مبارکباد سالگرہ مبارک محب علوی

زبیر مرزا

محفلین
Salam-1-1.gif
MBDA2222.jpg
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اتنی ساری رنگین اور چمچماتی مبارکبادوں میں میری سوکھی سڑی مبارکباد کو کون درخورَ اعتنا جانے گا
پھر بھی کہے دیتے ہیں
اے میاں محب علوی سالگرہ مبارک ہو

اس رشتے میں لاکھ تار ہوں، بلکہ سوا
اتنے ہی برس شمار ہوں، بلکہ سوا
ہر سیکڑے کو ایک گرہ فرض کریں
ایسی گرہیں ہزار ہوں، بلکہ سوا
 
ذوالقرنین

لائبریرین
محب علوی بھائی! آپ کو زندگی کا ایک اور نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔ خدا کرے یہ سال اور آنے والے کہیں سال آپ کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں بکھیر دیں۔
یہ بتائیے کہ کیک میں کتنی موم بتیاں لگواؤں؟:):):)
 
فاتح

لائبریرین
شاید صبح صبح جاگنے پر ہماری آنکھیں چندھیائی ہوئی سی ہیں۔۔۔ یا حیرت یہ کیا ماجرا ہے۔۔۔ پہلی سطر میں نام تو محب علوی کا ہی ہے لیکن بعد کی دو سطور میں یہ خواص ہر گز اس محب علوی کے نہیں لگتے جسے ہم جانتے ہیں۔ کیا محفل پر کوئی اور بھی محب علوی ہے؟ خیر جو بھی ہے، ہُوا کرے ساہنوں کی۔۔۔ اسے ہماری جانب سے سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بھائی محب علوی ۔۔۔۔۔!

بہت بہت مبارک ہو آپ کو ۔

اب یہ پتہ نہیں آپ کے نام کی تاثیر ہے یا ہمارے مزاج کا اثر کہ آپ کا نام لکھتے ہوئے "ب" کے بعد ایک عدد "ت" از خود آ لگا جسے ہم نے فی الحال صحیح کردیا ہے آگے کا کچھ پتہ نہیں۔ :D
 
زبیر مرزا

محفلین
شاید صبح صبح جاگنے پر ہماری آنکھیں چندھیائی ہوئی سی ہیں۔۔۔ یا حیرت یہ کیا ماجرا ہے۔۔۔ پہلی سطر میں نام تو محب علوی کا ہی ہے لیکن بعد کی دو سطور میں یہ خواص ہر گز اس محب علوی کے نہیں لگتے جسے ہم جانتے ہیں۔ کیا محفل پر کوئی اور بھی محب علوی ہے؟ خیر جو بھی ہے، ہُوا کرے ساہنوں کی۔۔۔ اسے ہماری جانب سے سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد۔
فاتح مجھے اس شہر میں رہنا ہے تو مگرمچھ میرا مطلبببببببببببببببببببببببببب ہے محب سے بیر نہیں لے سکتا تو کچھ خواص اپنے محب کے نام سے
منسوب کرکے دھاگے کو رنگین بنادیا :battingeyelashes:
 
Top