سر عام میں پانی سے چلنے والی گاڑی کا براہ راست مظاہرہ!

قیصرانی

لائبریرین
مذہب ماننے اور جاننے دونوں کا نام ہے ۔
ماننا جیسے ہمارے عقائد ، اللہ تعالی ، فرشتوں ، جنت ، دوزخ ، روز قیامت کو ماننا وغیرہ کو ماننا اور جاننا جیسے نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ وغیرہ کے مسائل کا جاننا ۔
یہ جاننا نہیں جناب، جاننے سے مراد ہے کہ نماز پڑھی جائے تو کیوں؟ روزہ رکھا جائے تو کیوں؟ حج کیا جائے تو کیوں؟ زکواۃ دی جائے تو کیوں۔ یہ جاننا نہیں کہ ان کا طریقہ کار کیا ہوگا، بلکہ یہ کہ ایسا کیا ہی کیوں جائے :)
 
ذیشان

محفلین

جناب آپ نے جس پروگرام کی طرف توجہ دلائی ہے وہ بہت پرانا ہے ۔ آغا نے اس کے بعد پھر ٹی وی پر آ کر (دسمبر میں )اپنا تجربہ کیا ہے اور اپنی بات کو منوایا ہے تجرباتی طور پر ۔
دیکھیں
بات تو یہ ہے کہ اس کو تجرباتی طور پر سرے عام کہاں جھٹلایا گیا ہے ؟جیسے ایک شعبہ باز کو ایک علم والا سر عام ہاتھ سے پکڑ کے جھٹلا سکتا ہے کہ تم اس جگہ دھوکہ دے رہے ہو اور جو نظر آ رہا ہے وہ حقیقت میں ہے نہیں ۔
 
آخری تدوین:

اس لیے کہ قرآن جو ایک سچی کتاب ہے اس میں ان سب باتوں کے کرنے کا حکم ہے اب کہاں لکھا ہے اس کے لیے کسی بھی مستند عالم سے پوچھا جا سکتا ہے ۔ اب رہا کہ قرآن کیوں سچی کتاب ہے تو اگر کوئی ہے جن و انس میں سے اسے جھوٹا کہنے والا تو لے آئے اس جیسے ایک سورت ۔
 
اس بارے میں نے بھی ایک چھوٹا سا تجزیہ پیش کیا تھا۔ آپ بھی انجوائے کیجئے کہ کتنی مقدار میں ہائیڈروجن درکار ہوتی ہے کہ اس سے گاڑی ایک کلومیٹر چل سکے اور یہ بھی کہ ایک لیٹر پانی سے کتنی ہائیڈروجن پیدا ہو سکتی ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اس لیے کہ قرآن جو ایک سچی کتاب ہے اس میں ان سب باتوں کے کرنے کا حکم ہے اب کہاں لکھا ہے اس کے لیے کسی بھی مستند عالم سے پوچھا جا سکتا ہے ۔ اب رہا کہ قرآن کیوں سچی کتاب ہے تو اگر کوئی ہے جن و انس میں سے اسے جھوٹا کہنے والا تو لے آئے اس جیسے ایک سورت ۔
بات گھوم پھر کر وہیں آ جاتی ہے نا کہ ماننا ہے، جاننا نہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین

ذیشان

محفلین
بات گھوم پھر کر وہیں آ جاتی ہے نا کہ ماننا ہے، جاننا نہیں :)
چلو جی ٹھیک اے ۔ تہاڈاں کاں چٹا اے۔ہن بس ؟
اب یہاں کوئی ثالثی عدالت تو ہے نہیں جس سے فیصلہ کروا لیں ۔ اس لیے اس بحث کو ختم کرنے کا مہذب طریقہ اب یہ ہی بچا تھا ۔آپ کا شکریہ ۔ اب اصل موضوع کی طرف آنا چاہیے ۔
 
آپ چاہیں تو آپ کا کاں چٹا مان لیتے ہیں :)
 
ذیشان

محفلین
اچھا چلو یار اگر کوئی پریکٹکل طور پر کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے تو مجھے اس آغا وقار کا پتہ تلاش کر کے دو ۔ اگر کبھی اس طرف جانا ہوا تو اس کا حال چال پوچھ لیں گے یا کسی سے پتا کروا لیں گے ۔
چلو سائنسدان اور موجد نہ سہی بڑا ایکٹر اور شعبہ باز ہی سہی ، ہے تو ماہر فن آخر ۔ قدر دانی تو ہونی چاہیے اس کی ۔
 
سید ذیشان

محفلین
جناب آپ نے جس پروگرام کی طرف توجہ دلائی ہے وہ بہت پرانا ہے ۔ آغا نے اس کے بعد پھر ٹی وی پر آ کر (دسمبر میں )اپنا تجربہ کیا ہے اور اپنی بات کو منوایا ہے تجرباتی طور پر ۔
دیکھیں
بات تو یہ ہے کہ اس کو تجرباتی طور پر سرے عام کہاں جھٹلایا گیا ہے ؟جیسے ایک شعبہ باز کو ایک علم والا سر عام ہاتھ سے پکڑ کے جھٹلا سکتا ہے کہ تم اس جگہ دھوکہ دے رہے ہو اور جو نظر آ رہا ہے وہ حقیقت میں ہے نہیں ۔

آغا وقار کو چاہیے کہ پیٹینٹ کے لئے درخواست دے، گیس کا گیس پانی کا پانی ہو جائے گا۔
 
سید ذیشان

محفلین

  1. What is a Patent?

    A patent for an invention is grant of exclusive rights to make, use and sell the invention for a limited period of 20 years. The patent grant excludes others from making, using, or selling the invention. Patent protection does not start until the actual grant of a patent.

    A patent cannot be obtained on a mere idea or suggestion. Patent applications are examined for both technical and legal merit.
http://ipo.gov.pk/patent/
 
ہیں بھائی ؟ اردو فورم پر انگریزی وہ بھی اتنی مشکل ۔ میرے تو اوپر سے گزر گئی ۔
 
جو بھی موجد ہوتے ہیں ان کے کام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حکومتی اور بین الاقوامی سطح پر ایک نظام بنایا گیا ہے جس کو پیٹنٹ کہتے ہیں۔ اس کے لئے موجد کو ایک درخواست جمع کرانی پڑتی ہے- ادارے کے افسران یا سائنسدان اس درخواست کی جانچ پڑتال کرتے ہیں کہ آیا یہ ایجاد واقعی میں وہی کام کرتی ہے جس کا دعویٰ کیا گیا ہے اور کسی اور نے پہلے ایسا کام تو نہیں کیا۔ مطمئن ہونے کے بعد موجد کو پیٹنٹ دیا جاتا ہے۔
 
Top