سب خواتین سے ایک سوال

تعبیر

محفلین
خواتین ہونے کے ناطے آپ کو سب سے زیادہ گھن/ڈر کس جانور سے لگتا ہے وجہ بھی بتائیے گا اور اگر کوئی دلچسپ واقعہ ہو تو وہ بھی شیئر کرنا مت بھولیے گا :laugh:

1۔چوہا

2۔مکڑی

3۔لال بیگ

4۔چھپکلی

4۔یا کوئی اور
 
جیا راؤ

محفلین
خواتین ہونے کے ناطے آپ کو سب سے زیادہ گھن/ڈر کس جانور سے لگتا ہے وجہ بھی بتائیے گا اور اگر کوئی دلچسپ واقعہ ہو تو وہ بھی شیئر کرنا مت بھولیے گا :laugh:

1۔چوہا

2۔مکڑی

3۔لال بیگ

4۔چھپکلی

4۔یا کوئی اور

مکڑی سے۔۔۔۔۔۔ :mad:
اس پر پہلے بھی لکھا تھا ہم نے۔۔۔۔ وہی مراسلہ یہاں بھیج دیتے ہیں۔۔۔۔۔ :mrgreen:

خدا کی پناہ۔۔۔ مکڑیاں !!!
مجھے سب سے زیادہ ڈر اسی مخلوق سے لگتا ہے۔۔۔۔۔ :blush::blush:
مکڑی کی لمبی لمبی ٹانگیں دیکھ کر افففف۔۔۔۔ جھرجھری آجاتی ہے خوف سے۔۔۔ :(:(

جب ہم میٹرک، انٹر کے بعد دورِ فراغت میں دیر تک سوتے تھے تب ہماری بڑی بہن صفائی کے دوران ہمیں کہتی تھیں۔۔۔
" اٹھ جاؤ ! میں جالے صاف کر رہی ہوں مکڑیاں تمہارے اوپر گریں گی۔۔۔ " :twisted::twisted:

اففففف۔۔۔ یہ سنتے ہی ہم بستر چھوڑ کر بھاگتے تھے۔۔۔۔ ! :(:(:(:(:(

ٹھیک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin::grin:
 
زینب

محفلین
پاکستان میں ہمارا گھر بند رہنے کی وجہ سے ہر سال بہت سی چھپکلیوں کا مسکن ہوتاہے ہم جب جایئں توبہن بھائی مل کے نشانے باندھتے ہیں گن سے ہمارے پاس چھروں والی
 
تعبیر

محفلین
اف جیا مکڑی سے ڈر لگتا ہے جبکہ چھپکلی زیادہ غلیظ ہوتی ہے

زینب آپ بھی چھپکلی کا شکار کر لیتی ہیں؟؟؟

بوچھی یوکے میں کیا چوہے ہوتے ہیں؟؟؟
 
سارہ خان

محفلین
بوچھی نے کہا:
اگر کچھ ہوتا اور ہاتھ آتا تو میں مٹھائی کے ڈبے میں بند کرکے اپنے ہی گھر میں بانٹ نا دیتی :confused: ۔ کچھ ہو تو ہاتھ بھی آئے :blush:

:grin:

باجو مٹھائی کے ڈبے میں ڈالنے کے لئے اس کو پکڑنا بھی پڑتا ۔۔ آپ پکڑ لیتیں چوہا ملتا تو ۔۔۔:confused:
 
سارہ خان

محفلین
چھپکلی سے میری بھی جان جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر غلطی سے کبھی گھر میں گھس آئے تو بھائیوں کے پیچھے پڑ کے فوراً نکلواتی ہوں تب تک آرام نہیںآاتا جب تک چھپکلی کو باہر کی راہ نہ دکھا دوں ۔۔۔

چوہے سے کبھی واسطہ نہیں پڑا ۔۔ انشاء اللہ کبھی پڑے گا بھی نہیں ۔۔۔ :blush:
 
سارا

محفلین
سب ہی کیڑے مکوڑوں 'جانوروں سے ڈر لگتا ہے۔۔مینڈک 'سانپ 'چوہے سے گن آتی ہے۔۔اگر کسی پر نظر پر جائے تو مجھے بس چیخ مارنی پڑتی ہے کوئی نہ کوئی خود ہی اسے مارنے پہنچ جاتا ہے۔۔:rolleyes:
 
ملائکہ

محفلین
مجھے چوہے سے بہت بہت ڈر لگتا ہے واقعہ کیا بتاؤن بس ایک دفعہ ہمارے کمرے میں گھس آیا پھر ہم نے کمرے کے دروازے کو ایسا کروادیا ہے اب کہ اب وہاں سے چوہے کا بچہ بھی نہیں گھس سکتا:laugh::laugh::laugh: اور چھپکلی سے بھی بہت ڈر لگتا ہے مکڑی سے مجھے بالکل بھی ڈر نہیں لگتا :):):)
 
سارہ خان

محفلین
کمرے مین چوہا آیا تو اس کو نکالا کیسے ملائکہ اور تم نے دیکھ کے کیسے ریئیکٹ کیا یہ بھی تو بتاؤ ۔۔۔۔
 
خوشی

محفلین
چھپکلی چوہا سانپ مینڈک بچھو بڑ سبھی سے واقعہ بھی شئیر کروں گی ابھی تو یاد کرکے مجھے خود ہی ہنسی آرہی ہے
 
