میں کسی وجہ کہ محفل میں نہ آپا یا سو تاخیر سے سہی یہ افسوس ناک خبر پہنچا رہا ہوں کہ اردو محفل کے دیرینہ رکن
’’ سرمد خان ‘‘ جنہیں محفل کے ایک منتظم نے اپنی بات سے اختلاف کی پاداش میں (
مبینہ طور پر) معطل کردیا تھا ، گزشتہ جمعرات کو جنوبی افریقہ میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ، ان کے والدین اب جنوبی افریقہ جاچکے ہیں ، قیاس کیا جاتا ہے کہ سرمد کو حادثے کا رنگ دے کر قتل کیا گیا ہے ۔،مینہ باجو اور دانی بھیا کے طفیل مجھے سرمد کے والدِ گرامی جناب کلیم زمان خان سے پرسہ کا موقع ملا ، کلیم صاحب نے بتا یا کہ سرمد کی ڈائری سے اس کے ’’ اردو مجلس ‘‘ اور ’’ اردو محفل‘‘ کے دوستو ں کا علم ہوا ، دیگر وہ کسی کونہیں جانتے جبھی انہوںنے رابطہ کیا ہے ، کہ سرمد کے دوستوں کو خبر کردی جائے ، سو آپ سبھی احباب سے دست بستہ التماس گزار ہوںکہ سرمد خان کی مغفرت کی دعا کیجے ، اللہ تبارک و تعالی سرمد کے تما م صغیر و کبیرہ گناہوں لغزشو ںکو رمضان کی برکت سے معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی ٰ رتبہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان بشمول والدین کو صبرِ ایوبی و یعقوبی عطافر مائے ، آمین ثم آمین
آپ سے بھی دعا کی درخواست ہے