تیسری سالگرہ سالگرہ کا پلان

ماوراء

محفلین


smilies20101xt3.gif
birthdaysw7.gif
smilies20101xt3.gif




السلام علیکم اہلِ محفل،
ہم نے ان دو ہفتوں کے جشن کے ہر دن مخصوص سلیبریشن کرنے کا سوچا ہے۔ اس مخصوص سلیبریشن کے ساتھ ساتھ ہم روزمرہ کی پوسٹس بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھیں گے۔ اور ہر سلیبریشن کا انچارج میں نے خود سے ہی بنایا ہے، امید ہے کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ اگر ہے تو، آپ بتا سکتے ہیں۔ کچھ دنوں کا پلان کچھ اس طرح ہے۔



fest30jb9.gif
سالگرہ کا پہلا دن یعنی آج ۔

آج یقیناً ہم سالگرہ کی مبارک اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دن گزاریں گے۔


fest30jb9.gif
سالگرہ کا دوسرا دن ۔ ٢ جولائی۔
ایوارڈ ڈے
(ماوراء۔ وارث)


fest30jb9.gif
سالگرہ کا تیسرا دن۔ ٣ جولائی۔
کوئز ڈے
(تعبیر۔ ماوراء)


fest30jb9.gif
سالگرہ کا چوتھا دن۔ ٤ جولائی۔
پکوان ڈے۔
(حجاب)


fest30jb9.gif
سالگرہ کا پانچواں دن۔ ٥ جولائی۔
شعر و سخن ڈے
(سخنور اور وارث)

fest30jb9.gif
سالگرہ کا چھٹا دن۔ ٦ جولائی۔
فیشن و ملبوسات ڈے۔
(سارہ خان، بوچھی)

fest30jb9.gif
سالگرہ کا ساتواں اور آٹھواں دن۔ ٧ اور ٨ جولائی۔
لائبریری ڈے۔
(شگفتہ)

fest30jb9.gif
سالگرہ کا نواں دن ٩ جولائی۔

آرٹ/پکچر/اینیمیشن ڈے
(تعبیر۔ ماوراء)


fest30jb9.gif
سالگرہ کا دسواں دن 10 جولائی۔
تفریح ڈے



fest30jb9.gif
سالگرہ کا گیارہواں 11 جولائی۔
سافٹوئیر انٹروڈکشن/ڈسکشن ڈے


fest30jb9.gif
سالگرہ کا بارہواں دن۔ 12 جولائی۔
ٹیوٹوریل ڈے



fest30jb9.gif
سالگرہ کا تیرہواں دن 13 جولائی۔
ڈیزائن اینڈ ڈیویلوپمینٹ کانٹیسٹ ڈے


fest30jb9.gif
سالگرہ کا آخری دن۔ 14 جولائی۔
جشنِ محفل ریویو ڈے


(ابنِ سعید نے اس کام میں مدد کی ہے، بلکہ اگر یوں کہوں کہ سارا آئیڈیا انہی کا تھا تو زیادہ بہتر ہو گا۔ میں ابنِ سعید کے تعاون کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ :) )
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے یہ پوسٹ علیحدہ کر دی تاکہ یہ پلان ذرا نمایاں ہو جائے۔ :)
بہت خوب منصوبہ بندی ہے۔
 

تعبیر

محفلین
ماوراء بہت بہت شکریہ آپکے ساتھ کا :) اب اگے بھی بتاتی رہے گا کہ کیا اور کیسے کرنا ہے


سعود تم کچھ کیوں پیش نہیں کر رہے؟؟؟ :confused:
 
اپیا میں ان دنوں مصروف اتنا ہوں کہ کیا بتاؤں۔ پھر بھی درپردہ کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہوں۔ میں اپنے کاموں کو ہائلائٹنگ لوکیشنز پہ کم ڈالتا ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
ہا دیکھ رہی ہوں کہ آجکل سعود بہت بڑھیا تے ودھیا مشورے دے رہے ہیں :)
جو کہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں
 

ماوراء

محفلین
جہانزیب، کیا مسلمان موم بتیاں دیکھ کر ناراض ہو جاتے ہیں؟؟
یا شاید اس کے بارے میں کہہ رہے ہیں؟
birthdaysw7.gif
اگر آپ ناراض نہیں ہوئے تو باقی بھی انشاءاللہ نہیں ہوں گے۔:)
 

