سری لنکا کرکٹ‌ ٹیم پر لاہور میں‌ حملہ

زونی

محفلین
پاکستان کرکٹ کے لیے بھی محفوظ نہیں۔
یہ اب پوری طرح ثابت کردیا گیا ہے۔

اب تو میرا نہیں خیال کہ چیمپئن ٹرافی ادھر ہوگی اور ساتھ میں ورلڈکپ بھی۔

تو پہلے کونسی یہاں ہونی تھی ، ہو بھی جاتی تو کونسا ہماری ٹیم نے تیر مار لینے تھے جو اب نہیں مار سکے گی :grin:
 
ملائکہ

محفلین
یہ بہت ہی افسوس ناک واقعہ ہے۔ جو کچھ بھی ہوا بہت ہی برا ہوا ہے۔پاکستانی حکومت کو سخت اقدام کرنے چائے مگر ایسا ہوگا نہیں۔ ہم صرف دعا کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے:(:(:(:(
 
نوید صادق

محفلین
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر فائرنگ چھ کھلاڑی زخمی، پانچ پولیس اہلکار ہلاک
محمد اشتیاق، افضل رحمن
March 3, 2009

سری لنکا کرکٹ ٹیم کی بس پر فائرنگ میں مہمان ٹیم کے چھہ کھلاڑی اور برطانوی نائب کوچ زخمی جب کہ حملہ آوروں کی فائرنگ میں پانچ پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اس حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی امپائر احسن رضا کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

سری لنکن ہائی کمشن سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق معمولی زخمی ہونے والے کھلاڑیوں میں کمار سنگاکارا،اجاناتھ مینڈس،سرنگا لامبا،تھیلانا پراودتھتنا اور نائب کوچ پال فیبریس شامل ہیں جب کہ تھائیلان سماراویرا اور ترنگا کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

منگل کی صبح یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی ایک بس میں ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم کے لیے روانہ ہوئے لیکن لبرٹی چوک کے نزدیک گھات لگائے حملہ آوروں نے بس اور سیکورٹی اہلکاروں سے بھری گاڑیوں کے قافلے پر خودکار رائفلوں، دستی بموں اور راکٹ لانچر سے حملہ کر دیا گیا۔

سری لنکا کی ٹیم کو لے جانے والی بس کے ڈرائیو ر نے صحافیوں کو واقع کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے پہلے اُن تین گاڑیوں پر حملہ کیاجن میں سیکورٹی اہلکار اور کمانڈو سوار تھے اور وہ بس کے آگے جا رہی تھیں۔”فائرنگ سے بچنے کے لیے تینوں گاڑیاں تیزی سے دائیں بائیں مڑ گئیں جس کے بعد ایک تیز رفتا گاڑی ہماری بس کے سامنے آکر رکی اور ایک قدآور داڑھی والے شخض نے تیزی سے باہر نکل کر بس پر فائرنگ شروع کر دی ۔ میں نے تیز ی سے بس کو موڑا جس دوران پیچھے سے فائر کیا گیا ایک راکٹ خوش قسمتی سے بس کو نہیں لگا۔ اس دوران ایک چھوٹے قد کا شخص بس کی دوسری جانب سے نمودار ہوا اور اُس نے ہم پر دستی بم پھینکنا جو بس کے نیچے سے گز ر گیا۔ جب یہ تمام کارروائی ہو رہی تھی تو بس کے اندر موجود کھلاڑیوں نے شور مچانا شروع کردیا اور کہا کہ رکو مت چلتے رہو۔ میں نے بس کو تیزی سے قذافی سٹیڈیم کے اند ر پہنچا دیا ۔بعدمیں جس ایک زخمی کھلاڑی کو میں نے بس میں سے نکالا اُسے ٹانگ میں گولی لگی تھی اوروہ مہیلا جے وردنے تھا“۔

واقع کے بعد آئی جی پنجاب پولیس خواجہ خالد کے مطابق تمام حملہ آور نوجوان اور انتہائی تربیت یافتہ تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں تقریبا ًایک درجن کے قریب حملہ آوروں نے حصہ لیا جو جدید اسلحے سے لیس تھے اور رکاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔حملے کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کو ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقام کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کارروائی کے بعد گورنر پنجاب نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ممبئی حملے کے طرز پر کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ انتہائی منظم کاروائی تھی اور پولیس حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہے۔

