سولھویں سالگرہ سب محفلین سے گزارش ہے کہ اپنے لکھے ہوئے ایک شعر کی ویڈیو یا آڈیو بنا کر یہاں پیش کریں

صابرہ امین

لائبریرین
جب فیض صاحب کی مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نا مانگ نور جہاں نے پڑھی تھی تو فیض صاحب نے کہا تھا کہ آج سے یہ ان کی ہے میرا کلام نہیں۔

ہم نے پڑھا تو آپ نے کیا سب نے کہنا ہے واقعی یہ صابرہ کا کلام نہیں۔ :rolleyes:

آپ سوچ لیں :LOL:
فیض صاحب سے تشبیہ دے ڈالی ۔ اس کے بدلے سب منظور ہے ۔:LOL:
 
دیوانوں کی صورت میں ہر رہ سے گزر آیا
عالم میں کوئی مجھ کو مجھ سا نہ نظر آیا

دنیا ہے کہ زنداں ہے جس کو بھی یہاں دیکھو
زنجیر بہ پا آیا اغلال بہ سر آیا

اے قافلے والو تم جس گام پہ جا ٹھہرے
اُس سے ہمیں آگے کا درپیش سفر آیا

کیا جانیے کیسا ہے وہ خطۂ روپوشاں
یاں سے تو گیا جو بھی لے کر نہ خبر آیا

کنگال ہیں بے چارے یہ اہلِ زمیں سارے
لینے کو خراجِ فن فاتحؔ کو کدھر آیا​

میم الف | ستمبر ۲۰۱۴​

بہت خوب میم الف بھائی آواز بھی اچھی ہے اور پڑھنے کا انداز بھی
 
نور وجدان

لائبریرین
جب فیض صاحب کی مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نا مانگ نور جہاں نے پڑھی تھی تو فیض صاحب نے کہا تھا کہ آج سے یہ ان کی ہے میرا کلام نہیں۔

ہم نے پڑھا تو آپ نے کیا سب نے کہنا ہے واقعی یہ صابرہ کا کلام نہیں۔ :rolleyes:

آپ سوچ لیں :LOL:

فیض کو نورجہاں کا انداز پسند نہیں آیا؟ یا اور وجہ تھی؟ ابھی مہدی حسن صاحب کا اک نایاب انٹرویو سنا فیس بک پر. وہ پوسٹ کرتی ہوں ابھی موسیقی کے حوالے سے. مہدی حسن سنا اپنے درجے کے صوفی تھے، نور جہاں کے متعلق یہی سنا اور فیض کے بارے میں کچھ یہی سنا ہے. حقیقت کیا ہے، اللہ جانتا
 
میم الف

محفلین

مہدی حسن صاحب سے ہم بھی عقیدت رکھتے ہیں
آپ کے انٹرویو پوسٹ کرنے کا انتظار کریں گے
 
وسیم

محفلین
فیض کو نورجہاں کا انداز پسند نہیں آیا؟ یا اور وجہ تھی؟ ابھی مہدی حسن صاحب کا اک نایاب انٹرویو سنا فیس بک پر. وہ پوسٹ کرتی ہوں ابھی موسیقی کے حوالے سے. مہدی حسن سنا اپنے درجے کے صوفی تھے، نور جہاں کے متعلق یہی سنا اور فیض کے بارے میں کچھ یہی سنا ہے. حقیقت کیا ہے، اللہ جانتا
جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے فیض صاحب کو تو نور جہاں کا انداز بے حد پسند آیا تھا اور یہی کچھ فراز صاحب نے اپنی غزل رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ گانے پہ مہدی حسن کے لیے کہا تھا
جو آپ کہہ رہی ہوں وہ بھی ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن کبھی فیض صاحب کی فیملی کے کسی بندے سے ایسی بات نہیں سنی۔

اور جو میں نے صابرہ کے کلام کے لیے تشبییہ دی تھی وہ تو اپنی بے مائیگی کے متعلق اشارہ تھا کہ اچھے بھلے کلام کا بھی بیڑہ غرق کر دیں۔ یہ مطلب نہیں تھا کہ نور جہاں نے فیض کی نظم کے "پھٹے چک" دئیے تھے۔ :LOL:
 
Ali Baba

محفلین
یہ اک منظوم کلام، پرانا پڑھا ہوا

نیا کچھ نہیں پاس اپنے،
کسی ستم ظریف کا جملہ یاد آ گیا کہ آج کل اردو کی ادبی دنیا میں ان شاعروں کے بھی جشن منائے جاتے ہیں جو جشن کو "جَشَن" کہتے ہیں۔ یہی حشر آپ نے اس نظم کا پہلے جملے ہی میں اسے "نَظَم" کہہ کر کیا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا یہ بتائیے کہ اپنا شعر کسی اور سے کہلوا کر بھی پیش کیا جا سکتا ہے یا اپنی ہی آواز میں۔

اور ذرا تفصیل سے بتائیے نا کہ کیا کرنا ہے۔

ذرا ریہرسل تو کروائیے نا ایک بار محفلین کو۔۔۔ تا کہ حوصلہ افزائی ہو۔
پھر ہم بھی اپنے شیر کے ساتھ حاضر ہوں گے اگر اجازت ملی تو۔
ہم ابھی تک انتظار ہی کرتے رہ گئے :)
 
Top