سرگودھا۔

ہیں

بھئی یہ لڑکوں کے ھاتھ کب سے پیلے ہونے لگے، لڑکیوں کےتو خیر سنتے آئے ہیں۔ لگتا ہےکہ آپ کو چاول کھانےکی جلدی ہے مگر ایسی بھی کیاکہ تزکیرو تانیث سے ہی ہاتھ دھو بیٹھیں۔ جی
 

جہانزیب

محفلین
زمانہ بدل گیا ہے ڈاکٹر صاحب اب سب کچھ ہوتا ہے بشمول لڑکوں کے ہاتھ پیلے۔۔ جب دونوں لڑکے ہوں تو ایک کے تو ہاتھ پیلے ہوں گے نا :p
 
ہاتھ پیلے

ہاں میں نے بی بی سی کی اردو سائیٹ میں پڑھا ہے کہ پاکستان میں بھی ایک خانصاحب نے کسی لڑکے کے ہاتھ پیلے کیئے ہیں باقاعدہ شادی، ولیمہ اور پھر بھاگ لے بچہ کہ کر دونوں فرار ہو گئے ہیں اور علماّ نے فتوٰئی لگا دیا ہے بلکہ براتیوں کو بھی لعن طعن ہوئی ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
بالکل جناب میرا بھی یہی خیال ہے جہاں رائی ہوتی ہے اسے پہاڑ بنا کر پوسٹ کرتے ہیں میرے بلاگ پر میں نے اقلیتوں کے ساتھ پولیس کے برے سلوک کی ایک ویڈیو کا ربط دیا ہے اور بی بی سی پر اس کی کوئی خبر نہیں مگر اگر یہی پاکستان میں کسی اقلیت کے ساتھ ہوتا تو ایک بھونچال لے کے آئے ہوتے۔۔
 
جی ہاں میں نے دیکھا ہے کہ بی بی سی پاکستانی فوج کے بارے میں اسکینڈلز اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسی خبروں کو بہت دن آپنی سائیٹ پر رکھتی ہے۔ ابھی زلزلہ کے دوران ہونے والی بد عنوانیوں کو زیادہ نمایاں کررہے ہیں مگر جو کچھ پاکستانی قوم مجوعی طور پر کررہی ہے اسکے بارے میں خاموش ہیں۔ کیوں معلوم نہیں؟
 

اجنبی

محفلین
جہانزیب آپ کے بلاگ کو پڑھ پڑھ کر مجھے جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق آپ کے گھر والے بھی نیویارک میں ہی رہتے ہیں ، یہ سرگودھا میں کون سے گھر والے ہوتے ہیں :?
 

جہانزیب

محفلین
اوئے قدیر کیوں بار بار مجھ سے کہلوانا چاہتے کہ ہم پینڈو ہوتے ہیں۔ میرے والدین اور بھائی ہم یہاں اکھٹے رہتے ہیں نیویارک میں مگر ہم گھر والوں میں چچاؤں، ماموں، خالاؤں اور پھوپھیوں سب کو شامل کرتے ہیں اب جب میں کہتا ہوں کہ واپس پاکستان جاؤ تو گھر والے ایسا کہتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے چچا، ماموں میں سے کوئی اب سمجھے۔
توبہ میرا تو دماغ ہل گیا ہے سمجھا سمجھا کے :p
 

اجنبی

محفلین
چلو جی چھٹی ہوئی ۔ جہانزیب کا دماغ ہل گیا ہے اب ہماری فورم کا ایک اور بندہ گیا ، بیچارہ :lol:
 

اجنبی

محفلین
میری قسمت ہی ایسی ہے ۔ سکول میں بھی اکثر میں پھنس جاتا تھا ۔ پپو بچہ تھا (بلکہ ہوں) دنیا کا پتہ کچھ تھا نہیں ، اس لیے ایک بار موضوع میری طرف آنے کی دیر ہوتی تھی اور بس ، پھر جو پھبتیاں یاروں کے منہ سے نکلنی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
 

تیشہ

محفلین
ہاتھ پیلے

افتخار راجہ نے کہا:
ہاں میں نے بی بی سی کی اردو سائیٹ میں پڑھا ہے کہ پاکستان میں بھی ایک خانصاحب نے کسی لڑکے کے ہاتھ پیلے کیئے ہیں باقاعدہ شادی، ولیمہ اور پھر بھاگ لے بچہ کہ کر دونوں فرار ہو گئے ہیں اور علماّ نے فتوٰئی لگا دیا ہے بلکہ براتیوں کو بھی لعن طعن ہوئی ہے۔



ہاہاہاہاہی ہی
 
Top