سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی

ماں کی محبّت سے زیادہ اشتہا انگیز کچھ نہیں ہوسکتا سوائے مٹی کی خوشبو کے- میرا اور آپ کا گاؤں، وہی گاؤں جہاں سے ہم سب کا خمیر اٹھا ہے، وہی ہرے بھرے گاؤں جنہیں ہمارے آباؤ اجداد ہمارے روشن مستقبل کے لئے پیچھے چھوڑ آئے-

میرا ماننا ہے کہ شکم پروری کے زیادہ تر تجربات اور ان سے پیدا ہونے والے احساسات ہمارے بچپن کا عکس ہوتے ہیں، میں نے پہلی بار سرسوں کے پیلے لہلہاتے کھیت بچپن میں ہی دیکھے تھے- ہم کراچی سے راولپنڈی، براستہ تریندہ (پنجاب کا ایک گاؤں) جا رہے تھے جب میں سونے کے کھیت کے بیچوں بیچ ایک توانا سیاہ بیل دیکھا جس کے سر پر ایک کالا کوا کسی تاج کی طرح بیٹھا ہوا تھا-

مجھے اچھی طرح یاد ہے یہ دیکھتے ہی میں چلّا اٹھی تھی، 'پیلے پھولوں کے بیچ کالا گوریلا اور کالا کوا بیٹھے ہیں!'- میں اس وقت صرف تین سال کی تھی، میری دنیا میں سب کچھ ممکن تھا اور تھوڑی ہی دیر میں میرا تعارف سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی سے ہونے والا تھا-

پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں، دھرتی ماں کی اس سوہنی سوغات میں ذائقہ، غذائیت اور رنگ کی بہتات ہے بالکل پنجاب کے لوگوں کی طرح- عالیشان ہمالیہ کے کے دامنوں میں اگنے والا سرسوں کوئی پانچ صدیوں سے یہاں موجود ہے- سرسوں، سردیوں اور بہار کی سوغات ہے اور واہگہ کے دونوں جانب موجود پنجاب میں اس کی بہتات ہے چناچہ یہ شہری اور دیہاتی دونوں پنجابیوں کا پسندیدہ پکوان ہے-

5304702d1266b.jpg

سرسوں کا ساگ، رائی کے پودے کے پتوں سے بنایا جاتا ہے، اسی پودے سے ہمیں چٹخارے دار رائی حاصل ہوتا ہے- پاکستان اور انڈیا میں اگنے والے دیسی سرسوں کے پتے ہموار بناوٹ کے ہوتے ہیں جبکہ ایک اور قسم کی سرسوں کے پتے مڑے تڑے خمدار ہوتے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی مٹی جیسا ہوتا ہے-

تاریخ کے مطابق سرسوں کا ساگ پنجاب کے دیہاتیوں کی غذا تھا- اس پر گھر کے بنے مکھن کا تڑکا پنجاب کے زرخیز کھیتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لئے غذائیت سے بھرپور بہترین کھانا تھا- وہ دیسی گھی، دیسی مکھن، لسی، دیسی پنیر اور چھاچھ کی اتنی تشہیر کرتے کہ رفتہ رفتہ شہر پنجاب نے بھی اسے اپنانا شروع کردیا- حالانکہ یہ ایک مرغن کھانا ہے لیکن اس کی خالصیت، تازہ اور نباتاتی ساخت نے پراسیسڈ کھانوں کی دنیا میں اسے فاتح بنا دیا ہے-

سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی میں موجود غذائیت کی وجہ سے مائیں اپنے بچوں کو بھی یہی کھلاتی ہیں- 'مائیں زیادہ بہتر جانتی ہیں، وہ نسل در نسل سے یہ پنجابی پکوان پکاتی چلی آئی ہیں'، جالندھر کے پنجابی رمیش چندر کہتے ہیں، وہ امریکا میں ریسٹورانٹ کی ایک کامیاب چین کے مالک ہیں-

جب میں ان سے بات کر رہی تھی تو ان کی بیگم جنہیں میں پیار سے آنٹی کہتی ہوں میرے لئے سرسوں کا ساگ لے کر آئیں، رمیش انکل نے مجھے بتایا کہ 'سرسوں کے پتوں میں بہت توانائی چھپی ہے اور اس کے ساتھ بہترین چیز مکئی کی روٹی ہے- یہ روٹی گلوٹن سے پاک ہوتی ہے اور پکنے کے بعد منفرد تگڑا ذائقہ دیتی ہے- پنجاب کی سردیوں میں تازہ مکئی کا آٹا ہمیشہ دستیاب ہوتا ہے، ہمارے اجداد کھیتوں سے تازہ مکئی لاتے تاکہ گھر کی خواتین انہیں چکّی میں پیس کر مکئی کا آٹا بنائیں- '

