ساہیوال کول پاور پلانٹ اور سموگ

الف نظامی

لائبریرین
باغوں کے شہر لاہور کو آلودگی کی نظر لگ گئی۔مستقل طور پر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان رہنا معمول بن گیا۔ آنے والے دنوں کے دوران صورت حال کے مزید خراب ہونے کا خدشات بھی شدت اختیار کرگئے۔

تفصیل کے مطابق شہر کے بے ہنگم پھیلاؤ، ٹریفک میں بے تحاشا اضافے اور درختوں کی کٹائی کے باعث آلودگی نے شہر میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردئیے۔ اِن دنوں بھی آلودگی نے مستقل بنیادوں پر ہی شہر پر حملہ کررکھا ہے ۔
شہر میں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس ابھی سے کئی ایک مواقع پر چارسوکی سطح کو تجاوز کرچکا ہے ۔پیر کی صبح کے اوقات میں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 306 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شام کے اوقات میں اے کیو آئی 239 رہا۔

اِس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود کا کہنا تھا دل اور سانس کے مریضوں کیلئے آلودگی زیادہ خطرناک ہوتی ہے ،ماسک کا استعمال آلودگی کے مضراثرات سے بڑی حد تک محفوظ رکھ سکتا ہے۔
 
Top