سارہ خان نے کہا:السلام علیکم ۔۔ باجو نے کچھ دن پہلے زکر کیا تھا کہ 16 دمبر کو فرزانہ سسٹر کی سالگرہ ہے ۔۔
اگر واقعی ان کی سالگرہ ہے تو بہت بہت مبارک ۔۔۔
تمہاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے میری
کہ ایسا روزِ مبارک ہزار بار آئے
تمہاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پھول لُٹاتی ہوئی بہار آئے۔۔آمین
حجاب نے کہا:پھولوں کے کاغذ پر
چاند کی روشنائی سے
دوستی کے قلم نے لکھے ہیں
تمہارے لئے صرف دو لفظ
××××××سالگرہ مبارک××××××
سالگرہ مبارک فرزآنہ۔یہاں پھولوں والا کاغذ تو نہیں ہے آپ تصّور کر لیں
امن ایمان نے کہا:اور یہ کچھ میں نے ارشاد کیا تھا ۔۔۔۔
میرئ یہ نظم ان سب لوگوں کے لیے ہے۔۔جن کو میں بہت زیادہ جانتی تو نہیں ہوں۔۔۔لیکن پھر بھی ان کے لیے اگر ایک وقت دل سےدعا کرلی جائے تو کیا پتہ وہی لمحہ قبولیت ہو۔۔۔
نیناں
میں رہوں یا نہ رہوں لیکن
کوئی ایک ہستی ایسی بھی ہو
جو یونہی تیرے لیے دعا کرتی رہے ‘‘
‘‘
گڑیا سی امن، نیک تمناؤں اور پرخلوص دعاؤں کا کوئی مول نہیں ہوتا، اتنے پیارے جذبات کا اظہار کرنے کے بعد مندرجہ بالا الفاظ دل میں چبھو کیوں رہی ہیں؟
آپ سدا رہیں اور ہنستی مسکراتی رہیں اور ہاں اس پیاری سی معصومیت کو کبھی اپنے اندر سے معدوم مت ہونے دیجئے گا۔
ضبط نے کہا:سالگرہ مبارک ہو۔
فرحت کیانی نے کہا:
سالگرہ مبارک ہو فرزانہ جی
خوش رہیں ہمیشہ
زکریا نے کہا:سالگرہ مبارک ہو فرزانہ۔
zafar نے کہا:ویسے تو زندگی کا ایک سال کم ہو گیا۔
لیکن پھر بھی مبارک ہو۔ اللہ تمھارے پچھلے گناہ معاف کرے۔ اور آئندہ گناہوں سے بجنے کی توفیق دے (آمین)
دوست نے کہا:سالگرہ مبارک جی۔۔
جاویداقبال نے کہا:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
سسٹرفرزانہ آپ کوسالگرہ مبارک ہو۔
اللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ آپکی زندگی میں ہمیشہ خوشیوں کاراج رہے اورزندگی میں کبھی بھی دکھ کی پرچھائیاں بھی نہ پڑیں (آمین ثم آمین)اورآپ یونہی ہنستی مسکراتیں رہیں(آمین ثم آمین)
والسلام
جاویداقبال
Tiger نے کہا:فرزانہ بہن کو میری طرف سے
جیہ نے کہا:انہیں کی سالگرہ کے لئے ہے سال بہ سال
کہ لائے غیب سے غنچوں کی نو بہار گرہ
انہیں کی سالگرہ کی یہ شادمانی ہے
کہ ہو گئے ہیں گہرہائے شاہوار گرہ
انہیں کی سالگرہ کے لئے ہے یہ توقیر
کہ بن گئے ہیں ثمرہائے شاخسار گرہ
(غالب)
فرزانہ بہن کو بہت بہت مبارک ہو
عبدالرحمٰن نے کہا:سسٹرفرزانہ سالگرہ مبارک ہو۔
F@rzana نے کہا:zafar نے کہا:ویسے تو زندگی کا ایک سال کم ہو گیا۔
لیکن پھر بھی مبارک ہو۔ اللہ تمھارے پچھلے گناہ معاف کرے۔ اور آئندہ گناہوں سے بجنے کی توفیق دے (آمین)
ویسے تو زندگی کا ایک سال کم ہو گیا۔
ویسےآپ کی زندگی کے کتنے سال کم ہوچکے ہیں؟
لیکن پھر بھی مبارک ہو۔
لیکن پھر بھی خیر مبارک ہو۔
اللہ تمھارے پچھلے گناہ معاف کرے۔
اللہ ‘‘آپ‘‘(معاف کیجئے گا مجھے تو تڑاخ سے بات کرنے کی عادت نہیں ہے) کے پچھلے گناہ معاف کرے تاکہ آپ کو تصویروں کا دوسرا رخ بھی نظر آیا کرے۔
اور آئندہ گناہوں سے بجنے کی توفیق دے (آمین)
اور آئندہ کے گناہوں کی دہشت دوسروں کی بچت پر مرکوز ہونے کے بجائے اپنی جانب توجہ مبذول کروانے کی توفیق دے(آمین)
آپ نے مبارکباد پیش کرنے کا تردد کیا، بڑی نوازش۔
ڈاکٹر عباس نے کہا:مبارک مبارک
قدم قدم پہ ستارے ، روش روش بہار
پاکستانی نے کہا:سالگرہ مبارک ہو فرزانہ جی
اعجاز اختر نے کہا:مبارک ہو نیناں سالگرہ۔ خدا کرے کہ تم ایسی کئی سالگرہیں مناؤ اور ترقی کی راہ پر گامزن رہو صحت اور ایمان کے ساتھ۔
ڈاکٹر عباس نے کہا:لگتا ھے فرزانہ نے محفل کا مقاطعہ کر رکھا ھے
نوید ملک نے کہا:سالگرہ مبارک