سرائیکی کی بورڈ

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ہماری محفل کے ایک محترم رکن جناب رضوی نے سرائیکی کی بورڈ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں‌ ان کی مدد کرتے ہوئے یہ کی بورڈ میں‌ نے ادھر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ نبیل بھائی سے درخواست ہے کہ اسے ڈاون لوڈ سیکشن میں رکھ دیں

مزید تفاصیل کے لئے میں رضوی بھائی سے کہوں گا کہ وہ خود آ کر اس بارے معلومات فراہم کریں
 

Attachments

  • phonetickeyboardinstaller2_1172046346.zip
    13.2 KB · مناظر: 18

بدتمیز

محفلین
سلام
یہاں ایک واضح گائیڈ لائین کیوں نہیں دے دی جاتی ؟ آپ کا یہ کی بورڈ بھی وسٹا پر انسٹال نہیں ہو رہا۔
زکریا نے نئے کی بورڈ یوٹیلیٹی کا ربط دیا تھی تھا لیکن پھر بھی لوگ پرانے والے سے کی بورڈز بنا رہے ہیں۔ جو کہ صرف ایکس پی تک کام کرتے ہیں۔
کہیں پر کی بورڈ بنانے کے لئے گائیڈ لائین ہے؟ جہاں سے دیکھ کر میں اپنے لیئے خود کی بورڈ بنا سکوں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ دراصل یہاں‌ یہ کی بورڈ کچھ مدت قبل بنایا گیا تھا۔ اس لیے وسٹا کمپیٹبل نہیں‌ ہے۔ دوسرا یہاں فورم پر میرا خیال ہے کہ کی بورڈ لے آؤٹ بنانے کی کوئی واضح گائیڈ لائن نہیں‌ ہے۔ اس سلسلے میں‌ ہر دوست اپنی سہولت کو مد نظر رکھتا ہے۔

اور ہاں، یہ کی بورڈ رضوی بھائی نے بنایا ہے۔ میں‌ نے اسے صرف اپ لوڈ کیا ہے
 

بدتمیز

محفلین
جی میں‌ نے آپکی پہلی پوسٹ پڑھی تھی۔ مجھے علم ہے کہ یہ رضوی صاحب نے بنایا ہے۔
کیا آپکو کی بورڈ بنانا آتا ہے؟ اگر ہاں تو اس پر ایک جامع ٹیوٹوریل تصاویر کے ساتھ لکھ دیں۔
بہت شکریہ۔ وسلام
 

رضوی

محفلین
سب سے پہلے قیصرانی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے کی بورڈ یہاں فراہم کی۔
سرائیکی صوتی کلیدی تختہ کے حوالے سے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں مختصرآً مندرجہ ذیل معلومات درج ہیں :
-------------
سرائیکی صوتی کلیدی تختہ کو سرائیکی سپورٹ کرنے والے فونٹ کو انسٹال کر کے اور “یونیسکرایب“ کے بعد پوری طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سرائیکی کےلیے دو فونٹس یہاں دستیاب ہیں:
[eng:1694757b7c]http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=ArabicFonts[/eng:1694757b7c]
اب رہا “یونیسکرایب“ کا مسئلہ تو راقم نے ایکس پی کے لیے [eng:1694757b7c]usp10.dll[/eng:1694757b7c] کےورژن[eng:1694757b7c] 1.613.5291.0[/eng:1694757b7c] کو بہتر پایا ہے جو مائیکروسافٹ کی [eng:1694757b7c]VOLT[/eng:1694757b7c] کمیونیٹی کا ممبر بن کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ باقی باتیں یہ پی ڈی ایف ڈاکومنٹ بتلائے گا:
[eng:1694757b7c]http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&id=Replace_USP10dll[/eng:1694757b7c]
شکریہ
---------
اردو سپورٹ انسٹال کرنا بھی ضروری ہوگی۔
--
“قدرے“ تفصیل: یہ کی بورڈ [eng:1694757b7c]Microsoft Keyboard Layout Creator [/eng:1694757b7c]کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ یہ کی بورڈ سرائیکی لکھاریوں، کمپوزرز وغیرہ کے مشورے اور غور کے بعد بنایا گیا ہے۔ اس میں یہ کوشش کی گئی کہ اردو فونیٹک کمپوزر زیادہ مشکل کاشکار نہ ہو۔
سرائیکی کے 5 حروف تہجی اردو کے علاوہ ہیں۔ ان میں سے 3 ایکس پی کے فونٹس مثلاً ایریل میں موجود ہیں۔ البتہ 2 وہ ہیں جنہیں یونیکوڈ کے [eng:1694757b7c]Arabic Supplements[/eng:1694757b7c] میں دیا گیا ہے۔ یہ 2005 کے شروع میں جاری ہوئے، اس لیے یہ ایکس پی میں بائی ڈیفالٹ موجود نہیں(وسٹا میں موجود ہیں)۔ سرائیکی فونٹس کو انسٹال کرنے کے بعد عموماً ضروری ہوتا ہے کہ (وسٹا کے لیے نہیں) آپ [eng:1694757b7c]usp10.dll[/eng:1694757b7c] کا نیا ورژن نصب کریں۔ ورنہ وہ دو حروف [eng:1694757b7c](U+0759, 0768) [/eng:1694757b7c]دوسروں سےنہ جڑپائیں گے۔ 5 حروف یہ ہیں:-- ٻ ڄ ڳ ݙ ݨ --- فونٹ Scheherazade انسٹآل کریں اور5وں دیکھیں۔
---
وسٹا کے لیے صرف کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت ہو گی(شائد)
--
ایکس پی کے لئے اردو سپورٹ انسٹال کرنا بھی ضروری ہوگی۔
ایکس پی کے لیے کی بورڈ انسٹال کرنے کا طریقہ :
[align=left:1694757b7c][eng:1694757b7c]1. Unzip the downloaded file and install Phonetic.msi.
2. After confirmation message “Phonetic has been successfully installed” go to control panel.
3. Double click “Regional and Language options” icon.
4. Press “Language” tab.
5. Press “Detail” button.
6. Press “Add” button.
7. Select “Input Language:” Urdu, and “Keyboard layout/IME:” Seraiki Phonetic
Restart your computer

