شعیب
محفلین
انسانوں کی صحت یابی کیلئے کوشاں ماہرین (ڈاکٹروں) کا کہنا ہے کہ سبز چائے کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے انسان بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتا ہے (ایڈس نہیں) اور اگر رات کے کھانے کے بعد سبز چائے پی جائے تو اِس سے کولیسٹرول نہیں بڑھتا، پیٹ کی چربی گُھل جاتی ہے اور انسان موٹاپے جیسی بدنما بیماری سے محفوظ رہتا ہے ۔ دماغ کھپانے (تحقیق) کے مطابق سبز چائے کولیسٹرول کی سطح کو 25% گھٹا دیتی ہے اِسلئے جو صاحب یا صاحبہ اگر وہ امراض قلب میں مبتلا ہوں تو جتنا زیادہ ہوسکے سبز چائے پیتے رہیں تاکہ اپنے کولیسٹرول کو کم کیا جاسکے مزید یہ کہ بلڈ پریشر میں مبتلا خواتین و حضرات کیلئے بھی سبز چائے بہت مفید ہے جس سے وہ دل کے دورے سے بآسانی بچ سکتے ہیں (مبارک ہو ۔ مگر پچاس کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل پڑی تو؟) تحقیق کاروں نے بتایا سبز چائے میں ایسے Anti oxidants پائے جاتے ہیں جن میں وٹامن C کی مقدار سو فیصد اور وٹامن E پچیس فیصد پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کو سرطان، امراض قلب اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاسکتی ہے ۔ آئیے ہم اور آپ ابھی اسی وقت سبز چائے پینا شروع کردیں اور گھر آنے والے مہمانوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں بھی سبز چائے پیش کریں ۔
شعیب
۔۔۔۔۔۔۔
شعیب
۔۔۔۔۔۔۔