سام سنگ کے3 گلیکسی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان!

فاتح

لائبریرین
کیا یہ درست ہے کہ اگر آپ سیمسنگ کے فون کو روٹ وغیرہ نہ کریں تو وہ او ایس اپگریڈ وغیرہ کے بارے میں کافی نکمے ہیں؟
روٹ کرنے سے آفیشل اپگریڈ کا تعلق بہت ہی کم ہے۔ بلکہ روٹ کے بعد تو آفیشل اپگریڈ OTA یا Over the air ڈسٹری بیوشن کے ذریعے ملنا بند ہو جاتی ہیں۔
روٹ کیے ہوئے فون پر کسٹم رَوم یا کسٹم او ایس انسٹال کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
آفیشل اپگریڈ کے حوالے سے فرق صرف اتنا پڑتا ہے کہ جب وینڈرز مختلف علاقوں کے لیے مختلف مراحل میں اپگریڈ ریلیز کرتے ہیں تو روٹ کیے ہوئے فون پر آپ اپنے علاقے کے لیے آنے والی ریلیز کا انتظار کیے بغیر دوسرے علاقوں کے لیے پہلے ریلیز ہونے والی اپگریڈ فائل انسٹال کر کے پندرہ بیس دن یا مہینہ بھر پہلے اپنا فون اپگریڈ کر لیتے ہیں۔
 
زیک

مسافر

یہی تو پوچھ رہا ہوں کہ اگر کوئی ڈیفالٹ سسٹم رکھنا چاہے تو میں نے سنا ہے کہ سیمسنگ اینڈرائڈ کی نئی ورژن آنے کے بعد بہت لمبا انتظار کرواتا ہے آفیشل اپگریڈ کے لئے
 
زیک

مسافر
ویسے سام سنگ ہوتا ہے یا سامسنگ یا سیمسنگ؟ کسی اور زبان کے لفظ کو دو اردو الفاظ میں کن اصولوں کے تحت توڑا جاتا ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
یہی تو پوچھ رہا ہوں کہ اگر کوئی ڈیفالٹ سسٹم رکھنا چاہے تو میں نے سنا ہے کہ سیمسنگ اینڈرائڈ کی نئی ورژن آنے کے بعد بہت لمبا انتظار کرواتا ہے آفیشل اپگریڈ کے لئے
گوگل کی جانب سے اینڈرائڈ او ایس کی آفیشل اپگریڈ ریلیز کے تو کافی بعد میں آتا ہے۔
اور اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وینڈرز نے بیس اینڈرائڈ او ایس یعنی سٹاک اینڈرائڈ پر اپنا یوزر انٹر فیس (مثلاً سیم سنگ کا ٹچ وز یا ایچ ٹی سی کا سینس) ڈیویلپ کرنا ہوتا ہے اور پھر اسے ڈیوائسز کے ہارڈویئر کے ساتھ کمپیٹیبل بنا کر ٹیسٹ کرنا ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اوپر ویڈیو کے مطابق سام سنگ درست ہے۔
سام تو وہ نہیں کہہ رہی۔۔۔ بلکہ مجھے تو مروجہ تلفظ سَیم سنگ سے بھی مختلف سم سونگ لگ رہا ہے لیکن یہ اس کا کورین تلفظ ہے۔ جیسے ہم ہنڈائی اور ڈیوو کے کورین تلفظ نہیں بولتے اسی طرح سیم سنگ کے بھی نہیں بولیں گے۔
 
arifkarim

معطل
سام تو وہ نہیں کہہ رہی۔۔۔ بلکہ مجھے تو مروجہ تلفظ سَیم سنگ سے بھی مختلف سم سونگ لگ رہا ہے لیکن یہ اس کا کورین تلفظ ہے۔
زیک کا سوال یہ تھا کہ اردو میں ہجے کہاں پر ٹوٹیں گے تو کورین زبان کے مطابق م پر۔ اب اس سے پہلے آپ سام بولیں یا سیم ہماری بلا سے :)
 
