سرچ انجن کے ذریعے قران کے متن کی تلاش

urdumela.com

محفلین
بہت اچھا مشورہ ہے اور آپ کی سوچ بھی بہت اعلٰی درجے کی ہے۔ الل۔ٰہ اآپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ایک بار میں نے سوچا تھا کہ قرآن کریم کا ڈیٹا بیس بناتے ہوئے دو طرح کا متن فیڈ کیا جائے
ایک تو اعراب کے ساتھ ہو
اور دوسرا بغیر اعراب کے اردو حروف کی یونی کوڈ قدروں والے کی بوڑد سے ٹائپ کیا ہوا
دونوں متوں کو آپس میں اسطرح لنک کیا جائے
کہ جب سرچ انجن میں بغیر اعراب کے متن ٹائپ کیا جائے تو وہ اس کو تلاش کر کے اسکے ساتھ لنک کیا گیا اعراب والا متن دکھا دے
یہ محص میری سوچ ہے تیکنیکی طور پر اس کے قابل عمل ہونے کے بارے میں مجھے کچھ پتہ نہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شاکرالقادری صاحب۔
میرے خیال میں اس آئیڈیا کو تکنیکی طور پر روبہ عمل لانا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ اگر ایک مرتبہ اعراب والا متن تیار ہو جائے تو خودکار سکرپٹ کے ذریعے اس کے اعراب ہٹا کر بغیر اعراب والا متن حاصل کیا جا سکتا ہے، اور دونوں متون کے درمیان ربط بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔
 
محمدصابر

میں نے القرآن الکریم کے متن سے تلاش کے لئے اسی تکنیک کو استعمال کیا ہے۔ بلکہ ی اور ک وغیرہ کی عربی قدروں کو اُردو سے تبدیل کر کے نئی جگہ محفوظ کر لیا ہے۔ http://apex.oracle.com/pls/otn/f?p=32296:1
 
نبیل

تکنیکی معاون
تو جناب کچھ کریں نا اس کا۔ :)
برادرم ابن سعید، کچھ بتائیں کہ کس طرح اس سائٹ کو گوگل جوس فراہم کیا جائے۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے القرآن الکریم کے متن سے تلاش کے لئے اسی تکنیک کو استعمال کیا ہے۔ بلکہ ی اور ک وغیرہ کی عربی قدروں کو اُردو سے تبدیل کر کے نئی جگہ محفوظ کر لیا ہے۔ http://apex.oracle.com/pls/otn/f?p=32296:1
ماشأ اللہ محمد صابر بہت خوب نتائج مل رہے ہیں، واقعی بقول نبیل صاحب اس کو گوگل جوس کی ضرورت ہے
برادرم محمد کاشف مجید نے بھی ایک قرآنی ڈیٹا بیس بنایا ہے، تاہم ابھی انہوں نے اسے پبلک نہیں کیا۔میں نے ان سے بھی اسی آئیڈیا کو ڈسکس کیا تھا تو وہ کہہ رہے تھے کہ میں یہ سہولت فراہم کرونگا، بلکہ جب میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے جملہ ، ورڈ پریس اور وی بولٹن کے لیے اس ڈیتا بیس کے پلگ ان کی تیاری کے امکانات پر بھی مثبت جواب دیا تھا، ایک مرتبہ انہوں نے مجھے یہ سائٹ دکھائی بھی تھی۔ بہت خوبصورت انٹر فیس کے ساتھ متن اور تراجم کو فراہم کیا گیا ہے۔ اگر کاشف بھائی اس موضوع کو دیکھیں تو وہ اس سلسلہ کی پیش رفت سے آگاہ کر سکتے ہیں
 
شاکر چاچو آپ نے بالکل درست فرمایا۔ ڈر اصل یہی طریقہ ہے جو میری معلومات کے مطابق معرب متن کی تلاش کا سریع ترین حل ہے۔

صابر بھائی آپ ی اور کاف کی قدروں کو بدل کر نئے کالم میں اسٹور کرنے کے ایک دوسری ترکیب آزما سکتے ہیں۔ اور وہ ترکیب یہ ہے کہ صارف کے کی ورڈ کو پری پروسیس کریں اور اس میں موجود ک اور ی کی قدروں کو آن دا فلائی ان قدروں میں تبدیل کر دیں جو آپ کے ڈاٹا بیس کے اوریجنل متن میں موجود ہیں۔