وائس آف امریکہ
 
زینب

محفلین
میں غداری کو کہتا ہوں کہ ایک گھر لاہور میں بھی بنائے۔ ویسے ہوگا تو سہی۔

لاہور میں "بلاول ہاوس" ہے تو ۔حکومت سنبھالتے ہیں غداری نے گیلانی کو حکم دیا تھا کہ ہر ویک اینڈ لاہور میں‌گزارنا ہے اس نے۔۔۔۔تب سے گیلانی ہر اتور کو لاہور اتا ہے تاکہ پنجاب میں بھی پی پی کو مضبوط کیا جا سکے ۔۔۔۔سلمان تاثیر جس نے صرف ایک الیکشن جیتا لاہور سے پھر اتنی بار شکست ہوئی کہ دل برداشتہ ہو کے الیکشن لڑنا ہی چھوڑ دیا وہ بڑکیں مارتا ہے کہ لاہور کو پی پی کا لاڑکانہ بنایئں‌گے بھئی لاہور والے تو غداری کی قبر کے لیے بھی جگہ نہیں دینے وال:rollingonthefloor:ے۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب وہ محاورہ سنا ھے ناں ، جب کتے کی موت آتی ھے تو وہ کدھر کو بھاگتا ھے :grin:

اور سلمان تاثیر پہ تو وہ کہاوت فٹ آتی ھے " چور اچکا چوہدری تے گنڈی رن پردھان " :grin:
 
طالوت

محفلین
پنجاب حکومت اور پنجاب گورنر کے متضاد بیانات، کیا یہ دونوں الگ الگ ہیں ؟ بعد از گورنر راج ۔۔۔

ظہور ! لاہور کیا تو کراچی کیا ؟ سارا ملک ان کے باپ کی جاگیر ہے اگر نہیں ہے تو میری اور آپکی ، مگر جانے ہمیں کب یہ سمجھ آئے گی ۔۔۔
وسلام
 
لاہور میں "بلاول ہاوس" ہے تو ۔حکومت سنبھالتے ہیں غداری نے گیلانی کو حکم دیا تھا کہ ہر ویک اینڈ لاہور میں‌گزارنا ہے اس نے۔۔۔۔تب سے گیلانی ہر اتور کو لاہور اتا ہے تاکہ پنجاب میں بھی پی پی کو مضبوط کیا جا سکے ۔۔۔۔سلمان تاثیر جس نے صرف ایک الیکشن جیتا لاہور سے پھر اتنی بار شکست ہوئی کہ دل برداشتہ ہو کے الیکشن لڑنا ہی چھوڑ دیا وہ بڑکیں مارتا ہے کہ لاہور کو پی پی کا لاڑکانہ بنایئں‌گے بھئی لاہور والے تو غداری کی قبر کے لیے بھی جگہ نہیں دینے وال:rollingonthefloor:ے۔۔۔۔۔۔۔

بہن لاڑکانہ والے خود غداری کو نہیں چاہتے تو لہور والے کیوں چاہیں گے؟
 
ساجد

محفلین
ظہور ، یہ پنجابی کا محاورہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ۔۔۔۔چور اچکے چوہدری بنے بیٹھے ہیں اور غنڈے سربراہ ہیں۔۔۔۔۔!!!
دراصل محاورے میں "غنڈی رن" لکھا جانا تھا ۔ اور پنجابی میں رن کا مطلب ہوتا ہے عورت۔
اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ جب معاشرے میں چور اور اچکے چوہدری بن جائیں تو غنڈی عورتیں بھی قابلِ عزت ٹھہرائی جاتی ہیں۔
 
رن کا تو مجھے بھی پتہ ہے۔
بھیا یہ لفظ گنڈی ہی لکھا جائے گا نہ کہ غنڈی اور اس کا مطلب اور معنی بھی سمجھ گیا ہوں۔
تعاون کا شکریہ۔
 
Top