تعبیر

محفلین
جبکہ مجھے ڈر تو نہیں لگتا پر اگر میرے قریب کوئی بھی جانور آجائے خواہ وہ بلی ہی ہو تو میری چیخ نکل جاتی ہے

ایک ہی کمرے میں یا تو میں رہ سکتی ہوں یا پھر چھپکلی :laugh:

میری میرے مسٹر سے پہلی لڑائی بھی اس کمبخت چھپکلی کی وجہ سے ہوئی تھی :blush: میں نے انہیں کہا کہ مجھے اس سے بہت گھن آتی ہے اسے باہر نکالیں جبکہ میرے مسٹر کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی جاندار کو نہیں مار سکتے :( بس پھر میں ہو گئی شروع کہ شوہر تو بیویوں کے لیے پتہ نہیں کیا کیا کرتے ہیں تارے بھی توڑ لاتے ہیں ایک آپ ہیں کہ میرے لیے لیے اتنی سی چھپکلی نہیں مار سکتے :cry:
 
ملائکہ

محفلین
کمرے مین چوہا آیا تو اس کو نکالا کیسے ملائکہ اور تم نے دیکھ کے کیسے ریئیکٹ کیا یہ بھی تو بتاؤ ۔۔۔۔

وہ چوہا تھا بہت بدتمیز رات میں گھس جاتا تھا۔ کیسے ریئیکٹ کرنا تھا ویسے ہی کیا جیسے سب کرتے ہیں چیخ مار کے:laugh::laugh::laugh:
 
زینب

محفلین
زینب آپ بھی چھپکلی کا شکار کر لیتی ہیں؟؟؟

اور کیا گن سے کافی شکار کیے ۔۔پر میرے بھائی نے ایک طریقہ نکالا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نسوار لے کے آیا کہیں سے اسے پانی میں گیلا کر کے چھوٹی سی گولی بنا کے جہاں لائٹ کے قریب چھپکلیاں ہوتی ہے وہاں ماری چھپکلی سمجھی کوئی مکوڑا آ کے ٹکرایا بھاگ کے اس نے جھپٹ کے کھا لی وہ نسوار والی گولی اور دیکھتے ہی دیکھتے نشے میں‌جھومتی ہوئی زمین پے پھر جھاڑو سے بھائی نے اس کا کام تمام کیا ہم سارا ٹائم کرسی پے کھڑے ہو کے ہنس ہنس کے بے حال ہوتے رہے ۔۔۔۔۔:laugh:
 
زینب

محفلین
جبکہ مجھے ڈر تو نہیں لگتا پر اگر میرے قریب کوئی بھی جانور آجائے خواہ وہ بلی ہی ہو تو میری چیخ نکل جاتی ہے

ایک ہی کمرے میں یا تو میں رہ سکتی ہوں یا پھر چھپکلی :laugh:

میری میرے مسٹر سے پہلی لڑائی بھی اس کمبخت چھپکلی کی وجہ سے ہوئی تھی :blush: میں نے انہیں کہا کہ مجھے اس سے بہت گھن آتی ہے اسے باہر نکالیں جبکہ میرے مسٹر کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی جاندار کو نہیں مار سکتے :( بس پھر میں ہو گئی شروع کہ شوہر تو بیویوں کے لیے پتہ نہیں کیا کیا کرتے ہیں تارے بھی توڑ لاتے ہیں ایک آپ ہیں کہ میرے لیے لیے اتنی سی چھپکلی نہیں مار سکتے :cry:

شکر کریں بھائی نے یہ نہیں کہا کہ چلو چھپکلی مارنے کی شروعات آپ سے ہی کرتا ہوں:grin::grin:
 
سارہ خان

محفلین
تعبیر سسٹر پھر آپ کی لڑائی کا اثر ہوا کہ نہیں ۔۔ آپ جیتیں یا چھپکلی ؟:grin:

زینب کیا مزے کا طریقہ ہے چھپکلی مارنے کا ۔۔ :grin:
 
تعبیر

محفلین
شکر کریں بھائی نے یہ نہیں کہا کہ چلو چھپکلی مارنے کی شروعات آپ سے ہی کرتا ہوں:grin::grin:

ہاہاہا

دشمن نا کرے دوست نے وہ کام کیا ہے
چھپکلی کا ہمیں نام دیا ہے :laughing:

تعبیر سسٹر پھر آپ کی لڑائی کا اثر ہوا کہ نہیں ۔۔ آپ جیتیں یا چھپکلی ؟:grin:

زینب کیا مزے کا طریقہ ہے چھپکلی مارنے کا ۔۔ :grin:

ظاہر ہے سارہ چھپکلی
میں نے تو وہ کمرہ یہ کہتے ہوئے چھوڑ دیا کہ اب رہیں اسی کے ساتھ
 
زینب

محفلین
تعبیر سسٹڑ تھوڑی تڑی لگایئں کہ لا دیں مجھے نسوارمیں خود ہی مار لوں گی چھپکلی۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے اپ بھی نا خواتیں کیا کیا ڈیمانڈز نہیں کرتیں اپنے "میاؤں"سے اپ نے کہا بھی تو "چھپکلی مار کے دیکھاو
 
Top