تیسری سالگرہ سالگرہ کا پلان

حجاب

محفلین
خرم ، اتنا آسان کام دیا ہے آپ کو اور آپ بکرا کاٹنا چاہ رہے ہیں تو محسن سے بات کیجئے گا اگر محسن مان جائیں تو ٹھیک :) میرا نہیں خیال کہ محسن مانیں گے اکیلے بکرا کاٹ کر کھال بھی تو لینی ہے محسن کو;)
 
حجاب اپیا آپ کو اتنی چلبلی اتنی شرارتی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ واللہ سطر سطر اتنی شوخیاں گندھی ہیں جیسے تھوڑا تھوڑا کر کے انتہائی مشقت سے آٹا فقروں کا گوندھا گیا ہو۔

:) :) :) :) :)

سعود کے ذمّے پیاز کاٹنا

اپیا دانت سے کاٹنا ہے ناں؟

۔۔۔۔ ۔۔۔۔ پیاز جلی تو فائن ہوگا

فائن مطلب اچھا ناں؟

سوئیٹ ڈش ہم سب فیمیل ممبرز مل کے بنائیں گے

اپیا میری ایک بیٹی ہے محفل میں۔ سوئٹ ڈش بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا کہ وہ نہ چھو لیں کہیں۔ اتنی سویٹ ہیں کہ مٹھاس ایکسیس ہو جائے گی۔

:) :) :) :) :)
 

حجاب

محفلین
اوہ ہاں جہانزیب کو بھول گئی ، جہانزیب آپ کے ذمے کھانا ٹیبیل پر لگانا اور خیال رکھیئے گا کسی کو شکایت نہ ہو کہ کھانا نہیں تھا اُن کے ٹیبل پر:)
 

حجاب

محفلین
پکوان ڈے کے لیئے میری اور ماوراء کی متفقہ رائے یہ ہے کہ جو بھی ممبر اُس روز محفل پر لاگ ان ہوگا اُن سب کو ایک ترکیب لکھنی ہوگی جیسی بھی ہو جس کو جیسی بھی ڈش بنانی آتی ہو وہ لکھنا ہے ، بس خیال رہے اُلّو نہیں بنانا ;) جس کی ترکیب سب سے اچھی ہوگی اُس کے لیئے ایک شاندار سا انعام ہے :)
 

حجاب

محفلین
حجاب اپیا آپ کو اتنی چلبلی اتنی شرارتی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ واللہ سطر سطر اتنی شوخیاں گندھی ہیں جیسے تھوڑا تھوڑا کر کے انتہائی مشقت سے آٹا فقروں کا گوندھا گیا ہو۔

:) :) :) :) :)



اپیا دانت سے کاٹنا ہے ناں؟



فائن مطلب اچھا ناں؟



اپیا میری ایک بیٹی ہے محفل میں۔ سوئٹ ڈش بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا کہ وہ نہ چھو لیں کہیں۔ اتنی سویٹ ہیں کہ مٹھاس ایکسیس ہو جائے گی۔

:) :) :) :) :)

شکریہ سعود :) کبھی کبھی اس طرح بولنا اچھا لگتا ہے ، ویسے فرینڈز کے ساتھ میں ایسی ہی حجاب ہوں جیسی اس تحریر سے نظر آرہی ہوں:)

دانت سے پیاز کاٹ کے بریانی میں جراثیم ڈالنے ہیں کیا :rolleyes:
سعود تم پر تو فائن کا نہیں لکھا نا ؟ سوچ لو کہیں تم پر جرمانہ نہ ہو جائے ;)
فکر ناٹ سعود ، تمہاری بیٹی سوئیٹ ہے تو کچھ کڑواہٹ بھی ہے ساتھ سب بیلنس رہے گا ;)
 

ماوراء

محفلین
ماوراء ، جس رفتار سے محفل کھل رہی ہے میرے پاس اس لحاظ سے کئی چیزیں کرنے میں مشکل پیش آئے گی ڈراپ نہ کرنا پڑ جائیں کچھ ۔ ابھی اگر کچھ بہتر ہوئی رفتار تو میں کچھ دیکھ سکوں گی ۔

