ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
یادش بخیر! سات ہزار میل اور چار دہائی اُدھر کا قصہ ہے ۔ گرمیوں کی ایک شام ایک دوست سے سرِ راہے ملاقات ہوئی ۔ نام تو ان کا بھلا سا تھا لیکن یار دوست انہیں پیار سے کاکا کہا کرتے تھے ۔ کاکا ملتے ہی کہنے لگے: ظہیر بھائی ، گرمی بہت ہے ۔ ذرا سربت پلوادیجئے ، نقطے لگا کے۔
میں نے جواباً کہا: چلو ، کنّے کا شربت پیتے ہیں ، ڈنڈا لگا کے۔
کاکا بولے:نہیں نہیں ، ڈنڈا لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ شربت کی ایسی بھی طلپ نہیں اب ، نقطے ہٹا کے۔
میں نے کہا: یہ ہوئی نا بات ، گاگا! ڈنڈے ہٹاکے۔
اس واقعے کے بعد یار دوست نقطوں اور ڈنڈوں کی زبان میں بات کرنے لگے ۔ مسکراہٹوں اور قہقہوں کا یہ سلسلہ کچھ عرصے تک چلا اور پھر گاڑی کسی اور پٹری پر چلنے لگی ، کسی اور زبان میں بات ہونے لگی ۔ کبھی میم کی بولی تو کبھی ف کی بولی۔ غرض یہ کہ رونقِ محفل کے لئے ایک ہنگامہ ہمہ وقت درکار تھا۔ اُس ہاؤ ہو کو ہوا ہوئے بھی زمانہ ہوا اور وہ محفلیں بھی کب کی نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہوگئیں۔ آج اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر جب مبارکباد نامہ لکھنے بیٹھا تو یاد کے ایک جھروکے سے اِس بھولے بسرے واقعے نے جھانک کر کچھ اس طرح معصومیت سے دیکھا جیسے کہہ رہا ہو:" ظہیر! پھول گئے نا ، نقطے ہٹا کے؟" اور میں نے جواب میں کہا ۔"بھولا نہیں ہوں یار۔ بس اپنے آپ سے گہیں دور چلا گیا ہوں ، ڈنڈا ہٹاکے!"
اردو محفل کے سولہویں یومِ تاسیس کے اس پرمسرت موقع پر تمام بانی اراکینِ اور شرکائے مجلس کو تہِ دل سے مبارلباد (ڈنڈا لگاکے)!

آخری تدوین: