F@rzana
محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:السلام علیکم
فرزانہ، میں دیر سے پہنچی، اچھے دوست ایسے ہی ہوتے ہیں میری طرح غیرذمہ دار اور لاپرواہ ذرا دیکھیں تو یہ کیا ہے
(شاعر سے تبدیلی کے لئے معذرت کے ساتھ)
خوش رہیں ہمیشہ اور سالگرہ بہت مبارک ہو !!
شگفتہ آپ سمیت محفل کے ان تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے ٹیکسٹ اور فون کے ذریعے تہنیتی پیغامات ارسال کیئے، مجھے اپنی خوش قسمتی پر ناز ہورہا ہے،
میری اچھی سی دوست ‘‘شازیہ‘‘ کے خلوص و محبت کا جواب دینے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو بنفس نفیس تحفے تحائف سمیت محبتیں لٹانے چلی آئیں ہم نے بہت اچھا وقت گزارا اور آئندہ بھی گزاریں گے۔آمین
آپ سب کے ساتھ ایک غزل شیئر کر رہی ہوں ، امید ہے پسند آئے گی۔۔۔۔نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی