urdumela.com
محفلین
بہت اچھا مشورہ ہے اور آپ کی سوچ بھی بہت اعلٰی درجے کی ہے۔ الل۔ٰہ اآپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
ایک بار میں نے سوچا تھا کہ قرآن کریم کا ڈیٹا بیس بناتے ہوئے دو طرح کا متن فیڈ کیا جائے
ایک تو اعراب کے ساتھ ہو
اور دوسرا بغیر اعراب کے اردو حروف کی یونی کوڈ قدروں والے کی بوڑد سے ٹائپ کیا ہوا
دونوں متوں کو آپس میں اسطرح لنک کیا جائے
کہ جب سرچ انجن میں بغیر اعراب کے متن ٹائپ کیا جائے تو وہ اس کو تلاش کر کے اسکے ساتھ لنک کیا گیا اعراب والا متن دکھا دے
یہ محص میری سوچ ہے تیکنیکی طور پر اس کے قابل عمل ہونے کے بارے میں مجھے کچھ پتہ نہیں
محمد صابر، اس اطلاقیہ کی گوگل سرچ میں کیا پوزیشن ہے؟
ماشأ اللہ محمد صابر بہت خوب نتائج مل رہے ہیں، واقعی بقول نبیل صاحب اس کو گوگل جوس کی ضرورت ہےمیں نے القرآن الکریم کے متن سے تلاش کے لئے اسی تکنیک کو استعمال کیا ہے۔ بلکہ ی اور ک وغیرہ کی عربی قدروں کو اُردو سے تبدیل کر کے نئی جگہ محفوظ کر لیا ہے۔ http://apex.oracle.com/pls/otn/f?p=32296:1
شاکر چاچو آپ نے بالکل درست فرمایا۔ ڈر اصل یہی طریقہ ہے جو میری معلومات کے مطابق معرب متن کی تلاش کا سریع ترین حل ہے۔
صابر بھائی آپ ی اور کاف کی قدروں کو بدل کر نئے کالم میں اسٹور کرنے کے ایک دوسری ترکیب آزما سکتے ہیں۔ اور وہ ترکیب یہ ہے کہ صارف کے کی ورڈ کو پری پروسیس کریں اور اس میں موجود ک اور ی کی قدروں کو آن دا فلائی ان قدروں میں تبدیل کر دیں جو آپ کے ڈاٹا بیس کے اوریجنل متن میں موجود ہیں۔
شکریہ شاکرالقادری صاحب۔
میرے خیال میں اس آئیڈیا کو تکنیکی طور پر روبہ عمل لانا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ اگر ایک مرتبہ اعراب والا متن تیار ہو جائے تو خودکار سکرپٹ کے ذریعے اس کے اعراب ہٹا کر بغیر اعراب والا متن حاصل کیا جا سکتا ہے، اور دونوں متون کے درمیان ربط بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