سزائے موت کے قیدی کی شادی

شزہ مغل

محفلین
وہ تو ٹھیک ہے مگر جیل میں کیسے گزرے گی زندگی۔ کیا اچھا نہ تھا کہ اللہ اللہ کرتا
بھائی جیل کو بہت بری جگہ تصور کیا جاتا ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ اپنی زات کی حقیقت جاننے کے لیے اور اپنے تمام چھوٹے بڑے گناہوں اور غلطیوں کا احساس بیدار کرنے کے لیے جیل میں قید کیا جاتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ تمام قیدی اس قید کو مثبت تبدیلی لانے کے لیے نہیں گزارتے مگر کیا کسی نے کبھی سوچا کہ یہ قید ہمیں گناہوں کی کتنی جیلوں سے رہائی دلوا سکتی ہے؟؟؟
انسان تنہائی ہی میں تو اپنا اصل چہرا دیکھ پاتا ہے اور تنہائی ہی میں تو اپنے رب کو جیسے چاہے پکار سکتا ہے۔
 

شزہ مغل

محفلین
پوچھنے میں کوئی حرج نہیں
نکاح میں بھی دولہا دلہن سے پوچھتے ہیں پر کیا فائدہ
معزرت کے ساتھ۔ نکاح اور آخری خواہش کو وہ لوگ ایک سا سمجھتے ہیں جو نکاح کو محض دنیا داری کی رسم سمجھتے ہیں۔ جو یہ بات تسلیم نہیں کرتے کہ نکاح بہت سے کبیرہ گناہوں سے محفوظ کر لیتا ہے۔
ایک بار پھر سے معزرت چاہوں گی اگر میری کوئی بات بری لگی تو
 
شادی میں کون سا گناہ ہے؟؟؟
اس شادی کی وجہ سے باقی قیدیوں کو چند لمحات خوشی کے مل گئے اور ساتھ ہی زندگی کو آخری لمحے تک جینے کا حوصلہ بھی ملا۔
عجیب لگتی ہے یہ بات کہ ایک شخص کو معلوم ہو جائے کہ وہ مرنے والا ہے پھر بھی وہ شادی کرے۔ مگر کیا ہم نے ہمیشہ زندہ رہنا ہے؟؟؟ اس شخص کو تو مرنے کے وقت کا پتا چل چکا اور ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ اگلا سانس بھی لے پائیں گے کہ نہیں۔ پھر بھی ہم موت سے پہلے موت کے ڈر سے مر نہیں جاتے تو وہ شخص کیوں موت سے پہلے مر جائے؟؟؟؟
یہ بھی ممکن ہے کہ اس نے اپنا وعدہ نبھایا ہو۔
مرنے سے پہلے اپنے تمام وعدے پورے کرنا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔

میرا مطلب تھا کہ مر تو رہا ہے پھر مصیبت کیوں کر مول لے رہا ہے۔ پر اوپر کسی علامہ نے درست کہا کہ ریہرسل کررہا یے۔
سعودی میں پھانسی نہیں ہوتی بھک سے گردن اڑادی جاتی ہے پتہ بھی نہیں چلتا۔

ویسے آپ نے درست کہا کہ کم ازکم دوسرے قیدی تو خوش ہوئے
 
دلہا دلہن ایک دوسرے سے خوش ہوتے ہیں.اس لئے نکاح ہوتا ہے.دلہا دلہن راضی نہ ہو تو نکاح نہیں ہوسکتا.زبردستی کی ممانعت ہے
مطلب آخر وقت تک پوچھتے ہیں کہ بچ جاویں مگر جواب پہلے سے ہی طے ہوتا ہے۔ اسی طرح سزائے موت کے قیدی سے پوچھتے ہیں مگر سزا طے ہوتی ہے
 
معزرت کے ساتھ۔ نکاح اور آخری خواہش کو وہ لوگ ایک سا سمجھتے ہیں جو نکاح کو محض دنیا داری کی رسم سمجھتے ہیں۔ جو یہ بات تسلیم نہیں کرتے کہ نکاح بہت سے کبیرہ گناہوں سے محفوظ کر لیتا ہے۔
ایک بار پھر سے معزرت چاہوں گی اگر میری کوئی بات بری لگی تو
بری کیوں لگے گی۔ بلکہ اچھا لگا۔ بہت سوں کا یہ خیال ہے کہ شادی اچھی چیز ہے کبھی ہوتی ہوگی مگر آج کل تو سزائے موت کے لوگ ہی شادی کو ترجیح دے رہے ہیں
 
آخری تدوین:
عین ممکن ہے یہ نکاح تقدیر کی تبدیلی کا سبب بن جائے !

ع
نکاح مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
یہ بھی خوب رہی
تقدیر تو بدل جائے گی کہ ڈبل سزا ہوجاوے گی
واضح رہے یہ مرد مومن نہیں ہے بلکہ قیدی ہے۔ ویسے وہ نگاہ ہے نکاح نہیں۔ کراچی میں اس نگاہ کو جو آپ کی مراد ہے تاڑی لگانا کہتے ہیں
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

سعودی عرب کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی شادی - ایکسپریس اردو

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس شادی کا کیا فائدہ کتنے دن چلے گی
دلہن جیل میں رہے گی یا شادی کی خوشی میں قیدی رہا ہوجاوے گا
کیسی لڑکی ہے کہ ایک آدمی مرجاوے گا پھر بھی اس سے شادی کرلی

بالکل ایسے جیسے پاکستان میں لمبی سزا والے قیدیوں کو کورٹ کے حکم پر ہر مہینہ ایک بار اس کی بیوی سے جیل میں دونوں کو شب ساعۃ گزارنے دیا جاتا ہے۔

سزائے موت کا قیدی جانے اور اس کے گھر والے اس میں پریشانی کی کیا بات ہے۔

والسلام
 
السلام علیکم



بالکل ایسے جیسے پاکستان میں لمبی سزا والے قیدیوں کو کورٹ کے حکم پر ہر مہینہ ایک بار اس کی بیوی سے جیل میں دونوں کو شب ساعۃ گزارنے دیا جاتا ہے۔

سزائے موت کا قیدی جانے اور اس کے گھر والے اس میں پریشانی کی کیا بات ہے۔

والسلام
پھر خبر اخبار میں کیوں شائع ہوئی
ویسے سزائے موت کے قیدی کو پاکستان میں یہ سہولت موجود ہے؟
 
Top