نبیل بھائی جہاں تک صابر بھائی کی سائٹ کے سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا سوال ہے تو مختصراً یہ کہوں گا کہ یہ سائٹ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ گوگل میں قابل تلاش سائٹ کیسی "نہ" بنائی جائے۔ اس کی تفصیلات پھر کسی وقت ان شاء اللہ۔

یہ بات ہم سبھی کو معلوم ہے کہ کی ورڈ بیسڈ سرچنگ میں اگر اعراب کو سرے سے خارج کر دیا جائے تو بھی بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ قرآنی متن کو چھوڑ کر باقی عربی معرب نہیں لکھی جاتی۔ اور قرآنی متن کا سائز ہی کتنا ہے؟ یعنی عربی ویب اسپیس میں معرب متن کا حصہ کالعدم سا ہے۔ اور گوگل سے یہ متوقع نہیں ہے کہ وہ اتنے چھوٹے اسپیس کے لئے اعراب فلٹرنگ کا اضافی بوجھ اپنے کرالر باٹس پر ڈالے گا۔ یعنی اس کو خوراک فراہم کرنے کے لئے ہمیں اعراب سے پاک متن خود دینا ہوگا۔ اس کی کئی ترکیبیں ہیں جن میں بعض پر اپنی رائے دوں گا ان شاء اللہ۔ لیکن ابھی جمعہ کی نماز کے لئے اٹھنا ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
شاکر چاچو آپ نے بالکل درست فرمایا۔ ڈر اصل یہی طریقہ ہے جو میری معلومات کے مطابق معرب متن کی تلاش کا سریع ترین حل ہے۔

صابر بھائی آپ ی اور کاف کی قدروں کو بدل کر نئے کالم میں اسٹور کرنے کے ایک دوسری ترکیب آزما سکتے ہیں۔ اور وہ ترکیب یہ ہے کہ صارف کے کی ورڈ کو پری پروسیس کریں اور اس میں موجود ک اور ی کی قدروں کو آن دا فلائی ان قدروں میں تبدیل کر دیں جو آپ کے ڈاٹا بیس کے اوریجنل متن میں موجود ہیں۔

میں اس عمل کو پہلے بھی آزما چکا ہوں۔ یہ سست رفتار ہے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?989-اردو-تلاش-انجن&p=419420&viewfull=1#post419420
 
صابر بھائی اگر آپ توجہ سے دیکھیں تو ہم نے مکمل اعراب پروسیسنگ کی بات نہیں کی بلکہ یہ اضافی کوئیری فریز پری پروسیسنگ محض ک اور ی کی رپلیسمینٹ کے لئے کی ہے۔ ورنہ آپ ک اور ی کی دو دو قدروں کے لئے تمام ممکنہ کمبینیشن تیار کرکے علیحدہ محفوظ کریں گے تو کل چار اضافی کالمز کا اورہیڈ سوار ہو جائے گا۔ اور کس کالم میں تلاش کی جائے یہ ایک الگ اور ہیڈ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا ایک نیا پراجیکٹ تجویز نہ کیا جائے جس میں ایک ویب اطلاقیہ تیار کیا جائے اور اس میں قران کریم کی ایک سرچ ایبل ڈیٹابیس فراہم کی جائے جو کہ سرچ انجنز کے لیے بھی آپٹمائزڈ ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور آئیڈیا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گوگل سرچ کا ہی ایک انٹرفیس تیار کر لیا جائے جہاں بغیر اعراب یا اعراب کے ساتھ اردو الفاظ ان پٹ کیے جا سکے اور یہ خود سے تمام ممکنات کو سرچ کر لے۔
 
dehelvi

محفلین
شکریہ شاکرالقادری صاحب۔
میرے خیال میں اس آئیڈیا کو تکنیکی طور پر روبہ عمل لانا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ اگر ایک مرتبہ اعراب والا متن تیار ہو جائے تو خودکار سکرپٹ کے ذریعے اس کے اعراب ہٹا کر بغیر اعراب والا متن حاصل کیا جا سکتا ہے، اور دونوں متون کے درمیان ربط بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔

اس عاجز کے پاس تقریبا اسی نوعیت کا ایک مکمل قرآنی ڈیٹابیس ایم ڈی بی کی فائل میں موجود ہے، میں اپنے ذاتی پروجیکٹ کے لئے اسے ہی استعمال کرتا ہوں، یونی کوڈ میں ہونے کی وجہ سے ہر پلیٹ فارم پر بہترین نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔
 
Top