سرکہ حرام؟

سپینوزا

محفلین
سرکہ الکحل سے بنتا ہے۔ سرخ شراب سرکہ اور سفید شراب سرکہ بھی ہوتا ہے جو وائن سے بنتا ہے۔ کیا سرکہ حرام ہے؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں؟ اور اگر سرکہ حلال ہے تو پھر جیلاٹن یا دوسرے کیمیاوی اجزا کیوں‌حرام ہیں؟
 
سکون

محفلین
دوست آپ کا سوال ہی خود جواب ہے جب آپ نے سرکہ کی آسلیت بتا دی کہ وہ الکحل سے بنتا ہے تو (جو سرک ہ الکحل سے بنے وہ حرا م ہے ) لیکن ضروری نہیں کہ الکحل سے ہی بنے ۔ کیونکہ الکحل اور اس سے بننے والی چیزیں یا جن میں الکحل ملا ہو وہ حرام ہیں (وللہ العالم )
 
پپو

محفلین
کیا اب یہی حرام ہے چغلی حرام ہے غیبت حرام ہے سور حرام ہے رشوت حرام ہے بہتاں حرام ہے تجسس اعمال حرام ہے اور بہت سی چیزیں ہیں جو کلئر کٹ حرام ہیں ان کو تو چھوڑ لو
ہر وہ چیز جو آپکو مدہوشی میں لے جائے حرام ہے اگر آپ اسے نشہ کرنے کے ارادے سے استعمال کریں تب اور اگر آپکا اپریشن ہونے والا ہو خدا نہ کرے تو وہ بے ہوشی جو آپ دی جارہی ہے وہ حلال اسی طرح بہت سی میڈیسن میں الکحل استعمال ہوتا ہے اتنی باریکیاں نہ تلاش کیا کرو ورنہ منزل کہیں اور رہ جائے گی
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ پپو بھائی، آپ نے بہت اچھی بات کہی، اگر ہم یہ سمجھ جائیں تو اور کیا چاہیے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
قرآن میں نشے کے لئے "خمر" کا لفظ استعمال ہوا ہے - یعنی وہ چیزیں جو نشہ لانے کا باعث بنیں - اگر سرکہ نشے کا باعث نہیں تو حرام بھی نہیں -
 
زینب

محفلین
سرکہ تو اکثر لوگ سلاد پے ڈال کے استعمال کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ سرکہ کیسے حرام ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے تو نشہ بھی نہیں آتا۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بنگال میں تو اس کا استعمال اتنا زیادہ ہے کہ جس کا حساب ہی نہیں۔

ضروری نہیں کہ اس میں نشہ آور شراب ہی استعمال کی جاتی ہو۔

یہاں میرے سامنے سرکے کی بوتل پڑی ہے اس پر جو اجزائے ترکیبی لکھے ہیں وہ یہ ہیں :

Acetic acid-water
to a table strength of 5% acidity​
 
مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]آج کے دور میں سرکہ (نما) میں الکحل اور اس کے اجزاء شامل کیئے جاتے ہیں۔۔۔
مگر حقیقتا جو سرکہ ہے ۔۔ اس کے بارے میں حدیث ہے کہ: " سرکہ بہترین سالن ہے۔"
[/FONT]
 
سپینوزا

محفلین
سکون نے تو تمام سرکے کو حرام کر دیا۔

http://en.wikipedia.org/wiki/Vinegar

Vinegar is a liquid processed from the fermentation of ethanol in a process that yields its key ingredient, acetic acid.

The word "vinegar" derives from the Old French vin aigre, meaning "sour wine." Louis Pasteur showed in 1864 that vinegar results from a natural fermentation process.

Vinegar is made from the oxidation of ethanol in wine, cider, beer, fermented fruit juice, or nearly any other liquid containing alcohol. Commercial vinegar is produced either by fast or slow fermentation processes. Slow methods are generally used with traditional vinegars and fermentation proceeds slowly over the course of weeks or months. The longer fermentation period allows for the accumulation of a nontoxic slime composed of acetic acid bacteria and soluble cellulose, known as the mother of vinegar. Fast methods add mother of vinegar (i.e. bacterial culture) to the source liquid and then add air using a venturi pump system or a turbine to promote oxygenation to give the fastest fermentation. In fast production processes, vinegar may be produced in a period ranging from 20 hours to three days.

