زرقا مفتی
محفلین
وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے پولیس نے تاحال وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت حکومت میں شامل 21 افراد کے خلاف قتل کا وہ مقدمہ درج نہیں کیا جس کا حکم سیشن عدالت نے سنیچر کو جاری کیا تھا۔
دوسری جانب حکومتی قانونی ماہرین کی ٹیم مسلسل اس بات پر مشاورت کر رہی ہے کہ سیشن کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہے یا نہیں۔
محرر اور وکلا کے درمیان کوئی دوگھنٹے تکرار جاری رہے جس کے بعد محرر نے درخواست وصول کر لی البتہ رات گئے تک مقدمہ درج کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔
حکومتِ پنجاب نے پیر کو کیپٹل سٹی پولیس چیف کے عہدے پر نئی تعیناتی کی ہے۔ نئے سی سی پی او کیپٹن امین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے شریف خاندان سے قریبی تعلقات ہیں اور شہباز شریف کےدور میں وہ اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ مقدمہ کا اندراج کا فیصلہ اب انہی کے ہاتھ میں ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/...d_against_pm_rk.shtml?ocid=socialflow_twitter
بین الاقوامی میڈیا بھی دیکھ رہا ہے کہ جمہوری حکومت قانون کی کتنی پاسداری کررہی ہے
منصور آفریدی ایک قابل وکیل ہیں اُنہیں چاہیئے کہ فورا توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر دیں۔

آخری تدوین: