سانحہ ماڈل ٹاؤن : لاہور سیشن کورٹ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

زرقا مفتی

محفلین
وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے پولیس نے تاحال وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت حکومت میں شامل 21 افراد کے خلاف قتل کا وہ مقدمہ درج نہیں کیا جس کا حکم سیشن عدالت نے سنیچر کو جاری کیا تھا۔

دوسری جانب حکومتی قانونی ماہرین کی ٹیم مسلسل اس بات پر مشاورت کر رہی ہے کہ سیشن کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہے یا نہیں۔

محرر اور وکلا کے درمیان کوئی دوگھنٹے تکرار جاری رہے جس کے بعد محرر نے درخواست وصول کر لی البتہ رات گئے تک مقدمہ درج کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔

حکومتِ پنجاب نے پیر کو کیپٹل سٹی پولیس چیف کے عہدے پر نئی تعیناتی کی ہے۔ نئے سی سی پی او کیپٹن امین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے شریف خاندان سے قریبی تعلقات ہیں اور شہباز شریف کےدور میں وہ اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ مقدمہ کا اندراج کا فیصلہ اب انہی کے ہاتھ میں ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/...d_against_pm_rk.shtml?ocid=socialflow_twitter

بین الاقوامی میڈیا بھی دیکھ رہا ہے کہ جمہوری حکومت قانون کی کتنی پاسداری کررہی ہے

منصور آفریدی ایک قابل وکیل ہیں اُنہیں چاہیئے کہ فورا توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر دیں۔
 
آخری تدوین:
منصور آفریدی ایک قابل وکیل ہیں اُنہیں چاہیئے کہ فورا توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر دیں
یہ مشورہ مناسب نہیں ہے۔
اس کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل کرنا پڑے گی اور کیس کا فیصلہ آنے تک رپورٹ درج نہیں ہو سکے گی۔
 

زرقا مفتی

محفلین
قابل رحم ہے وہ قوم جس کے رہنما قانون کی نافرمانی کرکے شہادت کے متلاشی ہیں
قابل رحم ہے وہ قوم جو احترام کو اختیار کے ساتھ ناپتی ہے
قابل نفریں ہے وہ قوم جو غرور اور تفاخر کی باتیں اپنی تباہی کے ویرانوں میں*بیٹھ کر کرنے کی ہمت کا مظاہرہ کرے اور ظالم کا گریبان پکڑنے پر اسوقت تک آمادہ نہ ہو جب تک اسکی گردن تلوار اور گھوڑی کے بیچ میں*نہ آجائے۔
بشکریہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور خلیل جبران

Pity the nation whose sages are dumb with years
and whose strongmen are yet in the cradle.
 
آخری تدوین:
شاید میں آپ کو سمجھا نہیں پا رہا ۔
کہنا یہ ہے کہ
یا توپچھلی حکومت کا کوئی مسئلہ خان صاحب کو پتا نہیں
یا وہ پردہ پوشی زیادہ اہم سمجھتے ہیں ۔
 

زرقا مفتی

محفلین
شاید میں آپ کو سمجھا نہیں پا رہا ۔
کہنا یہ ہے کہ
یا توپچھلی حکومت کا کوئی مسئلہ خان صاحب کو پتا نہیں
یا وہ پردہ پوشی زیادہ اہم سمجھتے ہیں ۔
آپ یہ بتایئے شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کیا کیا نہ کرنے کے دعوے کئے تھے سب ہوا ہو گئے یا نواز شہباز زرداری ۔سب اک دوجے کے بھائی بھائی
تحریک انصاف نظام کی درستگی کے لئے کوشاں ہے نظام درست ہو جائے گا تو پچھلے اور اگلے سب حساب دیں گے ۔
 

زرقا مفتی

محفلین
x1238576_62285053.jpg.pagespeed.ic.1xFXXPvr3_.jpg


http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-08-21&edition=LHR&id=1238576_62285053
 

زرقا مفتی

محفلین
پرویز رشید نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی جسٹس محمود مقبول باجوہ تھوڑی دیر میں سماعت شروع کریں گے
عدلیہ آزاد ہے

دنیا نیوز
 
آخری تدوین:

زرقا مفتی

محفلین
Lahore judge's order for FIR against Sharifs challenged
LAHORE: Information Minister Pervaiz Rasheed has challenged the ruling of a Lahore court which ordered the registration of a murder case against Prime Minister Nawaz Sharif, Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif, several other PML-N leaders and some police officials over the June 17 Model Town incident.

Rasheed challenged the ruling in the Lahore High Court in a personal capacity which the court has admitted for hearing.

The petition will be heard today by Justice Mehmood Maqbool Bajwa of the LHC.

The petition contends that the ruling of the sessions judge that ordered the registration of cases was not based on the reality of situation, adding that the order be suspended.


Eleven supporters of the Pakistan Awami Tehreek (PAT) were killed and scores were wounded in the June 17 Model Town incident.

http://www.dawn.com/news/1127043/pervaiz-rasheed-challenges-arrest-orders-against-nawaz-shahbaz
 

زرقا مفتی

محفلین
جسٹس سید افتخار حسین شاہ پہلے ایک فیصلہ دے چکے ہیں کہ لانگ مارچ آئینی طریقے سے کی جائے گی۔ مشکل ہے کہ جسٹس محمود مقبول باجوہ یہ کیس سُنیں اُنکی شہرت ایک سخت ایماندار جج کی ہے ۔ وہ بھی دباؤ میں آنے کی بجائے کیس سُننے سے معذرت کر لیا کرتے ہیں۔ اگر کیس سُنا تو شاید اسے سیشن کورٹ واپس بھیج دیں ۔ تاہم منہاج والوں کو سیشن کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرنا چاہیئے کیونکہ سیشن کورٹ کا حکم ابھی معطل نہیں کیا گیا
 

زرقا مفتی

محفلین
Federal Minister for Railways Khawaja Saad Rafique is in a one-on-one meeting with PAT chief Tahirul Qadri, Express News reports.

Express News now reports that PAT president Raheeq Abbasi is also attending the meeting between Khawaja Saad Rafique and Tahirul Qadri.

Abbasi told Express News that the government should make more of an effort to reduce problems faced by sit-in participants.
 

زرقا مفتی

محفلین
https://fbcdn-sphotos-e-a.akamaihd...._=1417328342_d83d1a60f145d1162f6a720b5a5749e1

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے درخواست کی ہے کہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ڈیڈ لاک ختم کیا جائے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ان کے کنٹینر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب خصوصی پیغام پہنچایا۔ ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بات چیت سے ہی مسئلے کا حل نکلے گا، طاہر القادری سے درخواست کی کہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ڈیڈ لاک کو ختم کیا جائے جس پر علامہ صاحب نے انہیں کہا ہے کہ اگر بامقصد، با معنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی بات کی جائے تو وہ اپنے ساتھیوں کو مذاکرات کی اجازت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو دیڈ لاک جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ سعد رفیق مذاکرات کی بحالی کی درخواست لے کرآئے تھے لیکن ہمارے مطالبات میں نہ ہی کوئی کمی آئی ہے نہ ہی ہم نے اس میں کوئی لچک دکھائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سیاسی عمل کا تسلسل چاہتے ہیں، بامقصد مذاکرات کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں
 

x boy

محفلین
آجکل گلو بٹ نان پائے کہاں کھارہا ہے گھر میں یا جیل میں کوئی بتا سکتا ہے
 
آخری تدوین:
Top