سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی

ہائے ظالم ! کیا پوچھ لیا :) ۔۔۔میں ساگ بناؤں گی تو کھائے گا کون ؟
ہم! :) :) :)
میں نے پہلی دفعہ سُوکھا ساگ تب بنایا تھا جب میں فرسٹ ائیر میں تھی ۔
اور اس کا نتیجہ؟ :) :) :)
ویسے ابھی تک ابن سعید بھیا کو کچے کیلے کے پکوڑے نہیں کھلائے ۔
ہم نے تو کھا لیے ہیں، اب بس آپ خود کھانے کے لیے بنائیں، ہمیں بس احوال سمیت اس کا دیدار کرا دیجیے گا۔ :) :) :)
ناراض ہوئے بیٹھے تھے مجھ سے ۔بڑی مشکل سے رام کیا۔
اس وقت ہم بیٹھے نہیں تھے، سو رہے تھے۔ صبح اٹھے تو اچھی خاصی تحریر کے ساتھ آنکھ کھلی۔ گو کہ ہمیں یاد نہیں پڑتا کہ ہم ناراض کب تھے، پھر بھی اب یہ راز کھلا ہے کہ روٹھنے پر خوبصورت سی تحریری پڑھنے کو مل سکتی ہے تو ہم باقاعدہ اسے اپنا معمول بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ :) :) :)
 
نور وجدان

لائبریرین
ہم! :) :) :)

اور اس کا نتیجہ؟ :) :) :)

ہم نے تو کھا لیے ہیں، اب بس آپ خود کھانے کے لیے بنائیں، ہمیں بس احوال سمیت اس کا دیدار کرا دیجیے گا۔ :) :) :)

اس وقت ہم بیٹھے نہیں تھے، سو رہے تھے۔ صبح اٹھے تو اچھی خاصی تحریر کے ساتھ آنکھ کھلی۔ گو کہ ہمیں یاد نہیں پڑتا کہ ہم ناراض کب تھے، پھر بھی اب یہ راز کھلا ہے کہ روٹھنے پر خوبصورت سی تحریری پڑھنے کو مل سکتی ہے تو ہم باقاعدہ اسے اپنا معمول بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ :) :) :)

ویسے فاتح بھائی قہقہ لگواتے ہیں اور آپ دھیما دھیما مسکرانے پر مجبور کرتے ہیں ۔ سو بھائی بہنوں کا کتنا خیال کرتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے :) :) :)

سعود بھیا ! کبھی کبھی تُکے پورے نمبر دے جاتے ہیں ۔ اسی طرح کبھی کبھی کی کوکنگ نمبر دے جاتی ہیں ۔میں نے تو اکیلے مونگرے مٹر بھی بنائے تھے سب نے انگلیاں چاٹی تھیں اور چکن بھی ۔۔۔ ہاں مجھے چاول ابھی تک بنانے نہیں آئے ہیں :)

آپ ناراض تھوڑی نا ہوسکتے ہیں مگر ہم بہنیں خیال نہیں کریں گی بھائی کی فرمائشوں کا تو فائدہ بہن ہونے کا :) ۔۔۔۔۔قسم سے روٹھنا نہیں میرا دل بہت چھوٹا ہے ۔۔۔ دل چھوٹا سا بچہ تو ہے :)

رہی بات بنانے کی ۔۔۔۔کسی دن مصروفیت سے فارغ ہوئی تو ضرور بناکے احوال سمیت شیئر کروں گی ۔ ابھی آپ کو پتا ہے تو مصروفیت کا :)
 
لاریب مرزا

محفلین
ہائے ظالم ! کیا پوچھ لیا :) ۔۔۔میں ساگ بناؤں گی تو کھائے گا کون ؟۔
فکر نہ کریں.. میں بھی صرف ساگ کٹانے کی حد تک ہی مدد کرتی ہوں اور وہ بھی کٹنگ بورڈ پہ کہ میرے ہاتھ خراب ہو جائیں گے :p اور امی جان ان نخروں کو دیکھ کے توبہ توبہ کرتی ہیں :D
 
لاریب مرزا

محفلین
جب بھی لاریب بٹیا کی طالبات کی اگلی اسائمنٹ ڈیو ہو اس سے تھوڑا پہلے۔ :) :) :)
ابھی جمع کرائے دیتی ہوں۔ فرض کیا کہ دس کے دونوں ہندسوں کے درمیان اعشاریہ لگا دیا جائے :p تو باقی بچا صرف ایک... تو ایک ساگ کا نام تو مجھے آتا ہی ہے اور وہ ہے "ساگ" :D
طالبات کی طرح اگر اسائنمنٹ بنانے بیٹھ گئی تو وہ خونِ جگر کہاں سے لاؤں گی جو وہ صرف کر دیتی ہیں :in-love: :)
 
ابھی جمع کرائے دیتی ہوں۔ فرض کیا کہ دس کے دونوں ہندسوں کے درمیان اعشاریہ لگا دیا جائے :p تو باقی بچا صرف ایک... تو ایک ساگ کا نام تو مجھے آتا ہی ہے اور وہ ہے "ساگ" :D
ساگ بھلے ہی کچھ علاقوں میں ایک مخصوص ساگ کے لیے استعمال ہونے لگا ہو ورنہ یہ ایک اسم نکرہ ہے اور ساگوں کا ایک پورا گروپ ہے جس میں کئی طرح کے ساگ آتے ہیں۔ اور ہاں یہ اعشاریہ والی بے ایمانی بھی نہیں چلے گی ورنہ نمبر میں بھی اعشاریہ تھوڑا سا بائیں لگ گیا تو فیل ہوتے دیر نہیں لگے گی بچو جی! :) :) :)
طالبات کی طرح اگر اسائنمنٹ بنانے بیٹھ گئی تو وہ خونِ جگر کہاں سے لاؤں گی جو وہ صرف کر دیتی ہیں :in-love: :)
کچھ تو ان بچوں کے دکھوں کا احساس ہو۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
سرسوں کا ساگ
میتھی کا ساگ
پالک کا ساگ
گھاس کا ساگ
---
مدد فراہم کرنے کا شکریہ زیک بھائی!! :D لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ابھی آدھے بھی نہیں ہوئے.. پورے دس ہیں دس...:p
ویسے سعود بھائی! دس ہیں بھی کہ نہیں؟؟ ہمیں پہلے ہی بتا دیں.. ہم ایویں ہی نہ دماغ لڑاتے رہیں۔ :D
 
Top