سب خواتین سے ایک سوال

ناعمہ

محفلین
مجھے تو سب سے ہی ڈر لگتا ہے۔۔۔ لیکن چوہے سے شدید نفرت ہوتی ہے ۔اور چھپکلی۔۔۔۔۔۔۔افففففففففففففففففففف------یخ یخ
 

خرد اعوان

محفلین
خواتین ہونے کے ناطے آپ کو سب سے زیادہ گھن/ڈر کس جانور سے لگتا ہے وجہ بھی بتائیے گا اور اگر کوئی دلچسپ واقعہ ہو تو وہ بھی شیئر کرنا مت بھولیے گا :laugh:

1۔چوہا

2۔مکڑی

3۔لال بیگ

4۔چھپکلی

4۔یا کوئی اور

مکڑی اور وجہ ہیں ابا جی میرے ابا جی ۔ جی ہاں‌مجھے کسی بھی کیڑے مکوڑے سے ڈر نہیں‌لگتا لیکن مکڑی سے لگتا ہے کیونکہ والد صاحب کے بچپن میں‌ انہوں‌نے کسی کے جسم پر مکڑی کے مل جانے سے بہت برے دانے ہوتے اور جسم کو گلتے دیکھا تھا لہٰذا وہ ہم سب کو بچپن سے ہی مکڑی سے ڈرا ڈرا کے وہ قصہ سنایا کرتے تھے ۔

ایک مرتبہ ہم کسی کے گھر گئے تو ان کے گھر کے لاؤنج میں ایک ایکسٹینشن وائر 220 کا ایسے ہی لگا ہوا تھا ۔ اتفاقاًً مجھے وہاں ایک مکڑی نظر آگئی اور میں‌بہت برے طریقے سے چیخیں مارنے لگی ۔ سارے گھر والے جمع ہو گئے اردگرد لیکن کوئی کچھ پوچھ بھی نہیں‌رہا تھا اور مجھے ہاتھ بھی نہیں لگا رہے تھے ۔ بعد میں‌سب کہنے لگے کہ ہم سمجھے تمہیں‌220 کا کرنٹ لگ رہا ہے ۔:eek:

ًً
 

تانیہ

محفلین
خواتین ہونے کے ناطے آپ کو سب سے زیادہ گھن/ڈر کس جانور سے لگتا ہے وجہ بھی بتائیے گا اور اگر کوئی دلچسپ واقعہ ہو تو وہ بھی شیئر کرنا مت بھولیے گا :laugh:

1۔چوہا

2۔مکڑی

3۔لال بیگ

4۔چھپکلی

4۔یا کوئی اور

مجھے کاکروچ سے ڈر لگتا ہے اور بہت زیادہ ڈر لگتا ہے اور جب کہیں دیکھ لوں تو افففففف
میں مار بھی نہیں سکتی مجھے گھن آتی ہے اس سے اس میں خون بھی نہیں ہوتا سفید مادہ ہوتا ہے گندہ سا بہت گھن آتی ہے
اگر کبھی رات کو دیکھ لوں تو ساری رات نیند نہیں آئے گی جب تک بھائی کو جگا کے اسے قتل نہ کروادوں
ایک بار ایسا ہوا کہ لیٹ نائٹ مجھے ایک کاکروچ نظر ایا اسکو مار تو نہیں سکتی تھی اور تب سب سو رہے تھے گھر میں سو میں ویٹ کرتی رہی کاکروچ کہیں چلا جائے تا کہ میں سو سکوں لیکن وہ ڈھیٹ تھا اسلیئے مجھے روم چھوڑ کے چھت پہ جا کے اندھیرے میں سارا ٹائم بیٹھنا پڑا تا کہ صبح ہو ۔۔۔بہت بری گزری وہ رات :yawn:
 

مقدس

لائبریرین
خواتین ہونے کے ناطے آپ کو سب سے زیادہ گھن/ڈر کس جانور سے لگتا ہے وجہ بھی بتائیے گا اور اگر کوئی دلچسپ واقعہ ہو تو وہ بھی شیئر کرنا مت بھولیے گا :laugh:

1۔چوہا

2۔مکڑی

3۔لال بیگ

4۔چھپکلی

4۔یا کوئی اور

مجھے ان سب سے ڈر لگتا ہے۔۔۔ اگر دیکھ لوں رات کو تو پھر ساری رات مجھے بھی نیند نہیں آتی۔۔۔ یہاں تو ایسا اب کچھ نہیں ہے لیکن جب پاکستان میں تھے ناں تب تو بس۔۔۔:(
 
Top