5304702cb66c8.jpg

روایتی طور پر اصلی سرسوں کے ساگ میں مصالحے نہیں پڑتے بس ہلکا سا نمک، ادرک، سرسوں کے ساگ، پالک، ہری مرچوں، بھتورا اور میتھی کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے- اور ہماری مائیں اور نانیاں، دادیاں اسی صدیوں پرانی ترکیب کے ساتھ بنا کسی جدّت کے یہ مزیدار ساگ بناتی ہیں- کہتے ہیں کہ اسے ہلکی آنچ پر اپنے ہی پانی میں پکایا جاتا ہے، اسے اس وقت تک ہاتھ سے چلاتے رہتے ہیں جب تک یہ مطلوبہ لطافت تک پک نہ جائے پھر اس پر تلی ہوئی پیاز اور تازہ گھر کے بنے مکھن کا تڑکا لگا کر کھایا جاتا ہے-

اتر پردیش کے لوگ ساگ کو پہلے ہلکا سا تلتے ہیں پھر اس میں ٹماٹر اور دہی ڈال کر پکاتے ہیں تاکہ اس کے تیز چٹپٹے اور تلخ ذائقے کو کم کیا جاسکے- سرسوں کا ذائقہ خاصا تیکھا ہوتا ہے اسی لئے اسے دوسری ہری سبزیوں کے پتوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے جیسے بروکولی، مولی، پالک، میتھی، بھتورا اور کبھی کبھی شلجم کے پتوں کے ساتھ-

جب میں نے سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی بنانے کا فیصلہ کیا تو اپنی انجم خالہ سے مدد مانگی- وہ کوئی پچاس سالوں سے ہمارے خاندان کے لئے سرسوں کا ساگ بنا رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ساگ میں اجزاء جتنے کم ہونگے وہ اتنا ہی مزیدار ہوگا- خالہ تو فیصل آباد کی رہنے والی ہیں لیکن یہ ترکیب ان کی ساس کی ہے جن کا تعلق روپ نگر (تقسیم سے پہلے انڈیا) سے تھا اور انہوں نے یہ اصلی پنجابی ساگ کی ترکیب اپنی ساس سے سیکھی- اس طرح میں یہ دعویٰ کر سکتی ہوں کہ یہ ترکیب ہماری خاندانی ہے-

مجھے میتھی تو نہیں ملی لیکن رمیش انکل نے ساگ کا ذائقہ مزید بڑھانے کے لئے ایک خفیہ جزو بتایا- اصلی دیہاتی ترکیب میں ساگ کو دھیمی آنچ پر پکایا جاتا ہے لیکن میں نے شہری شارٹ کٹ لگایا اور اس سے حاصل ہونے والا نتیجہ انتہائی لذیذ اور ویسا ہی دیہاتی امتزاج رکھتا تھا اور اس کا ثبوت یہ کہ میرے تیرہ سالہ نے بھی کھانے کےدوران دوسری بار ساگ مانگا- تو حاضر ہے میرے کچن سے آپکی خدمت میں:

5304702d0e82c.jpg

سرسوں کا ساگ: آٹھ سے دس افراد کے لئے
اجزاء:
سرسوں کا ساگ ٹہنیوں کے ساتھ کاٹ لیں - چار پاؤنڈ
پالک - دو پاؤنڈ
میتھی کا ساگ (اگر دستیاب ہو) - دو پاؤنڈ
پانی - آدھا کپ
گڑ (خفیہ جزو) - ایک چائے کا چمچ
موٹی ہری مرچ - پانچ سے سات عدد
نمک - حسب ذائقہ
ادرک - ایک انچ کا ٹکڑا
مکئی کا آٹا - دو کھانے کے چمچ، ایک چوتھائی پانی میں حل کرلیں

دو بڑے پیاز باریک کٹے ہوئے اور ایک چائے کا چمچ لہسن، ایک چوتھائی کپ تیل میں فرائی کرلیں (گارنش کے لئے)
مکھن - حسب خواہش
ترکیب:
ایک بڑی دیگچی میں آدھا کپ پانی ڈال کر سرسوں کے پتے پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں- اب اس میں تمام دیگر اجزاء شامل کر کے پندرہ سے بیس منٹ مزید پکائیں، بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا بلینڈ کریں-

اب اس میں مکئی اور پانی کا محلول ڈال کر چند منٹ مزید پکائیں، اوپر سے گارنش کر کے پیش کریں-

