تاج محل میں جابجا بنے نقش و نگار اور جڑاؤ پتھروں کی قریب سے تصویر۔۔۔
متعدد جگہوں پر اب تک لاکھوں انسانی ہاتھ لگنے سے یہ اُکھڑنے لگے ہیں یا کالے پڑگئے ہیں۔۔۔
مغلیہ محلات میں ہوا اور روشنی کی آمد و رفت کے لیےoctagonal یعنی ہشت پہلو یعنی آٹھ پہلو والے ڈیزائن کی کھڑکیاں بنائی گئی ہیں جیسا کہ اس تصویر میں بھی نمایاں ہیں۔۔۔
بقول ایک گائیڈ یہ ڈیزائن اس لیے اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعے باہر سے ہوا اور روشنی تو آتی ہے لیکن نظر کچھ نہیں آتا!!!