خواتین ہونے کے ناطے آپ کو سب سے زیادہ گھن/ڈر کس جانور سے لگتا ہے وجہ بھی بتائیے گا اور اگر کوئی دلچسپ واقعہ ہو تو وہ بھی شیئر کرنا مت بھولیے گا
1۔چوہا
2۔مکڑی
3۔لال بیگ
4۔چھپکلی
4۔یا کوئی اور
مجھے کاکروچ سے ڈر لگتا ہے اور بہت زیادہ ڈر لگتا ہے اور جب کہیں دیکھ لوں تو افففففف
میں مار بھی نہیں سکتی مجھے گھن آتی ہے اس سے اس میں خون بھی نہیں ہوتا سفید مادہ ہوتا ہے گندہ سا بہت گھن آتی ہے
اگر کبھی رات کو دیکھ لوں تو ساری رات نیند نہیں آئے گی جب تک بھائی کو جگا کے اسے قتل نہ کروادوں
ایک بار ایسا ہوا کہ لیٹ نائٹ مجھے ایک کاکروچ نظر ایا اسکو مار تو نہیں سکتی تھی اور تب سب سو رہے تھے گھر میں سو میں ویٹ کرتی رہی کاکروچ کہیں چلا جائے تا کہ میں سو سکوں لیکن وہ ڈھیٹ تھا اسلیئے مجھے روم چھوڑ کے چھت پہ جا کے اندھیرے میں سارا ٹائم بیٹھنا پڑا تا کہ صبح ہو ۔۔۔بہت بری گزری وہ رات