اس لیے ہم یہی اس کو اور اچھے سے سلیبریٹ کریں گے
عائش میں گھر جا کر ہیپی برتھ ڈے بولوں گی
ہی ہی ہی ہی
:bighug: میں بھی آتے ہوئے یہی سوچ رہی تھی۔ چاہیں تو پہلی پوسٹ مدون کر کے جو بھی شامل کرنا ہے کرلیں اور چاہے تو دوسری والی سے بائسیکل اٹھا کر پہلی میں ڈال دیں اور دوسری میں سیرپرائز سلیبریشن کا سامان کر لیں۔ :)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
جنم دن کی بہت بہت مبارکباد قبول کیجئے عائشہ عزیز سس!
اور یہ میری طرف سے تحفہ (ے)،

CatsandKittens21_zps3f44631a.jpg


Cute-White-Kitten-600x375_zpse0abda08.jpg


یہ تھوڑی آپ پہ گئی ہیں۔ (بلکہ پوری)
2382290117_87337e362e_zps36e662db.jpg


یہ تھوڑی شرمیلی ہیں، پر مجھے یقین ہے آپ اسے بھی "سیٹ" کر دیں گی۔
1357788173896_zpsda8448b3.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
ارے واہ، بھئی بہت بہت مبارک ہو عائشہ۔
ہمیشہ خوش اور آباد رہو اور یونہی محفل کی رونقیں بڑھاتی رہو، آمین۔
Birthday-cards-happy-birthday-fanpop-users-549495_609_426.jpg
 

نایاب

لائبریرین
عائیشہ عزیز بٹیا رانی کو سالگرہ پر ڈھیروں دعائیں بھری دلی مبارک باد
اللہ کرے آنے والے سالوں میں وہ سب تمہارا نصیب ہو جو " دل عائیش " میں خواہش بن کر دھڑکتا ہے ، آمین ثم آمین
 

نایاب

لائبریرین
موجودہ وقتوں کی بات ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو محفل نامی ایک چوپال ہوا کرتی ہے جہاں دنیا جہان سے لوگ آ کر بیٹھا کرتے ہیں۔ یہ چوپال دن رات آباد رہتی ہے ۔ کچھ لوگ آتے ہی اپنے پسندیدہ گوشے میں جا کر گوشہ نشین ہو جاتے ہیں اور کچھ ادھر ادھر گھوما کرتے ہیں۔ عموماً کوشش کی جاتی ہے کہ اراکین گوشہ نشین و حجرہ نشین قسم کے محفلین کو ان کے مراقبے میں مصروف رہنے دیں لیکن ایک رکن ایسی ہیں جن کی ایک پکار کی دیر ہوتی ہے کہ آدم بیزاری اڑن چُھو اور وہ جھٹ مراقبے کا چولا اتار کر محفل کی بارہ دری کی طرف دوڑیں لگا دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ذرا سی تاخیر ہوئی تو موصوفہ نے لائن حاضر کر دینا ہے اور ایسی خبر لینی ہے کہ بس۔ یہ اور بات ہے کہ خبر لینے کا انداز اسقدر پیارا ہوتا ہے کہ اکثر بھیا اور بہنا لوگ جان بُوجھ کر پہنچنے یا بولنے میں دیر کرتے ہیں۔
یہ وہی رکن ہیں جو ماشاءاللہ ایسی ہونہار ہیں کہ پڑھائی کی بات ہو تو سب سے آگے۔ ڈیجیٹل لائبریری کی ہو تو بھی لیڈر اور کھیل میں بھی سے آگے۔ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا انعام تو لے ہی چکی ہیں ابھی ان کو جلدی ہی یو پی ایس بھی مل جائے گا :thumbsup: ۔ ڈیجیٹل لائبریری میں بھی ٹیم لیڈرشپ ان کو دے دی گئی۔ کھیل میں شنید ہے کہ 'سائیکلنگ' میں حصہ لیکر کوئی ریکارڈ قائم کرنے والی ہیں۔ ٹرائی سائیکل چلانے میں ویسے ہی بچپن سے چیمپئن ہیں۔ :chalo:
جی جی۔ سب صحیح پہچانے۔ ان سے ملیے ۔ یہ ہیں محفل کی نٹ کھٹ سی مانو عائشہ عزیز جو کسی کی گڑیا ہیں تو کسی کی پری۔ اور ہاں میرے خیال میں کسی کی اپیا بھی ہیں۔ کس کی اپیا ہو سکتی ہیں۔ اب یہ بھی میں بتاؤں بھلا۔ میرے خیال میں یہ عینی شاہ مجھ سے بہتر بتا سکیں گی :battingeyelashes: ۔
اس ساری تمہید کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مجھے آج صبح صبح انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ عائشہ عزیز کی سالگرہ تقریباً چوپال کے دروازے پر آن پہنچی ہے۔ میں نے سوچا اس سے پہلے کہ محفل کے ازلی پُھرتیلے اراکین میں سے کوئی بازی لے جائے ، میں کاروائی دکھا دوں۔ کیا ہوا جو سُستی ہمارا خاصا ہے لیکن کبھی کبھی محیر العقول واقعات بھی وقوع پذیر ہو ہی جاتے ہیں۔ اسی لئے میں بدست خود 25 جنوری کے بجائے آج 24 جنوری کو ہی یہ دھاگہ کھول رہی ہوں۔

