" اپنے ہی منہ میاں پٹھو " واہ کیا بات ہے
اگر یہ اخبار فروخت کے اعتبار سے تیسرا بڑا اخبار ہے ہے اس کے واضح اعدادوشمار پیش کریں کہ رینک کس نے اس جھوٹے اخبار کو دیا ہے مثال کے طور پر {apns}
سی این این، فاکس اور دیگر یہودی ٹی وی پروپیگنڈا چینلز پاکستان کیا دنیا میں پہلے نمبروں پر موجود ہیں، مگر کیا انکی سب رپورٹنگ پر اعتبار کیا جا سکتا ہے؟ اور پھر امت اخبار تو ایسا متعصب اخبار ہے کہ کراچی میں مرغی بھی مر جائے تو یہ گھسیٹ کر متحدہ کو بیچ میں لا کر کھڑا کر دیتا ہے۔ ایسے اخبار کو اگر کوئی نیوٹرل اخبار جانے تو بس اللہ امان۔
اور ذاتی مشاہدہ کی بنیاد پر میں کہہ سکتی ہوں کہ امت اخبار میں کوئی ایک بہت سوچنے والا ذہن بیٹھا ہوا ہے، مگر افسوس کہ اس نعمت کو وہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں استعمال کر رہا ہے۔ جو باتیں پولیس اور شاید خود جرم کرنے والوں کو پتا نہیں ہوتی، اُن سب کی تفصیلات امت اخبار ایسے پیش کر رہا ہوتا ہے جیسے واردات کرنے سے قبل امت اخبار کو باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ عینی گواہ بن کر جُز جُز کی تفصیلات کی رپورٹنگ کریں۔
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا؟ یہی حالت اکثر اوقات امت اخبار کی ہوتی ہے کہ لکھ دو جو کچھ لکھنا ہے اور کون ہے جو جا کر اس کی تحقیقات کر کے انکے جھوٹ کو پکڑنے والا ہے۔
امت اخبار کی اس روش کی چند مثالیں میں یہاں پیش کر چکی ہوں۔
باقی ہمیں انتظار کرنا چاہیے کہ امت اخبار کے علاوہ دیگر اخبارات اور میڈیا پر یہ خبر آئے۔
اور پلیز اب آپ الیکشنز کی طرح میڈیا کے متعلق بھی وہی گھسا پٹا بہانہ لیکر نہ آ جائیے گا کہ متحدہ کے یہ چند غنڈے اتنے دہشتناک ہیں کہ انکے سامنے پورے ملک کا میڈیا ہاتھوں میں چوڑیاں پہن کر بیٹھ جاتا ہے۔ عجیب طریقہ واردات ہے آپ لوگوں کا چت بھی اپنا رکھتے ہیں اور پٹ بھی۔ اگر واقعی متحدہ ایسی بڑی غنڈہ مافیا ہوتی جو کراچی کے لاکھوں لوگوں کو بندوق کی نال پر سڑکوں پر لے آتی ہے اور ڈیڑھ کڑوڑ لوگوں کے ووٹ خود بیلٹ باکس میں ڈالتی ہے اور وہ ڈیڑھ کڑوڑ ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے یہ تماشہ دیکھتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔ تو پھر سب سے زیادہ بکری کرنا تو ایک طرف، اتنی بڑی غنڈہ مافیا کے سامنے آج ایک ایسا سٹال کراچی میں نہ ہوتا جو امت اخبار کو بیچنے کی ہمت کر سکتا ہوتا۔ اور آپ کا طریقہ بھی یہ ہے کہ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا، لگا دو متحدہ پر مدیر تکبیر کے قتل کا الزام۔ کون مائی کا لعل ہے جو اب جا کر تحقیقات کرے یا آپ سے اس الزام کے ثبوت طلب کرے۔ اور اگر متحدہ نے ہی مدیر تکبیر کو قتل کیا تو امت اخبار کے رفیق افغان کو تو ابتک ہزار بار قتل ہو جانا چاہیے تھا اور امت کے دفتر کو سینکڑوں بار نظر آتش ہو جانا چاہیے تھا۔۔۔ مگر کیا ہے کہ چت بھی آپکا اور پٹ بھی۔۔۔۔ اور آپ لوگ پاکستان کی سب سے بڑی "انٹا" پارٹی۔
اگر واقعی میں کرپشن ہوئی ہے تو یقینا اسکا احتساب ہونا چاہیے۔ لیکن اگر فقط الزام گوئی ہے، تو یہ ایک بیہودہ بات ہے۔