سال 2015 کی دس بہترین ڈرون سی لی گئی تصاویر!

زیک

مسافر
اچھا تو یہ بےبرج اور گولڈن گیٹ برج دوالگ الگ مقامات ہیں ۔
لیکن شکل صورت سے تو ایک ڈھانچہ ہے دونوں کا خصوصاََ سسکو کمپنی کے لوگو کے تناظر میں کیونکہ سادہ سے لوگو میں تو بنیادی ھیکل کی شبیہ ہے۔فرق محض بڑے ستونوں میں اور رنگ میں ہے ۔درست؟
دونوں سسپنشن برج ہیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگر میں غلطی پر نہیں تو نیو آرلینز کے پاسLake Pontchartrain Causeway پل بیس میل سے زیادہ ہے
زیک ، ممکن ہے ایسا ہی ہو ۔ میرا نیو آرلینز کی طرف کبھی جانا نہیں ہوا۔ جب بچے چھوٹے تھے اور ہم بھی امریکا میں نئے نئے تھے تو گھومنے پھرنے کا بہت موقع ملا ۔ اب بچے کہیں جانے کا نام ہی نہیں لیتے ، اپنی اپنی مصروفیات میں ہیں۔ سب کا ایک وقت میں ایک جگہ جمع ہونا بڑا مشکل ہے ۔ اور ہماری بیگم بچوں کے بغیر کہیں جانے کو فضول اور بیکار سمجھتی ہیں ۔ چنانچہ اب سال میں ایک دو بار ہی کسی کانفرنس یا میٹنگ کے باعث کہیں سیاحت کا موقع مل جاتا ہے ۔ ورنہ زندگی زیادہ تر سو دو سو میل کے دائرے میں مقید ہے ۔ یہی غنیمت ہے ۔ :):):)
 
لوئزیانا میں آئی 10 پر مارشز پر کافی لمبا پل ہے بیس میل پل کے نام سے مشہور ہے مگر کچھ چھوٹا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوٹری کے مقام پر جو برج دریائے سندھ کے اوپر ہے وہ تو شاید رُبع میل ہوگا اور شاید مخدوش بھی۔میں جب بھی پاکستان جاتا ہوں گاڑی اس سے ضرور گزرتی ہےکراچی سے شہدادپور جاتے ہوئے۔:)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کوٹری کے مقام پر جو برج دریائے سندھ کے اوپر ہے وہ تو شاید رُبع میل ہوگا اور شاید مخدوش بھی۔میں جب بھی پاکستان جاتا ہوں گاڑی اس سے ضرور گزرتی ہےکراچی سے شہدادپور جاتے ہوئے۔:)
جامشورو پُل کی بات کررہے ہیں کیا؟!!
وہ تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی وہی ۔۔۔۔اف ّّّ ۔۔۔۔وہ بادہ ہائے ناب گوارا کہ ہائے ہائے۔
ان گنت شامیں جامشورو پل پر واقع "المنظر ریسٹورنٹ" میں چائے پیتے اور لبِ مہران پر چہل ہزار قدمی کرتے گزریں۔ کوئی ہفتہ گزرتا ہوگا کہ ہم وہاں نہ پائے جاتے ہوں۔ کیا دن تھے! ہائے کیا دن تھے ! ایک ٹوٹی پھوٹی سی موٹر سائیکل تھی جس پر ہمیشہ دو تین احباب اور بعض اوقات چار چار لوگ تک سوار ہوکر اصیلِ بے لگام کی طرح جب جی چاہا دریا کی طرف نکل لیا کرتے تھے ۔ لیاقت میڈیکل کالج کے راستے میں آتا تھا ۔ اکثر کالج سے واپسی پر بس رُکوا کر وہیں اتر لئے اور پھر شام گئے سُوزوکی پھٹ پھٹی میں ڈیرھ روپے کرایہ دے کر گھر لوٹتے تھے۔
کیا یاد دلادیا آپ نے !
 
Top