دروازہ کُھل گیا۔ اور یہ آ گئی عائشہ کی سالگرہ!
TUBEROSE.jpg


سالگرہ مبارک ہو عائشہ :bighug: ۔ دعا ہے کہ زندگی کے اس نئے سال اور آنے والے تمام سالوں میں آپ بہت سی خوشیاں دیکھیں ، خوب کامیابیاں سمیٹیں اور دلی سُکون و اطمینان کی دولت سے مالا مال رہیں۔ ثمَ آمین
یہ رہا آپ کے لئے میری دعاؤں کا تحفہ۔ بظاہر چھوٹا سا ہے لیکن اس میں ان گنت دعائیں بند ہیں۔

2vdmqmv.jpg

جیتی رہیں ، خوش رہیں اور خوشیاں بکھیرتی رہیں۔ آمین

پسِ نوشت: ان سب سے معذرت کے ساتھ جنہوں نے عائشہ کے لئے سالگرہ مبارک کا دھاگہ کھولنا تھا کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ بہت سے لوگوں نے پلان کر رکھا ہو گا۔
پس پوسٹ: عائشہ آپ کے لئے کیک اس لئے نہیں لائی کہ آپ نے خود بیکنگ کرنی ہے ناں تو سب وہی کیک کھائیں گے۔ (y)
ماشاءاللہ
کیا خوب تحریر لکھی ہے فرحت کیانی بہنا
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آمین
بلاشبہ منفرد رکن کے لیئے منفرد ہستی کی منفرد مبارک باد
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ماشاءاللہ
کیا خوب تحریر لکھی ہے فرحت کیانی بہنا
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آمین
بلاشبہ منفرد رکن کے لیئے منفرد ہستی کی منفرد مبارک باد
جزاک اللہ نایاب بھائی۔ اور آپ کی تعریف بھی آپ کی دعاؤں کی طرح انفرادیت لئے ہوتی ہے۔ :)
اتنے عرصے بعد آپ سے بات ہو رہی ہے۔ کیسے ہیں آپ اور غزل گڑیا کیسی ہیں؟ :)

دعاؤں میں شامل رکھنا بُھولئے گا نہیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اوئی شولی کیوں اپیا
نو وے۔۔ مجھے تو آپ کا جلدی کرنا اچھا لگا۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ عائش تو ہم سب کے لیے بہت ہی امپورٹنٹ ہے ناں
اس لیے ہم یہی اس کو اور اچھے سے سلیبریٹ کریں گے
عائش میں گھر جا کر ہیپی برتھ ڈے بولوں گی
ہی ہی ہی ہی
جی آپی! :)
 
Top