اچھا ہاں

ایک تو یہ کہ لائبریری کے لیے دو دن ہیں تو جو ضروری چیزیں شامل کرنے کا ارادہ ہے اس لحاظ سے دیگر اراکین کو شامل کرنا ہے تین سے چار اراکین چاہیں تو اپنا نام خود بھی دے سکتے ہیں ( واضح رہے کہ کام کرنا ہو گا :) ) ورنہ ماوراء خود سے نام شامل کر دیں ۔

اسی ہفتہ ورنہ اگلے ہفتہ میرا لاہور جانے کا پروگرام بھی بن رہا ہے :) ابھی کنفرم نہیں :) ایسی صورت میں شاید دن تبدیل کرنا پڑے ۔ آخری دن کون سا ہے ؟
چلیں ، بہت کچھ نہیں تو تھوڑا بہت ہی ہو جائے۔ میرے ذہن میں تو اتنا ہی تھا کہ لائبریری میں اب تک جتنا کام ہوا ہے اس کو اکھٹا کیا جا سکے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ لائبریری ایوارڈز کا اعلان بھی لائبریری ڈے میں کیا جائے۔ آخری دن ابھی تک تو 9 جولائی ہے۔

ہم کیوں نہ پہلے لائبریری ایوارڈز کو دیکھ لیں۔۔ ؟
 

ماوراء

محفلین
:confused: ماورہ یہ سالگرہ کو لے کر اتنے اتنے تھریڈ کھل چکے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کدھر سے ہوکر گئی تھی ، اور کدھر کیا لکھا تھا ، :confused:

واقعی باجو۔۔ مجھے خود بھی اپنا ایک پیغام نہیں مل رہا۔۔ پتہ نہیں کہاں پوسٹ کیا تھا۔:grin:

حجاب اپیا آپ کو اتنی چلبلی اتنی شرارتی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
سعود، یہ کچھ بھی نہیں تھا۔۔ حجاب اس سے بھی کہیں زیادہ شرارتی ہے۔;)
ایسی ایسی باتیں کہتی ہے، کہ مجھے دو، تین دن تک بھولتی ہی نہیں۔۔ اور ہنسی ہی آتی رہتی ہے۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
ساجد کو بھی بھول گئی ہو حجاب۔ ذرا ان صاحب کو بھی کسی کام لگانا۔۔ ورنہ تو ان کو باتیں بنانا ہی آتی ہیں۔ بالکل محب کی طرح۔ ہاں اگر محب وقت پر نہ آیا۔۔ تو محب کا کام چلے گا۔:grin:
 

تیشہ

محفلین
واقعی باجو۔۔ مجھے خود بھی اپنا ایک پیغام نہیں مل رہا۔۔ پتہ نہیں کہاں پوسٹ کیا تھا۔:grin:


سعود، یہ کچھ بھی نہیں تھا۔۔ حجاب اس سے بھی کہیں زیادہ شرارتی ہے۔;)
ایسی ایسی باتیں کہتی ہے، کہ مجھے دو، تین دن تک بھولتی ہی نہیں۔۔ اور ہنسی ہی آتی رہتی ہے۔:grin:




مجھے خود سمجھ نہیں آرہی کچھڑی بنی ہوئی ہے ہر طرف ، جدھر نظر ڈالو اُدھر ہی سالگرہ کا تھریڈ ،
کوئی ایک آدھ ہوتا تو یاد بھی رہتا :( ادھر تو لکھ کے بندہ بھول ہی جاتا ہے کونسے تھریڈ میں کیا لکھا تھا :confused:
 

تیشہ

محفلین
ساتھ کاپی پنسل رکھ لیں۔۔۔ نوٹ کرتی جائیں۔۔ کون سا رپلے کون سے تھریڈ میں کیا تھا۔;)




ا ِدھر بریانی بن رہی ہے تو میرا گانا بھی رکھو بریانی کے ساتھ ،

گانا ہے کہ ،

شربت کے بدلے پلادی شراب ۔ ۔ تیرا خانہ خراب ۔ ۔ ، تیرا خانہ خراب ،
animated087.gif