[/eng:1694757b7c][/align:1694757b7c]شکریہ
رضوی
.
 

نبیل

تکنیکی معاون
رضوی، میں نے یہ پیغام پڑھنے سے پہلے آپ کے ذاتی پیغام کا جواب دے دیا تھا۔ میں اسے جلد ہی ڈاؤنلوڈ سکیشن میں رکھ دیتا ہوں۔
 

اجنبی

محفلین
رضوی صاحب تساں میکوں ہِک گال ڈساؤ
تساں سرائیکی کی بورڈ تاں بنا گھدا ہے ، پر ہیں دا کوئی استعمال وی ہے انٹرنیٹ تے؟ :lol:

میکوں سرائیکی کوئی خاص نہیں‌آندی ، اگر سرائیکی دی شان وچ کوئی گستاخی تھی ونجے تاں معاف کر ڈیوو :p
 

پاکستانی

محفلین
قدیر بھائی!
ابتداء تو کرنی چاہیے آگے اللہ مالک ہے۔
باقی رہی اس کے استعمال کی بات تو عرج ہے کہ استعمال کریں گے تو استعمال ہو گی۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
تفصیلات کا شکریہ رضوی بھائی

شکریہ نبیل بھائی

پاکستانی بھائی، درست کہا۔ لیکن قدیر احمد کی بات اس حوالے سے درست ہے کہ ابھی اردو مشکلات کے دور سے گزر رہی ہے۔ سرائیکی کو تو شاید بہت وقت لگے گا۔ لیکن آپ کی بات بھی درست ہے کہ استعمال کریں گے تو استعمال ہوگا
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب یہ کی بورڈ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھی موجود ہے۔

رضوی، آپ سے یہ غلطی ہوئی تھی کہ آپ نے فائل اپلوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ فائل یور آر ایل بھی لکھا ہوا تھا۔ ان دونوں میں سے ایک چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔
 

رضوی

محفلین
نبیل بھائی، مجھے بھی شک تھا کہ اپن سے کوئی مسٹیک ھوا ہے، درستگی کا شکریہ۔
سئیں مشتاق۔ اے کی بورڈ پہلو کنیں استعمال تھیندا پئے۔ روہی ٹی وی چینل، کجھ پبلیشر تیں ٻے دوست کم کرݨ شروع تھی ڳئن۔ جیکر تساں ایں بولی کنیں واقف ہو تاں تہاکوں پتہ ہوسی، 5 آوازاں اردوکنیں انج ہن۔ اے سندھی ءچ وی ہن پیاں۔۔ جیوں اردو ءچ بیا پر سرائیکی ءچ ٻیا۔( ب دے تلے ہک ٻیا نقطہ)۔ جیویں اردو اچ دادا تیں سرائیکی اچ ݙاݙا۔ ‘ ڈ ‘ دے تلے 2 نقطے۔
او ہو۔۔اب ترجمہ بھی ضروری ہے مگر یہ کام میں مشتاق صا حب کے ذمہ لگاتا ہوں۔ اگر انکار ہوا تو میں حاضر۔
ن پر “طئے“ سرائیکی میں نون غناں اور ڑ کی آواز کا مرکب ہے۔ اسے بعض پنجابی دوست بھی پنجابی کے لیے استعمال میں لاتے ہیں۔ جیسے پانی میں ن پر طئے۔


