الف نظامی

لائبریرین
باغوں کے شہر لاہور کو آلودگی کی نظر لگ گئی۔مستقل طور پر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان رہنا معمول بن گیا۔ آنے والے دنوں کے دوران صورت حال کے مزید خراب ہونے کا خدشات بھی شدت اختیار کرگئے۔

تفصیل کے مطابق شہر کے بے ہنگم پھیلاؤ، ٹریفک میں بے تحاشا اضافے اور درختوں کی کٹائی کے باعث آلودگی نے شہر میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردئیے۔ اِن دنوں بھی آلودگی نے مستقل بنیادوں پر ہی شہر پر حملہ کررکھا ہے ۔
شہر میں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس ابھی سے کئی ایک مواقع پر چارسوکی سطح کو تجاوز کرچکا ہے ۔پیر کی صبح کے اوقات میں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 306 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شام کے اوقات میں اے کیو آئی 239 رہا۔

اِس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود کا کہنا تھا دل اور سانس کے مریضوں کیلئے آلودگی زیادہ خطرناک ہوتی ہے ،ماسک کا استعمال آلودگی کے مضراثرات سے بڑی حد تک محفوظ رکھ سکتا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، آج باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 696 پر جا پہنچا۔

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 916، ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 842 جبکہ مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 810 ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری نزلہ، زکام، کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، طبی ماہرین نے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
 
Top