متفق۔۔۔۔کالم کے نام پر ڈھکوسلا پیش کیا گیا ہے۔خود ساختہ مفروضوں اور حقائق توڑ مروڑ کر بیان کرنے کی ایک عمدہ مثال!
پہلی پوسٹ پڑھتے ہی آپ کو ٹیگ کرنے کا سوچا، لیکن پھر نیچے والے مراسلے پڑھتے ہوئے دل خوش ہو گیااو صدقے۔ طالبانی محبت کے پیچش کے ساتھ بدبو بھری آمد۔
بڑے دنوں بعد یہ اکاؤنٹ چلایا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ لگتا اُدھر والا اکاؤنٹ بحث کے لیے اور اسے مستقل کاپی پیسٹ کے لیے چن لیا ہے۔ لیکن اُدھر والے ایک اکاؤنٹ سے ادھر "متفق" ضرور کروا لیں ساری لعنت ملامت بھی تو اچھی نہیں لگتی۔ اتنے دن بعد آمد ہوئی ہے اور آتے ہی بینڈ بجنے لگ جائے چہ چہ چہ۔
او صدقے۔ طالبانی محبت کے پیچش کے ساتھ بدبو بھری آمد۔
بڑے دنوں بعد یہ اکاؤنٹ چلایا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ لگتا اُدھر والا اکاؤنٹ بحث کے لیے اور اسے مستقل کاپی پیسٹ کے لیے چن لیا ہے۔ لیکن اُدھر والے ایک اکاؤنٹ سے ادھر "متفق" ضرور کروا لیں ساری لعنت ملامت بھی تو اچھی نہیں لگتی۔ اتنے دن بعد آمد ہوئی ہے اور آتے ہی بینڈ بجنے لگ جائے چہ چہ چہ۔
واہ جی واہ، تاریکی کو بھی شرم آتی ہےعقل کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
اس روشن خیالی نے تو تاریکیوں کو بھی شرما ڈالا۔
جب ایک گروہ آپ کو کافر اور قابلِ گردن زنی قرار دے رہا ہے اور آپ کے معصوم بچوں کے پرخچے اڑا رہا ہے، مذہبی اجتماعات میں پہنچ کر بم پھاڑ رہا ہے، آپ کا اعتراض صرف اس بات پر آن ٹھہرا کہ "ظالمان کی شان" میں اچھے الفاظ کیوں نہیں استعمال ہوئے؟ انا للہ و انا الیہ راجعون"محبت کے پیچش کے ساتھ بدبو بھری آمد"
محبت کے پیچس،واہ کیا کہنے ہیں، یہ تو کسی ناول کا نام ہو سکتا ہے، پہلی دفعہ سنی گئی یہ اصطلاح، بہت ہی عجیب الفاظ استعمال کیے ہیں جناب آپ نے، روشن خیالی کی بھی حد ہوتی ہے،
ایک بار پھر کہوں گا کہ اختلاف اپنی جگہ، مگر الفاظ کے چناؤ سے اپنی سلجھی ہوئی شخصیت کا چہرہ بندہ محتاط انداز میں دکھاتا ہے کہ اپنے قول میں صادق نظر آئے۔۔۔ ۔۔۔ ۔!
ایک بندے کو اگر طالبان سے محبت ہے، یا وہ آپ کے مخالف نظریہ سے تعلق رکھتا ہے تو ضروری ہے کہ آپ تہذیب چھوڑ کر ایسی گندی زبان استعمال کرنا شروع کر دیں؟ اگر یہ روشن خیالی ہے تو سلام ایسی روشن خیالی کو۔۔۔ ۔۔!
میں بھی کالم کے مندرجات سے متفق نہیں ہوں مگرضروری ہے کہ گالیوں پر اتر آؤں۔۔۔ ۔!
کیا مظاہرہ ہے رواداری کا۔۔۔ ۔۔ سلام۔۔۔ ۔۔۔ !
اگر الفاظ نہ ہوں شریفانہ اور نہ ہی ظریفانہ انداز میں اختلاف کرنے کے تو محفل کی انتظامیہ نے کچھ چھوٹے چھوٹے آپشن بھی رکھیں ہیں جنھیں استعمال کر کے ہم اپنی پسند ناپسند اور متفق غیر متفق کا اظہار کر سکیں، انھیں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ کچھ عرصہ مزید کاپی پیسٹ سرکار کے کارنامے دیکھئے، پھر اس موضوع پر بات کرتے ہیںپرخچے تو اور بھی بہت گروہ اڑا رہے ہیں ہمارے۔۔۔ ۔۔۔ مگر پھر بھی ایک طریقہ ہوتا ہے جو پڑھتے ہوئے اچھا لگے اور لگے کہ بندہ باعلم ہے، ایک ہوتا ہے اختلاف کرنا، ایک ناپسند کرنا، ایک سخت الفاظ استعمال کرنا، ایک ہوتا ہے گالم گلوچ کرنا اور ایک ہوتا ہے گلے پڑھ جانا، ان سب میں کچھ نہ کچھ حد فاضل ہوتی ہے جسکو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
مخالف ہے اسکا یہ مطلب نہیں کہ اس پر ہر چیز جائز ہو گئی ہے۔ ویسے بھی یہ محفل اپنے لحاظ کی ایک منفرد محفل ہے۔ یہاں ہر بندے کو آزادی حاصل ہے کہ جو مرضی نظریہ رکھے اور اسے بیان کرے، یہاں قرآن کے منکر ہیں، احادیث کے منکر ہیں، کوئی کیمیونزم کا شیدائی ہے تو کوئی مشرف کا دیوانہ، کوئی ہندو ہے تو کوئی مسلم اور کوئ دہریہ، ہر کسی کو حق ہے جو مرضی نظریہ رکھے اور دوسروں کےنظریات سے مناسب انداز میں غیر متفق ہواس میں اگر کوئی طالبان کو اچھا سمجھتا ہے تو ظاہر ہے اس کے پاس بھی کچھ نہ کچھ نظریہ ہے جس کی بنیاد پر وہ ایسا سمجھتا ہے جیسے ہم انھیں غلط سمجھتے ہیں۔ خیر اگر مناسب اور شریفانہ الفاظ میں ہم اپنا نقطہ نظر بیان کریں اور دوسرے سے اچھ انداز میں اختلاف رکھیں تو میرے خیال میں محفل کا حسن برقرار رہے گا آگے آپکی مرضی اگر آپکو میری بات پھر بھی سمجھ نہ آئے۔
سوال گندم جواب چناآپ کچھ عرصہ مزید کاپی پیسٹ سرکار کے کارنامے دیکھئے، پھر اس موضوع پر بات کرتے ہیں