سرحد کے اس پار * تبصرہ جات

سیما علی

لائبریرین
سید عمران بھائی بس اتنا بتا دیجئے کہ ہمارے علاقہ کو قدم بوسی کا یہ شرف آپ نے کب بخشا تھا؟
عمار میاں اس سے خوب صورت سفر نامہ پڑھا ہے آپ نے بیک وقت ہنساتا بھی ہے اور رُلاتا بھی ہے ۔حساسیت سے بھرپور اور کہیں اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹتا بہت بڑی خوبی ہم جیسا نالایق تو تبصرہ کرنے پر بھی سو بار سوچتا ہے ۔۔۔ لکھنے پر بھی ۔۔۔۔۔
 
عمار نقوی

محفلین

بس سیما آپی اتنا سمجھ لیجئے کہ پہلا سفرنامہ ہے جو بائے بسم اللہ سے تائے تمت تک پورا پڑھا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
بس سیما آپی اتنا سمجھ لیجئے کہ پہلا سفرنامہ ہے جو بائے بسم اللہ سے تائے تمت تک پورا پڑھا ہے۔
بالکل ایسا ہی ہے کیونکہ سفر ناموں سے اکتاہٹ کی ایک وجہ یہ بھی کہ سفر نامہ لکھنے والوں پہ سب سے پہلے تو میم عاشق ہو جاتیں ہیں جیسے بیچاریوں کو اور کرنے کو کچھ نہیں دوسرے اس
طرح کے سفرنامے فرضی اور خودساختہ رومانی سفرنامے زیادہ لگتے ہیں۔۔مگر انکے ساتھ ساتھ قاری سفر کرتا ہے آپ کو زیادہ اچھا لگا ہوگا کیو نکہ حساسیت کا تعلق زیادہ ہے “ کیونکہ ڈاکخانہ بھی مل گیا ہے”۔۔۔۔یہ ہماری اپنی اصطلاح ہے کسی دن تفصیل سے بات ہوگی اس پہ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

ایک تو سید صاحب کا انداز تحریر غضب اوپر سے جائے سفر میرا اپنا علاقہ دیوبند۔مزہ دوبالا ہو گیا۔کہیں سید صاحب کے پطرس بخاری کو مات دیتے مزاحیہ جملے تو کہیں اپنی تاریخ اپنے ماضی سے وابستگی کا شدید احساس اور اختتامیہ تو اندر تک زخمی کر گیا۔
 
صد فی صد درست :):):):):)

کیونکہ ڈاکخانہ بھی مل گیا ہے”۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین

شمشاد

لائبریرین
ڈاکخانہ کی وضاحت نہیں کی اب تک آپ نے :)
ڈاکخانہ ملنا، یہ ہمارے ہاں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ جب کوئی پردیس میں ایک ہی علاقے کے دو لوگ مل جائیں تو کہا جاتا ہے کہ "ڈاکخانہ مل گیا ہے"۔

میرا تعلق پنجاب سے ہے۔ تو پنجاب کے دیہاتوں میں ایسا ہوتا ہے کہ ہر دیہات کا الگ الگ ڈاکخانہ نہیں ہوتا، کئی ایک دیہاتوں کا ایک ہی ڈاکخانہ ہوتا ہے۔ تو جب کوئی ایک جاننے والا دوسرے جاننے والے کو کہتا ہے کہ میرا تعلق فلاں دیہات سے ہے اور دوسرا بھی کسی ایسے ہی دیہات سے تعلق رکھتا ہو، جن کا ڈاکخانہ ایک ہی ہو، تو اس موقعے پر بھی بولتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سید عمران بھائی بس اتنا بتا دیجئے کہ ہمارے علاقہ کو قدم بوسی کا یہ شرف آپ نے کب بخشا تھا؟
اسی لڑی میں کہیں اس کا ذکر کیا گیا ہے!!!
اس ساری لڑی میں عمران بھائی نے کہیں بھی نہیں بتایا کہ وہ کب پدھارے تھے۔ صرف ایک مراسلے میں تابش بھائی نے ذکر کیا ہے کہ یہ سفر نامہ 20 سے 25 سال پرانا ہے اور عمران بھائی نے اس کی تردید نہیں کی۔
 
الف عین

مجھے یاد پڑتا ہے کہ کہیں ذکر تھا کہ 1998 میں یہ سفر ہوا تھا
 
Top