جہاں تک نیٹ کی بات ہے توwasaib.comپر کچھ مواد یونیکوڈ میں موجود ہے۔ بلکل درست رینڈرنگ کے لیے ، نئے والےusp10.dll کوCکے اندر Internet Explorer والے فولڈر میں رکھنا پڑتا ہے۔ ہاں یہاں خبردار کر دوں، اس سے پاک نستعلیق کچھ بگڑ جاتا ہے۔ (آپ پاک کے لیے علیحیدہ “موزیلا فائر فاکس“ استعمالھ سکتے ہیں۔)

سرائیکی کا کوئی معیاری سافٹ وئیر موجود نہیں۔ لوگ ھاتھ سے اضافی نقاط وغیرہ ڈالتے ہیں۔ یہ بڑا مسئلہ ہے۔ اب جا کر درست کمپوزنگ ہو رہی ہے، مگر نسخ میں۔
آرا کا اظہار کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے نئے کی بورڈ بنانے کے لئے وسٹا کمپیٹبل کی بورڈ لے آؤٹ کرئیٹر ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی کوشش کی۔ معلوم نہیں براڈ بینڈ کے باوجود یہ انسٹالیشن مکمل ڈاؤن لوڈ نہیں ہوا یا اس کے لئے بھی وندوز وستا چاہیے کہ سیٹ اپ رن کرنے پر جواب دیتا ہے کہ یہ 32 بٹ پروگرام نہیں ہے!! پھر ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کروں گا۔ ادھر اگلے ہفتے تک میں مزید مصروف رہوں گا۔ اس کے بعد ہی کچھ کر سکوں گا۔
محسن نے کسی جگہ مشورہ دیا تھا کہ م س آفس میں جو یونی سکرائب انجن ہے، اس کو ہٹا کر ونڈوز والا کاپی کر دوں تو پاک نستعلیق کام کرے گا۔ یہ کام کیا تو اردو کا کوئی فانٹ بھی کام کر کے نہیں دیتا۔ آخر پھر واپس لانا پڑا۔ معلوم نہیں کیا چکر ہے کہ محض آفس 2003 میں یہ فانٹ کام کرتا ہے۔ ہاں آفس ایکس پی میں یہ تجربہ ابھی تک نہیں کیا کہ ونڈوز سسٹم کی یو ایس پی 10 ڈ ل ل فائل آفس کی شئرڈ فائلوں میں اوور رائٹ کر کے دیکھوں۔
 

فرضی

محفلین
مبارک ہو سرائیکی کیبورڈ تیار کرنے پر۔ مجھے خوشی ہوتی ہے جب پاکستان کی کسی بھی علاقائی زبان کے لیے کچھ کام کیا جاتا ہے۔
 

اجنبی

محفلین
رضوی صاحب!

میرا نام مشتاق نہیں ہے ، میں اجنبی ہاں ، مشاق میرے رتبے دا ناں ہے جیڑھا میں(دوسروے ممبراں طرح) ات ھےفضول پیغام بھیج بھی کے لیا ہے ۔
 
رضوی صاحب تساں میکوں ہِک گال ڈساؤ
تساں سرائیکی کی بورڈ تاں بنا گھدا ہے ، پر ہیں دا کوئی استعمال وی ہے انٹرنیٹ تے؟ :lol:

میکوں سرائیکی کوئی خاص نہیں‌آندی ، اگر سرائیکی دی شان وچ کوئی گستاخی تھی ونجے تاں معاف کر ڈیوو :p

میڈا ارادہ ہے کہ عنقریب سرائیکی زبان وچ وی ہک فورم لانچ کراں۔ بھئی، اگر سرائیکی ٹی وی چینل کھل سگدن تاں سرائیکی ویب سائٹاں کیوں نئیں بن سکدیاں؟
 
Top