شمشاد سرکے میں الکحل نہیں ہوتا مگر یہ الکحل سے بنتا ہے۔ اگر سرکہ حلال ہے تو پھر کھانے کی چیزوں میں بہت سے کیمیائی اجزا بھی حلال ہوں گے مگر آپ سب انہیں حرام کہتے ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بالکل حلال ہیں کیونکہ قرآن نے صرف "خمر" کا استعمال حرام قرار دیا ہے - یعنی جس سے نشہ ہو - اور الکوحل تو قرآن کے نزول کے بعد کی ایجاد ہے - الکوحل اسی صورت میں حرام ہوگی اگر وہ نشے کا باعث بنے -
 
مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]صحیح فرمایا آپ نے۔۔
اب دیکھئے ناں : ہومیو پیتھک ادویات میں بھی الکحل شامل ہوتا ہے ۔۔
علماء اور مفتیانِ کرام بھلا کیوں خاموش رہتے۔۔۔۔وجہ یہ ہے کہ اس سے نشّہ
نہیں ہوتا۔۔۔
فقط واللہ و وعلم بصواب
[/FONT]
 
سکون

محفلین
سکون نے تو تمام سرکے کو حرام کر دیا۔

http://en.wikipedia.org/wiki/Vinegar

Vinegar is a liquid processed from the fermentation of ethanol in a process that yields its key ingredient, acetic acid.

The word "vinegar" derives from the Old French vin aigre, meaning "sour wine." Louis Pasteur showed in 1864 that vinegar results from a natural fermentation process.

Vinegar is made from the oxidation of ethanol in wine, cider, beer, fermented fruit juice, or nearly any other liquid containing alcohol. Commercial vinegar is produced either by fast or slow fermentation processes. Slow methods are generally used with traditional vinegars and fermentation proceeds slowly over the course of weeks or months. The longer fermentation period allows for the accumulation of a nontoxic slime composed of acetic acid bacteria and soluble cellulose, known as the mother of vinegar. Fast methods add mother of vinegar (i.e. bacterial culture) to the source liquid and then add air using a venturi pump system or a turbine to promote oxygenation to give the fastest fermentation. In fast production processes, vinegar may be produced in a period ranging from 20 hours to three days.

شمشاد سرکے میں الکحل نہیں ہوتا مگر یہ الکحل سے بنتا ہے۔ اگر سرکہ حلال ہے تو پھر کھانے کی چیزوں میں بہت سے کیمیائی اجزا بھی حلال ہوں گے مگر آپ سب انہیں حرام کہتے ہیں۔

میرے برادر محترم لگتا ہے کہ آپ نے میری پوسٹ غور سے نہیں‌پڑھی کیونکہ میں نے مطلقا سرکہ کو حرام قرار نہیں دیا ہے بلکہ میں نے اپنے دوست کے اس خیال کو بھی غلط قرار دیا تھا کہ جس میں‌نے کہا کہ (ضرروری نہیں ہے کہ سرکہ الکحل سے ہی بنے )بلکہ سرکہ بہت سی چیزروں سے بنتا ہے ۔ہاں لیکن جو سرکہ الکحل سے بنے وہ حرام ہے اس میں کسی کو اختلاف نہیں ہے کیا آپ کو آختلاف ہے ؟نہی
ں‌تو پھر میں‌نے بھی ہر سرکہ کو حرام قرا ر نہیں دیا ہے بلکہ سرکہ کا ذکر احادیث اور رویات میں وارد ہوا ہے اور اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں ۔لیکن میں‌آپ کو سرکہ کے حرام یا حلال ہونے کے باری میں قاعدہ کلیہ بتا دیتا ہوں وہ اس طرح سے کے اگر آپ کو پتا ہے کہ یہ سرکہ کسی حلال چیز سے بنا ہے تو اسکا اسعمال جائز ہے اور اگر وہ کسی حرام چیز سے بنا ہے تو اس کا استعمال جائز نہیں‌ہے ۔ اور اھر کسی چیز کے بارے میں شک ہو کہ یہ حلا اجزاء سے مرکب ہے یا حرام سے آپ کو شک ہے تو ضروری ہے کہ اس سے پرہیز کی جائے
اب آپ دیکھ لیں کہ وہ کس زمرے میں‌ سے ہے ۔
باقی کسی اور چیز کو کسی بھی چیز کے ساتھ قیاس کرنا صحیح نہیں‌ہے جب تک اس کی حقیقی علت معلوم نہ ہو
 
میں‌اس سے اختلاف کرتا ہوں‌ کیونکہ الکوحل نشے کے لئے نہیں‌ استعمال ہو رہی صرف سرکہ بنانے کے لئے استعمال ہورہی ہے اور بذاتہ سرکہ نشہ نہیں‌کرتا چاہے وہ الکوحل سے بنا ہو لہذا ایسا سرکہ حرام نہیں‌ہے -
 