مکئی کی روٹی - بارہ سے چودہ روٹیوں کے لئے
اجزاء:
مکئی کا آٹا - چار کپ
نیم گرم پانی- ڈھائی سے تین کپ
ہرا دھنیہ - چار کھانے کے چمچ (آپشنل)
موٹی ہری مرچیں - دو عدد باریک کٹی ہوئی (آپشنل)
نمک - حسب ذائقہ
تیل - حسب ضرورت

ترکیب
آٹے میں پانی ملا کر گوندھ لیں ساتھ ہی ہرا دھنیا اور مرچ بھی شامل کردیں- گول پیڑے بنا کر بیکنگ پیپر پر رکھ کر روٹی بنا لیں-

توے پر تیل گرم کر کے اس پر روٹی ڈال دیں، روٹی کو دونوں جانب سے دو سے تین منٹ تک پکائیں اور سنہرا ہوجانے پر مکھن ڈال کر پیش کریں-

ماخذ
 
مقدس

لائبریرین
میں ساگ میں پیاز نہیں ڈالتی۔۔ بٹر میں لہسن، ادرک پیس کر ڈالا جب وہ براون ہونے لگے تو تھوڑا سا پانی ڈال دیا تاکہ وہ جلے ناں۔۔ اس کے بعد نمک، لال مرچ (کرش) ڈال کر بھون لیا۔ پانی ڈرائی کرنے کے بعد اس میں ساگ ڈال دیا۔۔ سرسوں اور میتھی ایک ساتھ ڈال دی اور اس کو مدھم ہیٹ پر پکنے کو چھوڑ دیا۔۔۔ وہ خود ہی اپنے پانی میں پک جائے گئی۔۔ اینڈ پر سویا ساگ ڈال کر پکا لیا۔۔ اٹس اے یمیسٹ دیسی ڈش آئی کین ایٹ اینی ٹائم۔۔۔ لسی ڈال کر بنانا ہو تو ٹائم زیادہ لگتا ہے
 
نایاب

لائبریرین
بلاشبہ بہت لذید اور من پسند ہے مکئی کی رواٹی ساگ کے ساتھ ۔
ساگ پکاتے جب تک پکانے والے کے کندھے نہ تھکیں ۔ ساگ میں لذت ہی نہیں آتی (میری مکمل بہتر )
اور ساگ پکا کر تین دن بچوں سے کندھے بازو ہی دبواتی رہتی ہے ۔
میں نے آسان حل دیا کہ گرائنڈ کرو سب اوردیگچے میں بھر پکنے رکھ دیا کرو ۔۔۔۔۔۔۔ مگر چلتی اسی کی ہے ۔
بہت دعائیں
 
بھیا مزہ تو ویسے ہی آتا ہے جیسا بھابھی پکاتی ہیں
 
نایاب

لائبریرین
بھیا مزہ تو ویسے ہی آتا ہے جیسا بھابھی پکاتی ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھابھی ساگ تو بس آپ کے ہاتھ کا مزیدار ہوتا ہے ۔۔۔۔
ماشاء اللہ سے پانچ نندوں دو دیوروں سمیت پورے سسرال نے یہی کہتے بیچاری کو ایموشنل بلیک میل کر رکھا ہے ۔
صبح ہی بتا رہی تھی دس بارہ کلو ساگ پکا کر رکھ لیا ہے اب کوئی بچہ ملنے جائے گا تو دے آئے گا ۔
کندھوں کے درد کی شکایت سنانے سے پہلے بھی اور سنانے کے بعد بھی یاد رہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسی بلیک میلنگ تو جب کوئی چاہے کر لے :)
 
سارہ خان

محفلین
ہم گڑ نہیں ڈالتے ۔۔ مکئی کے آٹے کی جگہ گندم کا ہی ڈالتے ہیں ۔۔ باقی ایسے ہی بناتے ہیں ۔۔اور تھوڑا مکھن آخر میں پک جانے کے بعد ڈالتے ہیں ۔۔
 
ہم گڑ نہیں ڈالتے ۔۔ مکئی کے آٹے کی جگہ گندم کا ہی ڈالتے ہیں ۔۔ باقی ایسے ہی بناتے ہیں ۔۔اور تھوڑا مکھن آخر میں پک جانے کے بعد ڈالتے ہیں ۔۔
امی جب بناتی تھی تب وہ تڑکا ساتھ میں ہی لگا دیتی تھیں لیکن سب مکھن اپنی اپنی مرضی سے ڈالتے تھے
 