حجاب

محفلین
پکوان ڈے میرے حوالے ہے تو میں اتنا سارا کھانا اکیلی کیسے بناؤں گی ، آگے کا پلان میرا ہے جس کے ذمّے جو کام لگا رہی ہوں ایمانداری سے کرنے ہونگے :);)
کھانے پکانے کی تمام چیزیں اور سوئیٹ ڈشز کی تمام چیزوں کی خریداری شمشاد صاحب کے ذمّے :)
سعود کے ذمّے پیاز کاٹنا ;)
راہبر کو چاول صاف کرنے ہیں ;)
م م مغل کو مصالحہ پیسنا ہے ;)
سخنور کے ذمّے پیاز فرائی کرنا ہے ، سخنور ذرا خیال رکھیئے گا ایسا نہ ہو آپ سوچ میں گُم ہو جائیں پیاز چولہے پر رکھ کے ;) پیاز جلی تو فائن ہوگا ;)
محسن حجازی کے ذمے بکرا ذبح کرکے گوشت کی بوٹیاں بنانا ، ذرا بڑی بوٹیاں بنائیے گا پلیز قیمہ نہ ہو جائے بکرے کا ، اور نہ ہی بکرے کو مسکرا کے دیکھیئے گا نہ ہی باتیں کرنے کی اجازت ہے بکرے سے ;) آپ کی باتوں کو سُن کر بکرے نے ذبح ہونے سے انکار کر دیا تو بریانی میں صرف آلو ڈالنے پڑیں گے پھر مزہ نہیں آئے گا :)
خرم شہزاد خرم کے ذمے سلاد بنانا ، خرم پیاز بلکل باریک کاٹیئے گا اور ٹماٹر بھی ذرا اسٹائل کے پھول بنا کے رکھیئے گا ;) سلاد ذرا طریقے سے سجی ہو ایسی کے سب تعریف کریں :)
چاند بابو آپ کو قیمہ پیسنا ہے کباب کے لیئے بالکل باریک ہو ریشہ الگ رکھیئے گا ;)
وارث کے ذمّے کباب بنا کے فرائی کرنا ;) وارث کباب نرم ہونے چاہیئیں :) شکایت نہ ہو کسی کو ، سب ممبرز کو تو میں جانتی بھی نہیں اچھی طرح کیا پتہ کسی کے دانت نہ ہوں ;)
باقی کے کام جیسے ہی یاد آتے ہیں مجھے لکھوں گی میں ، پھر وہ سارے کام آپ لوگ آپس میں بانٹ لینا :)
بریانی کے سارے کام کر لیں تو بتاؤں گی کہ کس وقت بریانی بنائیں گے آپ سب تاکہ گرم بریانی سے تواضع کی جاسکے مہمانوں کی :)
سوئیٹ ڈش ہم سب فیمیل ممبرز مل کے بنائیں گے :)
محب علوی کی پوسٹس بھی آج نظر آئیں ہیں محفل پر ، محب کی واپسی ہو ہی گئی ہے تو کھانے کے بعد کے کچھ کام محب کے ذمے ;)
باقی تفصیل بعد میں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ، لائبریری ڈے پر کیا کرنا ہے؟


ماوراء ، جس رفتار سے محفل کھل رہی ہے میرے پاس اس لحاظ سے کئی چیزیں کرنے میں مشکل پیش آئے گی ڈراپ نہ کرنا پڑ جائیں کچھ ۔ ابھی اگر کچھ بہتر ہوئی رفتار تو میں کچھ دیکھ سکوں گی ۔

اچھا ہاں

ایک تو یہ کہ لائبریری کے لیے دو دن ہیں تو جو ضروری چیزیں شامل کرنے کا ارادہ ہے اس لحاظ سے دیگر اراکین کو شامل کرنا ہے تین سے چار اراکین چاہیں تو اپنا نام خود بھی دے سکتے ہیں ( واضح رہے کہ کام کرنا ہو گا :) ) ورنہ ماوراء خود سے نام شامل کر دیں ۔

اسی ہفتہ ورنہ اگلے ہفتہ میرا لاہور جانے کا پروگرام بھی بن رہا ہے :) ابھی کنفرم نہیں :) ایسی صورت میں شاید دن تبدیل کرنا پڑے ۔ آخری دن کون سا ہے ؟
 

تیشہ

محفلین
:confused: ماورہ یہ سالگرہ کو لے کر اتنے اتنے تھریڈ کھل چکے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کدھر سے ہوکر گئی تھی ، اور کدھر کیا لکھا تھا ، :confused:
 

خرم

محفلین
محسن کی مدد میں کرسکوں گا بکرے کے معاملہ میں۔ اور تمام چیزیں ختم کرنے کی ذمہ داری تو بہرحال میری ہی ہوگی۔ ٹھیک؟؟
 

ماوراء

محفلین
جیو۔۔۔ حجاب۔۔۔:grin:

زبردست پلان بنایا ہے۔۔۔ اور کیا خوبصورتی سے سارے کام سب کو بانٹے ہیں۔:grin:

سب حضرات اپنا اپنا کام نوٹ کر لیں۔۔۔ بعد میں کوئی شکایت نہ کرے کہ ہمیں پتہ نہیں چلا۔ :grin:
 
Top