ستاروں پہ ڈالتے ہیں‌کمند یا سورج پر ترپال

مغزل

محفلین
’’ ستاروں پہ ڈالتے ہیں‌کمند یا سورج پر ترپال ‘‘

صدر ’’زورداری‘‘ صاحب سورج پر ترپالیں ڈالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
کیونکہ دن میں لائٹ نہ ہونے کے باوجود لوگ روشنی کے مزے مفت میں
لوٹ رہے ہوتے ہیں جو کہ سراسر قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قدرتی ہوا کا
بھی بے دریغ استعمال ملکی وسائل کو کم رہا ہے جس کی وجہ سے مزید قرضے
و امداد کے لیے انھیں بھاگ دوڑ کرنی پڑ رہی ہے۔ ملک کی بہتری کے لیے
آپ بھی کچھ سوچیں خالی ایک بندے پر ساری ٹینشن ڈالنا اچھی بات نہیں ۔



اب آپ کچھ کہیں گے بھی یا صرف پڑھ کر شکریہ کی ناب دبا کر جانے کی سوچ رہے ہیں ؟؟
سوچتے کیا ہیں جو دل میں آتا ہے لکھ ڈالیے جناب۔ بسم اللہ جی آیا نوں۔​
 

نایاب

لائبریرین
وہی ہوا نا جس کا ڈر تھا۔ نایاب صاحب اور مجید صاحب۔ شکریہ کا بٹن دبا کر بھاگ گئے۔ :notlistening:

السلام علیکم
محترم م م مغل جی
" اے ہنجو اساں آپ خریدے نیں "
یہ ہی نہیں قائڈ ملت کے جانے کے بعد
جو بھی آیا ملک و قوم کی خدمت کر کے اک اسپیشل سا خطاب پا کر رخصت ہوا۔
" مفلوج " پاگل " کتا " شرابی " غدار ' سواداگر " طفل سیاسی ' طفل وردی " غلام امریکہ " جا چکے /
عوام برداشت کر چکی / تو کیا کہیں اب اگر " مسٹر تین پرسنت " ترقی پا کر " مسٹر ٹیکس " بن گئے ہیں ۔
جیسی میں عوام ہوں ویسے میرے حکمران ہیں ۔
کبھی کبھی لومڑی کی کہانی ' انگور کٹھے ہیں " بہت یاد آتی ہے ۔ جب کسی کا قلم لکھ رہا ہو " قرطاس ابیض "
اب تو بات قوم سے ہٹ کر فرد پر آ چکی ہے ۔ فرد سدھرے گا تو قوم سدھرے گی ۔
اور فرد کی سوچ تو یہی ہے کہ میں کیوں نہ بپتی گنگا میں ہاتھ دھو لوں ۔
مجھ اکیلے کے سدھرنے سے کیا ہوگا ۔
نایاب
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
ایک زرداری سب پہ بھاری
مغل صاحب ایک طعنہ اور طنزیہ جملہ کی سزا 14 سال سنادی گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں پڑھا تھا کہ اکبر بادشاہ کے دور میں آدمی اپنا سوئم، دسواں اور چالیسواں اپنی زندگی میں ہی کر جاتا تھا۔
زرداری صاحب سانسوں پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔ کہ آج اتنی سانسیں لیں اس کا اتنا ٹیکس دو۔
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم!
ایک زرداری سب پہ بھاری
مغل صاحب ایک طعنہ اور طنزیہ جملہ کی سزا 14 سال سنادی گئی ہے۔

موجو بھائی
پھانسی بھی لگا دیں تو ہم ڈرنے لگ جائیں ، چوہے کی زندگی گزارنے سے بہتر ہے ، بندہ ’’ناحق ‘‘ مارا جائے :

سقراط کو جوب زہر کا پیالہ دیا گیا تو اس کے مصاحبین اور شاگرد رونے لگے ،
سقراط نے استفسار کیا ، تو کہا گیا ، ہم اس بات پر روتے ہیں کہ آ پ ’’ نا حق ‘‘ مارے جار ہے ہیں۔
سقراط جھلا کر بولا۔۔ ’ جاہلو ، تو کیا تم چاہتے ہو کہ میں کسی جرم پر مارا جاؤں ‘‘

میرے لیے یہی کافی ہے۔۔۔ مجھے ہے حکم ِ اذاں‌۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
کہیں پڑھا تھا کہ اکبر بادشاہ کے دور میں آدمی اپنا سوئم، دسواں اور چالیسواں اپنی زندگی میں ہی کر جاتا تھا۔
زرداری صاحب سانسوں پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔ کہ آج اتنی سانسیں لیں اس کا اتنا ٹیکس دو۔


وہ ایک گانا یاد آرہا ہے ۔ :biggrin:
’’ میرے سیاں بھئے کوتوال اب ڈر کاہے کا ‘‘
 

arifkarim

معطل
ہاہاہاہا، ہماری عوام کا حال تو اس بادشاہ کی رعایاجیسا ہے جو سو سو جوتے کھانے کے بعد بھی مزید کوتوال بھیجنے کی فرمائش کر رہی تھی!:noxxx:
یقین نہیں آتا تو دیکھ لینا کہ ہماری عوام پھر دوبارہ اگلی بار الیکشن ووٹنگ کرنے جائے گی اور زیادہ خوفناک غنڈے لٹیرے اپنے اوپر مسلط کرکے امریکہ کا رونا روئے گی!
 

dxbgraphics

محفلین
عبد الکریم؟ یہ میرے نام کیساتھ کوئی مسئلہ ہے یا لوگوں کی آنکھوں کیساتھ :mad:
اکثر لوگ میرا نام غلط ملط لکھ دیتے ہیں:(
اگر کسی دن ناگہانی آفت کی وجہ سے لیڈر بن گیا تو کیا ہوگا :nailbiting:

اس دن ہمارا ووٹ پکا آپ کے صندوق میں ہوگا
 

dxbgraphics

محفلین
ہاہاہاہا، ہماری عوام کا حال تو اس بادشاہ کی رعایاجیسا ہے جو سو سو جوتے کھانے کے بعد بھی مزید کوتوال بھیجنے کی فرمائش کر رہی تھی!:noxxx:
یقین نہیں آتا تو دیکھ لینا کہ ہماری عوام پھر دوبارہ اگلی بار الیکشن ووٹنگ کرنے جائے گی اور زیادہ خوفناک غنڈے لٹیرے اپنے اوپر مسلط کرکے امریکہ کا رونا روئے گی!

یار ووٹنگ ڈرامہ ہے اسلام آباد براستہ واشنگٹن اصل رستہ ہے
 

مغزل

محفلین

محمدصابر

محفلین
تیل مہنگا گڈی سستی
زرداری دی مستی

لکھنے کی پابندی ہے اس لئے لکھا ورنہ وہ اس قابل نہیں ہے کہ اس پر کچھ لکھا جائے۔
 
Top