سردی کا موسم اور کرنٹ

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم،

آپ لوگوں نے سنا پڑھا ہوگا کہ سردی میں انسان کے جسم کی مقناطیسیت بڑھ جاتی ہے۔
اور جن مقامات پر بہت زیادہ سردی پڑے وہاں جب لوہے وغیرہ کی کسی چیز کو چھوا جائے تو ایک کرنٹ نما سا جھٹکا لگتا ہے۔

لیکن یہاں کراچی میں تو اتنی خطرناک سردی بھی نہیں پڑتی۔ پھر بھی ہمارے ساتھ یہ معاملہ ہے کہ لوہا تو لوہا اگر کچھ دیر بیٹھنے کے بعد پلاسٹک کو بھی چھوا جائے تو جھٹکا:confused:

حتٰی کے اکثر تو پانی چھونے پر بھی لگ جاتا ہے۔
اور کسی سے ہاتھ ملانے یا چھونے جانے پر ہمیں تو لگتا ہی ہے اگلا بھی اس جھٹکے سے محفوظ نہیں رہتا۔

کیا آپ لوگوں کے ساتھ ایسا کوئی معاملہ ہوتا ہے کہ نہیں؟
 
عندلیب

محفلین

ہاں یہاں بھی ایسے جھٹکے لگتے ہی رہتے ہیں ۔۔ :D
 
جی میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا رہا ہے، اپنے مانیٹر کو ہاتھ لگاتا تو جھٹکا، وہ بھی بڑے زور کا میں بھی یہی سمجھتا رہا کہ شاید مجھ میں کوئی خاص قسم کی کرنٹ آگئی ہے، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کرنٹ مانیٹر میں آئی ہوئی ہے، پس مانیٹر تبدیل کیا تو پھر سب اچھا ہے کی خبریں ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
یہ عموماً کارپٹ پر چلنے سے جسم میں کرنٹ آ جاتی ہے، جسے static charge کہتے ہیں۔ اور جیسے ہی آپ کسی اور چیز کو ہاتھ لگاتے ہیں تو آپ کے جسم سے یہ چارج گراؤنڈ ہو جاتا ہے جس سے ایک معمولی سا جھٹکا لگتا ہے۔ چارج زیادہ ہونے کی صورت میں جھٹکا بھی اسی طاقت کا لگتا ہے۔

کارپٹ کے علاوہ، آپ کے دفتر میں بجلی کی تاروں سے بھی تھوڑی بہت بجلی خارج ہوتی ہے جو آپ کا جسم جذب کرتا ہے اور گراؤنڈ ہوتے وقت معمولی سا جھٹکا لگتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
فہیم بھائی ، چُپ کر جائیں۔ کے ای ایس سی والوں کو پتہ چل گیا تو آپ کو اپنے گرڈ سے منسلک کر لیں گے۔آٹھ دس میگا واٹ تو مل ہی جائے گی کراچی باسیوں کو :)۔
 
فہیم

لائبریرین
آہ ہا،
یعنی ایسا سبھی کے ساتھ ہے۔
ہم سمجھے شاید ہم میں کوئی سپر ہیروز بلکہ سپر ولن میگنٹو والی خصوصیات آگئی ہیں:grin:
 
فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی ، چُپ کر جائیں۔ کے ای ایس سی والوں کو پتہ چل گیا تو آپ کو اپنے گرڈ سے منسلک کر لیں گے۔آٹھ دس میگا واٹ تو مل ہی جائے گی کراچی باسیوں کو :)۔

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا،
انہیں کو ایک جھٹکا دے دیا جائے اس کا تو :)
 
محمدصابر

محفلین
کل سارا دن میری سب سے چھوٹی بیٹی ،معارج ،کو جو بھی ہاتھ لگاتا تو دونوں کو کرنٹ لگتی۔ اور جھٹکے اتنے زور کے تھے کہ شام تک وہ کسی کو بھی ہاتھ نہیں لگانے دے رہی تھی اور بس روئے جا رہی تھی۔ پھر جب میں واپس گھر پہنچا تو میں نے جا کر اس کے سارے کپڑے تبدیل کروائے تب اس کی جان چھوٹی لیکن ڈر نہیں گیا۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
جی بالکل کپڑوں کی وجہ سے بھی مقناطیسیت کا اثر ہوتا ہے۔ ایک ریشمی کپڑا لٹکا کر اس پر تیز تیز لگاتار ہاتھ پھیر کر تجربہ کر لیں۔ بعض بعض میں تو چنگاریاں اڑتی بھی دکھائی دیں گی۔
 
فہیم

لائبریرین
جی بالکل کپڑوں کی وجہ سے بھی مقناطیسیت کا اثر ہوتا ہے۔ ایک ریشمی کپڑا لٹکا کر اس پر تیز تیز لگاتار ہاتھ پھیر کر تجربہ کر لیں۔ بعض بعض میں تو چنگاریاں اڑتی بھی دکھائی دیں گی۔

جی یہ چنگاریوں والے نظارے ہم بھی کرچکے ہیں۔
اور بعض دفعہ تو کپڑے سے بہت دور ہونے کے باوجود بھی لہریں سی محسوس ہورہی ہوتی ہیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اکثر سردیوں میں جب سر پر ٹوپی وغیرہ لیے رکھیں زیادہ دیر تو اس کے بعد بالوں کو کنگھی کرنے سے بھی چارج پیدا ہوتا ہے۔ اور اگر آپ اندھیرے میں بال کنگھی کررہے ہوں تو اس کو دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ لمبے بالوں میں زیادہ ہوتا ہے۔
 
کیا بال کھڑے ہوجاتے ہیں:ROFLMAO:

کچھ ایسے
electric-shock-hair.jpg

یا پھر ایسے:ROFLMAO:
2738613139_cb7ff354bd.jpg
 
Top