تیسری سالگرہ سالگرہ ٹورنامنٹ

نبیل

تکنیکی معاون
اوئے ہوئے، میں بغیر کھیلے ہی ہار گیا ہوں۔ :(
میں گیم شروع کرنے ہی والا تھا کہ میں نے سوچا کیوں نہ پہلے فورم پر نئے پیغامات پڑھ لیں۔ واپس آ کر دیکھا تو لکھا نظر آیا کہ میں کھیل چکا ہوں۔ :(
 

حسن علوی

محفلین
ایک راؤنڈ مکمل کر لیا، سوچا نبیل بھائی کا اسکور تو صفر ہی ھے اور میں جیت گیا ہوں تو محفل کا چکر لگا لیا اور جب بورڈ دیکھا تو پتہ چلا کہ میرا بھی اسکور صفر ہی ھے۔ یہ تو بے ایمانی ھے، سرا سر دھاندلی:mad::mad:
 

نبیل

تکنیکی معاون
گیم والے پیج پر لکھا ہوتا ہے کہ اسے ری لوڈ نہ کیا جائے۔ اس پر دھیان دینا چاہیے۔
زیک کو ٹورنامنٹ جیتنا مبارک ہو۔
 

باسم

محفلین
جیت نہیں دے سکتے
اسکور کی بیاد پر تو عارف کریم فاتح ہیں
ٹورنامنٹ دوبارہ ہوجائے
 

خرم

محفلین
ارے بھائی یہ ٹورنامنٹ ہو کہاں رہا ہے؟ اور ایک اور ٹورنامنٹ کروانے کی بھی بات تھی۔ اس کا کیا ہوا؟ میں تجویز کرتا ہوں کہ آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کے چار گروپ بنا دیئے جائیں اور ورلڈکپ کی طرز پر کوارٹر فائنل اور سیمی/فائنل کروائے جائیں۔ Fair
 

زیک

مسافر
نبیل اور حسن علوی: آپ کے میچ کا کیا علاج کیا جائے؟ ٹاس سے فیصلہ ہو یا آپ دونوں‌کا علیحدہ سے مقابلہ ہو جائے اور جیتنے والا فائنل میں پہنچے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
انجانے میں مجھ سے دھاندلی ہو گئی ہے۔ :(
میں اس ارادے سے آرکیڈ سیکشن میں گیا تھا کہ وہاں حسن علوی کے حق میں دستبردار ہو جاؤں لیکن جب ونر بنائیں پر کلک کیا تو اس نے مجھے فائنل میں پہنچا دیا۔ :( سوری حسن علوی۔ :rondoo:
فائنل اب میرے اور زیک کے درمیان ہے۔ :boxing:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اپنی باری والی گیم کھیل لی ہے۔ زیک کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے معمولی سے سکور کی ضرورت ہے۔ :)
 
Top