اچھا دوست میں آپ سے اک سوال پوچھتا ہوں کہ کیا وہی چیز حرام ہے جو نشہ دیتی ہو ؟بس ؟(تو پھر وہ بندہ جو ہمیشہ شراب پیتا ہے اسے کوئی نشہ نہیں ہوتا ہے وہ تو اس کا عاد ی ہوچکا ہوتا ہے جیسے عام انسان پانی کا عادی ہوتا ہے تو کیا س کے لئے شراب حرام نیہیں‌ہے ؟؟مئرے بھائی شراب اللہ تعالیٰ نے کیوں حرام کی ہے اس کی مصلحت وہی جانتا ہے ہاں شراب کے نقصانات میں سے اک نقصان یہ ہے کہ وہ نشہ دیتا ہے انسان کے ہوش و حواس کو ختم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے انسان گناہوں‌کا مرتکب ہوتا ہے لیکن یہ شراب کے حرام ہونے کی علت کلی نہیں‌ہے )میرے بھائی آپ کے اختلاف کرنے سے کوئی حرام چیز حلال تو نہیں ہوجاتی ہے :grin: الکحل حرام ہے حرام رہے گی چاہے وہ نشہ کرے یا نہ کرے میرے خیال میں‌آپ الکحل کس سے بنتا ہے اس میں کون کون سے اجزاء ہوتے ہیں‌ان کا بارے میں معلومات کریں‌آپ کو الکحل کے بارے میں معلوم ہوجائے گا ۔باقی
 
مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]سکون صاحب۔
صرف ایک مثال دیجئے جو ایک عرصے سے شراب پی رہا ہو اور اسے نشہ نہ ہوتا ہو۔
عادی ہوجانا اور ہے ۔۔ اور نشے کی حالت میں یہ کہنا کہ "نشہ نہیں ہوتا " یہ اور بات۔۔
[/FONT]
 
بنتِ حوا

محفلین
اگر کوئی شراب پیے نشے کے لیے نہیں صرف چھکنے کے لیے کہ بھئی دیکھوں تو کسی ہوتی ہے۔۔تو وہ حلال ہو جائے گی۔۔۔یا اگر شراب کا استعمال ادویات میں کیا جائے نشے کے لیے نہیں صرف بیماری دور کرنے کے لیے تو کیا وہ حلال ہو جائیں گی جب کہ اس پر تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی واضع دلیل ہے کہ کسی بھی حرام چیز میں شفا نہیں رکھی گئی ہے
ویسے الکوحل کی تیاری میں کیا اشیا استعمال ہوتی ہیں یہ دیکھنا چاہیے؟؟؟؟؟؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
سکون صاحب قرآن نے "خمر" کا لفظ استعمال کیا ہے یعنی جس سے نشہ ہو - اور شراب کا مطلب عربی میں‌ مشروب ہوتا ہے - نشہ نہیں - خدا نے جنتیوں کے لئے شرابِ طہورا کا وعدہ کیا ہے - یعنی "پاکیزہ مشروب" نا کہ نشہ آور شراب - اس لئے جو چیز نشہ آور ہو وہ حرام ہے وہ کوئی بھی ہوسکتی ہے صرف الکوحل پر منحصر نہیں‌ہے -
 
دوست

محفلین
الکوحل کے بارے میں کہنا کہ وہ قرآن کے نزول سے بعد کی ایجاد ہے تو ہم شراب کو کیا کہیں پھر؟ یہاں شراب سے مراد وہی شراب ہے جو شراب کی حرمت کا حکم نازل ہونے پر گلیوں میں بہا دی گئی تھی۔
 
وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]السلام علیکم
سپینوزا صاحب پہلے آپ کسی اور ویب سائیٹ سے سرکہ بنانے کی ترکیب بتایئں کیوں کہ میرے خیال میں ویکی پیڈیا پر بھروسہ ٹھیک نہیں اس میں آپ بھی ردوبدل کرسکتے ہیں خیر اب اصل بات وہ یہ آپ سب مجھے یہ بتائیں کیا جھوٹ بولنا حرام نہیں اگر حرام ہے تو پھر کیوں اس بات کی اجازت دی گئی کہ آپ کسی کی جان بچانے کے لیئے جھوٹ بول سکتے ہیں اگر خنزیر کا گوشت حرام ہے تو پھر کیوں علماء اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ اگر کوئی ایسے مقام پر ہو کہ نہ پانی ہے نہ کچھ کھانے کو لیکن خنزیر کا گوشت موجود ہے تو اس کو اجازت ہے کہ وہ کھاسکتا ہے لیکن حقارت کے ساتھ اس لیے کہ اللھ کی دی ہوئی زندگی کو ختم کرنا بھی حرام ہے لیکن یہ بات یاد رکھیے گا کہ کھانے کے بعد آپ کو زندگی ملتی ہے تو آپ توبا کرسکتے ہیں لیکن مر جانے کے بعد کیا کریں گے
اب ان ویڈیوں میں اس مثلے پر بات نہیں ہو رہی لیکن اس میں ایک سوچھ ہے جو آپ کے سوال کا جواب ضرور دے گی اور کیا موسیقی حرام ہے یا نہیں اس بارے میں بھی غور کیچیئے گا
[/FONT]
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=0k9gdEAhYTo"]کیا موسیقی حرام ہے1 [/ame]
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=2NXFXRJXbp0"]کیا موسیقی حرام ہے2[/ame]
 
Top