[ame]http://www.youtube.com/watch?v=GPfKGCa7EnQ&feature=related[/ame]

animated087.gif
 

تعبیر

محفلین
تعبیر، کل کے لیے آپ تیار ہیں کیا؟


ماوراء سوری میں نے یہ اب دیکھا ہے ۔ اس یے اب مجھے نہیں یاد کہ یہ کونسے دن کا کہا ہے۔ ہم کہاں جا رہے ہیں کل ;)



:confused: ماورہ یہ سالگرہ کو لے کر اتنے اتنے تھریڈ کھل چکے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کدھر سے ہوکر گئی تھی ، اور کدھر کیا لکھا تھا ، :confused:

ہاں واقعی اس کے لیے تو میرا خیال ہے ضروری تھریڈ سب پن کیے جائیں اور جب وہ اہم نہ رہیں تو انہیں ان پن کیا جائے


حجاب آپ نے اتنا زبردست پروگرام ترتیب دیا ہے کہ مزا آگیا :grin: ویسے سویٹ ڈش کی کیا ضرورت ہے اس کے لیے ہم خواتیں کی باتیں ہی کافی ہیں ;)

اچھا اگر آلو اور انڈوں کی ترکیب نہیں بتانی تو پھر چائے کی تو بتا سکتے ہیں نا ;)
 

ماوراء

محفلین
باجو، ویڈیو چل ہی نہیں رہیں میری طرف۔:(

تعبیر یہ کوئز ڈے کا ہی کہا تھا۔ ہر دن نیا جشن ہوتا ہے نا۔۔۔ تو صبح کے لیے تیاری نہیں کرنی ہوتی۔;)

ہاں اگر کشمیری چائے، سبز چائے یا کچھ مختلف چائے کی بتا دیں تو ٹھیک ہے۔۔ لیکن عام چائے کی نہیں بتا سکتے۔:grin:
 

خرم

محفلین
خرم ، اتنا آسان کام دیا ہے آپ کو اور آپ بکرا کاٹنا چاہ رہے ہیں تو محسن سے بات کیجئے گا اگر محسن مان جائیں تو ٹھیک :) میرا نہیں خیال کہ محسن مانیں گے اکیلے بکرا کاٹ کر کھال بھی تو لینی ہے محسن کو;)

دیکھا پھر گڑبڑ ہوگئی ہماری اور خرم جونیئر کی۔ باقی جگہوں پر تو ٹھیک ہے لیکن کھانے پینے کے معاملہ میں تو یہ غلط فہمی بہت فساد کا باعث بن سکتی ہے۔ یار خرم فوٹوٹیک کیا برا تھا۔ اب مجھ غریب کے پیٹ پر بھی لاتیں ماری جا رہی ہیں اس ہم نامی کے سبب۔:(
 

ماوراء

محفلین
سالگرہ کا نواں دن۔ 9 جولائی۔
آرٹ/پکچر/اینیمیشن ڈے

آرٹ اور پکچر ڈے کو آپ نے کیا کرنا ہے؟
آپ کو مختلف آپشنز دئیے جاتے ہیں، جو آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کر سکتے ہیں وہ آپ کو پوسٹ کرنا ہو گا۔ اور ہر اگلی تصویر پوسٹ کرنے والا پہلے پوسٹ ہوئی تصویر کو 1 سے 10 تک نمبر دے گا۔ باقی ارکان بھی نمبر دے سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے کو خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔:d




  • [*]- آپ اپنا ڈائزائن کیا ہوا کوئی بھی کارڈ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
    [*]- آپ اپنی خطاطی پوسٹ کر سکتے ہیں۔
    [*]- اردو محفل لائبریری لوگو ڈائزئن کر سکتے ہیں۔
    [*]- امیج ایڈیٹنگ پر ٹیٹوریل اور ٹولس کا تعارف کا دے سکتے ہیں۔
    [*]- آپ اپنی بنائی ہوئی کوئی بہترین تصویر پوسٹ کر سکتے ہیں۔
    [*]- یا آپ کوئی بھی آرٹ سے متعلق تصویر پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 
Top