سارہ خان

محفلین
امی جب بناتی تھی تب وہ تڑکا ساتھ میں ہی لگا دیتی تھیں لیکن سب مکھن اپنی اپنی مرضی سے ڈالتے تھے
ہاں ایسے ہی جس کا دل چاہے مکھن ڈال کے کھائے ۔۔
اور ہمارے ہاں مکئی نہیں چاول کے آٹے کی روٹی کے ساتھ کھاتے ہیں ۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھابھی ساگ تو بس آپ کے ہاتھ کا مزیدار ہوتا ہے ۔۔۔۔
ماشاء اللہ سے پانچ نندوں دو دیوروں سمیت پورے سسرال نے یہی کہتے بیچاری کو ایموشنل بلیک میل کر رکھا ہے ۔
صبح ہی بتا رہی تھی دس بارہ کلو ساگ پکا کر رکھ لیا ہے اب کوئی بچہ ملنے جائے گا تو دے آئے گا ۔
کندھوں کے درد کی شکایت سنانے سے پہلے بھی اور سنانے کے بعد بھی یاد رہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

آپ لوگ خُشک ساگ کرکے کھاتے ہو ؟ اکثر ساگ کو کاٹ کے خُشک کرے دھوپ میں بند کرکے رکھا جاتا ہے کہ جب موسم نہیں بھی ہو تو لطف لیا جاسکے ۔۔۔ آپ جب ملتان تشریف لائیں گے تب آپ کا سواگت ساگ سے ہی کردیں گے :)
 
نور وجدان

لائبریرین
ہم تو گندم کی روٹی سے ہی کھاتے ۔۔۔کوئی سبزی گوشت جتنا سواد رکھتی وہ ساگ ہے ۔کہنے والے کہتے ہیں کہ بدن اس کو ہضم بھی دیر سے کرتا ہے
 
آپ لوگ خُشک ساگ کرکے کھاتے ہو ؟ اکثر ساگ کو کاٹ کے خُشک کرے دھوپ میں بند کرکے رکھا جاتا ہے کہ جب موسم نہیں بھی ہو تو لطف لیا جاسکے ۔۔۔ آپ جب ملتان تشریف لائیں گے تب آپ کا سواگت ساگ سے ہی کردیں گے :)
ہمارے ہاں تو پکا کر فریز کر لیتے ہیں جب موسم جانا والا ہوتا ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
ہمارے ہاں تو پکا کر فریز کر لیتے ہیں جب موسم جانا والا ہوتا ہے

فریز والا باسی ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔یقین کرو مجھے بہت برا لگتا تھا جب بہت سارا ساگ سکھایا جاتا تھا کئی کئی دن تک۔۔۔۔۔یہاں تک کہ وہ باکل خشک ہو جاتا تھا اور پھر اس کو باکس میں رکھ دیا جاتا تھا ۔جب بندہ کا دل ساگ کھانے کو کرے گرمی کے موسم میں تو یہی چلتا تھا ۔۔۔ اس کا ذائقہ بھی زیادہ اچھا ہوتا ہے اور گھُلا ہوا بھی ہوتا ہے
 
لاریب مرزا

محفلین
میڈ
لاریب مرزا میڈیم جی یہاں بھی چکر لگا لیا کریں محفل میں آپ کی سرگرمیاں بہت محدود ہوتی جا رہی ہیں مسلسل شکایت آ رہی ہیں
میڈیم :p
اپنی محدود سرگرمیوں کے لیے معذرت خواہ ہوں.. دراصل مصروفیت کے باعث محفل کو وقت نہیں دے پاتی.. حالانکہ دل تو کرتا ہے ادھر ہی ڈیرا جما لوں :D
آپ کی یہ لڑی ہی دیکھ رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ ہمیں تو فی الحال بنا بنایا مل جاتا ہے ساگ... امی جان زندہ باد :) خوب موجیں لگی ہوئی ہیں ہماری تو :)
 
لاریب مرزا

محفلین
عروہ خان ۔۔۔۔ لاریب مرزا تو یہاں آگئی ہے اب آپ بھی یہاں پر کچھ سیکھ لو ۔
نور سعدیہ صرف پڑھ کے اور زبانی کلامی تھوڑی نہ کچھ آتا ہے۔. :D جب تک باورچی خانے میں جا کر تجربے نہ کریں تب تک کچھ سیکھا نہیں جا سکتا :p اور ابھی اتنے پیچیدہ اور وقت طلب کھانے میں نہیں پکاتی.. وہ امی کی ہی سر دردی.. :)
ویسے آپ نے کبھی ساگ بنایا؟؟ :D
 
ہائے ظالم ! کیا پوچھ لیا :) ۔۔۔میں ساگ بناؤں گی تو کھائے گا کون ؟ میں نے پہلی دفعہ سُوکھا ساگ تب بنایا تھا جب میں فرسٹ ائیر میں تھی ۔۔ویسے ابھی تک ابن سعید بھیا کو کچے کیلے کے پکوڑے نہیں کھلائے ۔۔۔ناراض ہوئے بیٹھے تھے مجھ سے ۔بڑی مشکل سے رام کیا۔
 
Top