فاتح

لائبریرین
زیک کا سوال یہ تھا کہ اردو میں ہجے کہاں پر ٹوٹیں گے تو کورین زبان کے مطابق م پر۔ اب اس سے پہلے آپ سام بولیں یا سیم ہماری بلا سے :)
اوہ۔۔۔ تب تو یہ جاننا ضروری ہے کہ سیم اور سنگ دو الفاظ کا مجموعہ ہے، سیم یعنی تھری اور سنگ کا مطلب سٹارز
ایک کریانہ کی دکان سے آغاز ہوا تھا جس کا نام تھا تھری سٹارز گروسری :)
 
فاتح

لائبریرین
ویسے بیچارے قیصرانی کے ملک کی نوکیا بھی کسی زمانہ میں ٹشو پیپر بنایا کرتی تھی:)
نوکیا کا آغاز تو پھر بھی کسی انجنیئر نے ڈیڑھ پونے دو صدیاں پہلے مل بنا کر کیا تھا اور لیکن سام سنگ کا آغاز تو پاکستان بننے سے کچھ سال پہلے واقعی آلو چینی بیچنے والی ایک گروسری کے طور پر ہوا تھا۔ ابھی کچھ دن پہلے میں ایک ڈاکیومنٹری دیکھ رہا تھا سیم سنگ کے متعلق جس میں مجھے معلوم ہوا کہ برج الخلیفہ اور پیٹروناس ٹون ٹاورز جیسی عظیم عمارتیں بھی سیم سنگ نے بنائی ہیں اور ان کا ملٹری ڈویژن بھی ہے۔
 
arifkarim

معطل
نوکیا کا آغاز تو پھر بھی کسی انجنیئر نے ڈیڑھ پونے دو صدیاں پہلے مل بنا کر کیا تھا اور لیکن سام سنگ کا آغاز تو پاکستان بننے سے کچھ سال پہلے واقعی آلو چینی بیچنے والی ایک گروسری کے طور پر ہوا تھا۔
اگر یہ قوم آلو چینی سے دنیا کے بہترین اسمارٹ فونز، ٹی وی اسکرین، ٹیبلیٹس بنا سکتی ہے تو ہم سب کو اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جنوبی کورین بننے کی کوشش کرنی چاہئے :)
 
سید ذیشان

محفلین
اگر یہ قوم آلو چینی سے دنیا کے بہترین اسمارٹ فونز، ٹی وی اسکرین، ٹیبلیٹس بنا سکتی ہے تو ہم سب کو اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جنوبی کورین بننے کی کوشش کرنی چاہئے :)

لگتا ہے آپ پر انڈرائڈیوں کی تبلیغ کا خاطر خواہ اثر ہو گیا ہے۔ فاتح بھائی اور حمیرا عدنان بہن کو پورا کریڈٹ جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
لگتا ہے آپ پر انڈرائڈیوں کی تبلیغ کا خاطر خواہ اثر ہو گیا ہے۔ فاتح بھائی اور حمیرا عدنان بہن کو پورا کریڈٹ جاتا ہے۔
ہاہاہا۔ ہم تو ہمیشہ ہی سے سیمسنگ کے سنگ سنگ ہیں۔ ٹیبلیٹ، ٹی وی، کیمکورڈر سب اسی کمپنی کے ہیں۔ بس اسمارٹ فون آئی فون کا لیا کہ ہمیں اینڈروئیڈ نہیں آئی او ایس پسند ہے۔ امید ہے یہ میری اس معاملہ میں آخری وضاحت ہوگی :)
سیمسنگ اپنے ہارڈوئیر پر آئی او ایس چلا کر دکھا دے، ہم اپنا آئی فون آپکو گفٹ کر دیں گے :)
 
آخری توتب ہو گی جب آئی فون کو دیوار پر ماریں گے یا کھڑکی سے باہر پھینک دیں گے۔ اس سے پہلے تو عوام کی عدالت میں کافی وضاحتیں دینی پڑیں گی۔ :p
 
arifkarim

معطل
آخری توتب ہو گی جب آئی فون کو دیوار پر ماریں گے یا کھڑکی سے باہر پھینک دیں گے۔ اس سے پہلے تو عوام کی عدالت میں کافی وضاحتیں دینی پڑیں گی۔ :p
ویسے یہ دیوار پر دے مارنے والا کام عثمان نے بھی کیا تھا پر سیمسنگ ایس 3 کیساتھ :ROFLMAO:
 
Top